DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Despite a significant reduction in the prices of petrol and diesel, the transport mafia did not reduce the fares

پٹرول ڈیزل کے نرخوں میں خاصی کمی کے باوجود کلرسیداں میں ٹرانسپورٹ مافیاز نے کرائے کم نہ کیئے

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03،جولائی,2023)—پٹرول ڈیزل کے نرخوں میں خاصی کمی کے باوجود تحصیل انتظامیہ کی بھرپور کوششیں بھی مسافر گاڑیوں کے کرائے کم کرنے میں ثمر آور نہ ہو سکیں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضلع راولپنڈی کا پورا دفتر ٹراسپورٹ مافیاز کی سرپرستی میں مصروف،ڈیزل کر نرخوں میں پہلے 35 روپے فی لٹر کمی ہوئی تھی اب گزشتہ روز کے اضافے کے باوجود اس کے نرخوں میں 28 روپے فی لٹر کمی ہوئی پٹرول فی لٹر 22 روپے کم ہوا مگر کلرسیداں میں ٹرانسپورٹ مافیاز نے کرائے کم نہ کیئے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ نیازی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو اس لاقانونیت سے آگاہ کیا گیا جنہوں نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کو فوری کرایے نامے جاری کرنے کی ہدایت کی مگر ضلعی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا پورا دفتر کرایے کم کرنے کی بجائے ٹرانسپورٹ مافیاز کی سرپرستی میں مصروف ہو گیا اس ادارے کی عوام دشمنی کے باعث کراپوں میں کمی نہ ہو سکی سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی آج تک کلرسیداں روٹ پر اپنے مقرر کردہ کرایوں پر عمل درآمد نہ کروا سکے یہاں کرایوں کا تعین ٹرانسپورٹر خود کرتے ہیں جسے ٹرانسپورٹ اتھارٹی درست تسلیم کرکے ان کی پشت پناہی کرتی ہے آج بھی کلرسیداں سیمنڈی موڑ پیرودھائی کا کرایہ ساڑھے تین سو روپے وصول کیا جاتا ہے جو گوجرخان،فتح جنگ،حضرو اور صوابی سے راولپنڈی ل کے کرایوں سے بھی زیادہ ہے کلرسیداں سے ضلع کچہری کا اے سی کوسٹر کا کرایہ ایک سو پچاس روپے ہے تو نان اے سی ویگن ٹویوٹا اسی سفر کے دو سو روپے وصول کرتے ہیں ٹرانسپورٹ کے شعبے پر مافیاز کا راج ہے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اسی مافیاز کی بالادستی کے لیئے شرمناک کردار ادا کرتی ہے۔مقامی حلقوں نے نگران وزیراعلی سے ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کی غفلت لاپرواہی اور نااہلی کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 03, July 2023)-Despite the significant reduction in the prices of petrol and diesel, even the efforts of the tehsil administration could not be fruitful in reducing the fares of passenger vehicles. Regional Transport Authority District The whole office of Rawalpindi is busy under the patronage of transport mafias, diesel prices were reduced by 35 rupees per liter earlier, but now despite the increase of the previous day, its prices have decreased by 28 rupees per liter, petrol has decreased by 22 rupees per liter, but in Kallar Syedan the transport mafia did not reduce the fares. Deputy Commissioner Rawalpindi was informed about this lawlessness by Assistant Commissioner Kallar Syedan Ishtiaqullah Niazi, who instructed the Secretary of Regional Transport Authority Rawalpindi to issue the fares immediately but the entire office of the District Transport Authority is in mafia control. Instead of reducing it, transport became busy under the patronage of mafias due to the public hostility of this institution, the charges could not be reduced. The fare of AC coaster in district Kachhari is one hundred and fifty rupees, while non-AC wagon Toyota charges two hundred rupees for the same trip. The transport sector is ruled by mafias. The local constituencies have appealed to the caretaker chief minister to take notice of the negligence and incompetence of the Rawalpindi Transport Authority.

ولی گیس فیلڈ سے دریافت سوئی گیس سوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں شامل کردی گئی

Sui gas discovered in the Walli gas field was added to Sui Northern’s network

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03،جولائی,2023)—توانائی بحران پر قابو پانے کے لیئے وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن)اور سوئی ناردرن شامہ بشانہ۔ ولی گیس فیلڈ سے دریافت سوئی گیس کے نیٹ ورک میں شامل کردی گئی۔لکی مروت کے علاقے ولی میں او جی ڈی سی نے گیس ذخائر دریافت کیئے تھے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سوئی ناردرن نے دریافت شدہ گیس کی سپلائی کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر 66 کلومیٹر پائپ لائن کی تعمیر مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر لی،ولی گیس فیلڈ سے ابتدائی طور پر 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی شروع کردی گئی جو مستقبل میں 20 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچنے کی توقع ہے۔

جماعت اسلامی کلرسیداں کے امیدوار حلقہ پی پی 7 راجہ تنویر احمد نے امیرجماعت اسلامی کلرسیداں جاوید اقبال نے، بھلاکھر میں چوہدری حلیم ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات

Raja Tanveer Ahmed, Jamaat-e-Islami met  Chaudhry Haleem Advocate in Bhallakhar

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03،جولائی,2023)—جماعت اسلامی کلرسیداں کے امیدوار حلقہ پی پی 7 راجہ تنویر احمد نے امیرجماعت اسلامی کلرسیداں جاوید اقبال،صدر جے آئی یوتھ کلرسیداں عبدالودودعامر? سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کلرسیداں مولانا قاسم الحق کے ہمراہ چکیالہ بھلاکھر میں چوہدری حلیم ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی, جہاں متعدد خاندانوں اور نوجوانوں نے جماعت اسلامی کا ممبر شپ فارم فل کرکے باقاعدہ جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر راجہ تنویر احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ذاتی زندگی کے علاؤہ اجتماعی معاملات میں بھی تقوی اختیار کرنے کی ضرورت ہے اور ملک کی قیادت اہل اور ایماندار لوگوں کو سونپنی چاہیے۔ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس میں خاندانی بادشاہت نہیں ہے بلکہ میرٹ ہے اور ہر سطح کی قیادت کو آگے آنے کی اجازت ہے اور ملک کے تمام مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی ہے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کلرسیداں جاوید اقبال اور راجہ تنویر احمد نے باہمی مشاورت سے چوہدری حلیم ایڈوکیٹ کو جماعت اسلامی تحصیل کلرسیداں کی سیاسی کمیٹی کا صدر مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ا نئس موقع پر سیکریٹری جنرل کے آئی یوتھ کلرسیداں چوہدری احتشام الحق اور سیکرٹری اطلاعات جے آئی یوتھ کلرسیداں چوہدری عمر ابراہیم بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button