DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; A Large delegation from Chak Saghoo join PML-N in a meeting with Qamar Ul Islam Raja

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،جولائی,2023)—موہڑہ پڑی،چک سگھو اور بھال سے ایک بڑے نمائندہ وفد کی مسلم لیگ ن کے رہنما صوبائی نائب صدر انجینئر قمراسلام راجہ سے ملاقات، میاں نواز شریف کے قافلے میں چلنے کا اعلان کردیا۔وفد میں چک سگھو سے عبدالقیوم،لمبردار عارف اور چودھری فوجدار،موہڑہ پڑی سے غلام قادر،خادم حسین،زین العابدین،ملک اسحاق،ملک ظفر،محمد صغیر،ندیم ملک اور بھال سے عثمان جاوید،شفیق احمد،عشرت محمود شامل تھے۔انجینئر قمراسلام راجہ نے ان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 04, July, 2023) – A large representative delegation from Mohra Pari, Chak Saghoo and Bhal met with PML-N leader Provincial Vice President Engineer Qamar Islam Raja and announced to join PML-N. Amongst them were Abdul Qayyum from Chak Saghoo, Lambardar Arif and Chaudhary Faujdar, Ghulam Qadir from Mohra Pari, Khadim Hussain, Zainul Abidin, Malik Ishaq, Malik Zaffar, Mohammad Sagheer, Nadeem Malik and Usman Javed from Bhal and Shafiq were included in the delegation. Ahmed, Ishrat Mehmood were involved. Engineer Qamar Ul Islam Raja welcomed their decision and thanked them.

سویڈن واقعہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری اور توہین ہوئی

The Sweden incident hurt and insulted Muslims all over the world

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،جولائی,2023)—جے یو آئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان چکیالوی نے کہاھے کہ قرآن کریم اور ناموس رسالت امت مسلمہ کی ریڈلاہن اور مقدسات میں سے ھیں سویڈن واقعہ اور مغربی ممالک میں آ? روز ایسے المناک واقعات کا رونما ہونا اہل مغرب کی تنگ نظری اور شدت پسندی کا منہ بولتا ثبوت ھے ان خیالات اظہار انھوں نے گزشتہ روز جامعہ علوم الاسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سویڈن واقعہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری اور توہین ہوئی ہیامت مسلمہ کے دینی اور روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہییہ واقعہ تصادم، انتشار اور عالمی سطح پر امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔ہم اس گھناؤنے عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، عالمی برادری کو خبردار کرتے ہیں کہ امن و امان کی صورتحال کو کشیدہ بنانے کے عزائم کی نشاندھی کر کے ملزمان کو زیر عتاب لایا جائے اس طرح کے واقعات کو کسی شخص کا انفرادی معاملہ قرار دینا قرین انصاف نہیں ہے۔

الخدمت فاونڈیشن کلر سیداں نے حسب روایت اس سال بھی اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا

Al-Khidmat Foundation Kallar Syedan organized a collective sacrifice this year as per tradition

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،جولائی,2023)—الخدمت فاونڈیشن کلر سیداں نے حسب روایت اس سال بھی اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا اجتماعی قربانی میں 35 جانور ذبح کیئے گئے 900 کلو گرام گوشت یتیم بچوں،مستحقین اور عام افراد تک پہنچایا گیا۔جماعت اسلامی کے پچاس کارکنان نے الخدمت فاونڈیشن کے لیئے رضاکارانہ طور پر کام کیا۔مقامی کاروباری چوہدری توقیر اسلم نے ایک بڑے جانور کی قربانی کرکے تمام گوشت کہوٹہ کے گاوں کھرانگ کے لوگوں میں تقسیم کردیا۔ الخدمت فاونڈیشن کلر سیداں کے صدر محمد توقیر اعوان،سرپرست حاجی ابرار حسین،نائب صدور اکرام الحق قریشی اور نیئر جمال اکرم راجہ نے الخدمت پر اعتماد کرنے پر کلر سیداں کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔سر صوبہ شاہ میں حفیظ اصغر کی سرپرستی میں پہلی مرتبہ الخدمت فاونڈیشن نے اپنی خدمات پیش کیں۔عبدالودود عامر صدر جے آئی یوتھ کلرسیداں اس تمام مہم کے ذمہ دار تھے۔ ان کی ٹیم میں شامل حافظ عبدالقدوس، ضمیر احمد،نقاش احمد،تحسین،اظہر محمود،اسامہ،طلحہ،حمزہ،سیف اللہ، حسیب احمدنے بھر پور کام کیا۔مجموعی طور پر اس تمام کام کی نگرانی جماعت اسلامی کلر سیداں کے امیر جاوید اقبال نے کی۔

موسلادھار بارش نے ایک موسم کو بدل ڈالا اور گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا

Heavy rainfall breathed a sigh of relief for public

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،جولائی,2023)—کلرسیداں میں شدید گرمی اور حبس میں اچانک باران رحمت نے گرمی کے ستائے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں،پیر کے روز گرمی کے ساتھ ساتھ حبس بھی پورے عروج پر تھی کہ اچانک باران رحمت کا نزول ہوا وقفے وقفے کے ساتھ تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش نے ایک موسم کو بدل ڈالا اور گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔

ظفر اقبال سکنہ کھڈ کے قبضے سے ایک کلو چھ سو گرام چرس برآمد

Hashish was recovered from the possession of Zafar Iqbal of Khad

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،جولائی,2023)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ظفر اقبال سکنہ کھڈ کے قبضے سے ایک کلو چھ سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ممتاز صحافی ممتاز لیاقت انتقال کر گئے

Eminent journalist Mumtaz Liaquat passed away

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،جولائی,2023)—ممتاز صحافی ممتاز لیاقت انتقال کر گئے ان کا شمار ملک کے سینئر اور تجربہ کار صحافیوں میں ہوتا تھا انہوں نے آغا شورش کاشمیری کے ہفت روزہ چٹان لاہور میں نائب مدیر کی حیثیت سے کام کیا بعد ازاں یہ روزنامہ نوائے وقت راولپنڈی سے منسلک ہو گئے جہاں یہ ریٹائرمنٹ کے یہ سینئر صحافی زاہد ملک کے ادارہ ہفت روزہ حرمت سے منسلک ہو گئے یہ کچھ عرصہ سے ماڈل ٹاؤن میں فالج کے حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے دار فانی سے کوچ کر گئے یہ ملکی صحافت کا ایک درخشندہ ستارہ تھے جن کی کمی صدیوں محسوس کی جاتی رہے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button