DailyNewsKallar Syedan

UC SMOTE: 13 poles and 2 transformers approved for electricity supply

یوسی سموٹ میں بجلی فراہمی کے لیے 13 پولز اور ٹرانسفارمر کے علاؤہ دو ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی گئی

  • Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi recommended the approval of 13 poles and 2 transformer upgrades for electricity supply in Yusuf Smot.
  • Muslim League leader Chaudhry Mukhtar thanked Abbasi, Raja Saghir Ahmed, Qadus Abbasi, and Bilal Yameen for their support in the electricity supply project.
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سفارش پر یوسی سموٹ میں بجلی فراہمی کے لیے 13 پولز اور
ٹرانسفارمر کے علاؤہ دو ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی گئی۔یوسی سموٹ سے مسلم لیگی رہنما چوہدری مختار نے سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، قدوس عباسی اور بلال یامین ستی کو شاہ خاکی اور دھانگلی مواضعات سمیت بجلی فراہمی کامنصوبہ پیش کیا تھا جس پر 13 پول،01 ٹرانسفارمر سمیت شاہ خاکی داؤدشاہ حقانی میں دو ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کر دیئے۔چوہدری مختار نے بجلی کے دیرینہ مسئلہ کے مستقل حل پر شاہد خاقان عباسی،عبدالقدوس عباسی،بلال یامین ستی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) محمود اختر سکنہ چوکپنڈوری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں چوکپنڈوری میں الیکٹرک کی دکان کرتا ہوں۔میری بیٹی مسماۃ (م) جس کی عمر 15/16برس ہے گزشتہ شب قریب سوا بارہ بجے واش روم جانے کیلئے اٹھا تو میری بیٹی اپنے بستر پر موجود نہ تھی۔میری بیٹی کو نامعلوم ملزمان اغواء کر کے لے گئے ہیں۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے قریب مہیرہ سنگال گف سنگال روڈ پر نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر ایاز نامی شخص سے ستر ہزار روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ قبل ازیں قمر نامی شخص کے گھر سے کیری ڈبہ گاڑی چرانے کی کوشش کی گئی تھی مگر گاڑی سٹارٹ نہ ہو سکی۔
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے دوران گشت عمران خان سکنہ چنام کے قبضے سے پانچ لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزم سفید رنگ کا گیلن اٹھائے پیدل جا رہا تھا کہ دھر لیا گیا۔
Show More

Related Articles

Back to top button