DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Independent candidate NA57, Bilal Yamin Satti hold press conference in Kallar Syedan

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 کے آزاد امیدوار بلال یامین ستی کی کلرسیداں میں پریس کانفرنس

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،فروری,2023)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 کے آزاد امیدوار بلال یامین ستی نے کہا ہے کہ صداقت عباسی جس کوہسار ٹورازم کو منی چینجر منصوبہ قرار دینے والے عوام کو یہ کیوں نہیں بتاتے کہ وہ فرح گوگی کے فرنٹمین ہیں جس کے لیئے کوٹلی ستیاں میں ٹورازم ہائی وے کا روٹ تبدیل کرکے اس کے لیئے سینتالیس کنال اراضی خریدی گئی پی ٹی آئی کے دو سابق ارکان اسمبلی کے لیے ٹورازم ہائی وے کا روٹ بھی تبدیل کیا گیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کلرسیداں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کلر سیداں کے کہوٹہ کے سابق بلدیاتی چیئرمین راجہ ظہور اکبر،میجر عبدالروف،راجہ ممتاز،محمد زبیر کیانی،ظفر عباس مغل،سید راحت علی شاہ،راجہ شیر بہادر،عرفان سرور،راجی سجاد ستی،اسد محمود ستی،راجہ محمد سجاد،حامد اعجاز،زرین شاہ،کرنل زاہد ستی،کرنل مسعود عباسی،چوہدری محمد حنیف،نمبردار اسد عزیز،چوہدری مختار حسین،نمبردار عصمت اللہ،عثمان سدوزئی بھی موجود تھے،بلال یامین ستی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا تھا جس کی وجہ سے میں عوام علاقہ کو صداقت عباسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتا تھا صداقت عباسی نے چار برس تک عوام علاقہ کا استحصال کیا شاہد خاقان عباسی کے دور میں شروع کیئے گئے سوئی گیس کے منصوبوں کو معطل رکھا انہوں نے الزام عائد کیا کہ صداقت عباسی فرح گوگی کے سہولت کار تھے جس کے لیئے ٹورازم ہائی وے پر کوٹلی ستیاں میں 47 کنال اراضی خریدی گئی پی ٹی آئی کے دو سابق ارکان اسمبلی کے لیئے ٹورازم ہائی وے کا روٹ تبدیل کیا گیا مری میں بلڈنگ بائی لاز کو بائی پاس کرکے عمارتیں تعمیر کی گئیں کوٹلی ستیاں میں ٹمبر مافیا کی سرپرستی کی گئی انہوں نے چیلنج دیا کہ صداقت عباسی پریس کلب کلرسیداں،کہوٹہ، کوٹلی ستیاں،مری اور راولپنڈی سمیت کسی بھی جگہ میرے سامنے بیٹھ کے الزامات کا جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے تحت صداقتی ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا میں محمد خاقان عباسی اور کرنل یامین ستی کے ایجنڈے کے مطابق الیکشن لڑ رہا ہوں مجھے شاہد عباسی کی قائم کردہ کمیٹی کا فیصلہ قبول ہے راجہ ندیم احمد کلرسیداں کے علاقائی تعصب کی بنا پر امیدوار نہ بنیں کلرسیداں سے اس سے قبل چوہدری محمد خالد،محمود شوکت بھٹی،کرنل شبیر اعوان،انجینیئر قمراسلام راجہ صوبائی اسمبلی اور نثار تنویر شیرازی قومی اسمبلی کے لیئے منتخب ہوتے رہے ہیں اور دوسرے علاقوں کے لوگ انہیں ووٹ دیتے رہے ہیں میرے والد کرنل یامین ستی چوآخالصہ سکول کے طالبعلم رہے میری پھوپھی سموٹ سے تھیں کلرسیداں بھی میرا دوسرا گھر ہے میرے تعلقات اور محبت کے رشتے ہیں مگر میں کلر سے مری تک کے تمام علاقوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔

Kaler Syeddan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 22, February 2023)- Bilal Yamin Satti, an independent candidate of National Assembly Constituency NA-57, has said that Sadaqat Abbasi, who called the Kohsar tourism as a money-changer project, should let the people know that he is the frontman of Farah Gogi, for whom the route of the tourism highway in Kotli Sattian was changed and 47 kanals of land was bought for him. The route of the tourism highway was also changed for two former members of the PTI assembly He expressed these views while addressing a press conference in Kallar Syedan on Tuesday. On this occasion, the former local government chairman of Kallar Syedan, Raja Zahoor Akbar, Major Abdul Rauf, Raja Mumtaz, Muhammad Zubair Kayani, Zafar Abbas Mughal, Syed Rahat Ali Shah, Raja Sher Bahadur, Irfan Sarwar, Raji Sajjad Satti, Asad Mehmood Satti, Raja Muhammad Sajjad, Hamid Ejaz, Zarin Shah, Colonel Zahid Satti, Colonel Masood Abbasi, Chaudhry Muhammad Hanif, Numbardar Asad Aziz, Chaudhry Mukhtar Hussain, Nambardar Ismat Allah, Usman Saduzai was also present.

سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کا تھانہ کلر سیداں کا اچانک دورہ۔

CPO Rawalpindi Syed Khalid Mahmood Hamdani made a surprise visit to Police Station Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،فروری,2023)—سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کا تھانہ کلر سیداں کا اچانک دورہ۔فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ اور تھانے کی عمارت اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سکیورٹی پر مامور افسران اور جوانوں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ سی پی او نے تھانہ کلر سیداں کی نئی زیر تعمیر عمارت پر ہونے والے کام کے معیار اور رفتار کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ تھانے میں آنے والے شہریوں کے مسائل کے حل سمیت ایف آئی آرز کے آسان اندراج اور میرٹ پر تفتیش کے عمل کو فوری یقینی بنایا جائے۔سی پی او نے تھانے میں افسران اور جوانوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کے مسائل دریافت کئے۔ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں سب انسپکٹر ظفر اقبال گوندل نے سی پی او کو جرائم کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ناجائز تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی کاروائیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان

Declaration of full support for the actions of the administration against illegal encroachments

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،فروری,2023)—کلرسیداں کے تاجر رہنماؤں محمد اعجاز بٹ،چوہدری ابرار حسین،سیٹھ عبدالروف بٹ،ذین العابدین عباس،محمد آزاد نے ناجائز تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی کاروائیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کلر سیداں میں تجاوزات مافیا کے خلاف انتظامیہ اور بلدیہ کی کاروائیاں لائق تحسین ہیں انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف ایکشن کو عوامی مفاد کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں بازاروں اور چوراہوں کو بند کرنے والے لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور جو لوگ ایسے قانون شکنوں کی پشت پناہی کرتے ہیں وہ عوام کے دشمن ہیں اور ان کو بھی بینقاب کرنا ضروری ہے راجر رہنماؤں نے ایک بیان میں کہا کہ کلر سیداں اور گردونواح کے شہری اور تاجر تجاوزات مافیاز کے خلاف ایکشن پر انتظامیہ کے مکمل ساتھ ہیں۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،فروری,2023)—نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی رکن معروف صحافی ثوبیہ مشرف کے والد محترم کی وفات پر پریس کلب کلرسیداں کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت اکرام الحق قریشی منعقد ہوا جس میں راجہ محمد سعید،دل نواز فیصل،مرزا عتیق الرحمان،جاوید اقبال،شیخ قمراسلام،پرویز وکی،چوہدری محمد اشفاق اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ثوبیہ مشرف سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button