DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: An employee fired from the forest department was caught stealing wood, the wood, the vehicle seized

محکمہ جنگلات سے نکالا گیا ملازم لکڑی چوری کرتے پکڑا گیا،لکڑی، گاڑی ضبط

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22فروری2023)
محکمہ جنگلات سے نکالا گیا ملازم لکڑی چوری کرتے پکڑا گیا،لکڑی، گاڑی ضبط، ہزاروں روپے جرمانہ، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز محکمہ جنگلات نے شفٹ کی سوزوکی میں لکڑی چوری کرتے شخص کو پکڑ لیا لکڑی قبضے میں کر کے 37ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ایس ڈی او محمد شاہد نے کہا کہ شفیق نامی شخص جو اس سے قبل محکمہ جنگلات کا ملازم تھا جسکو محکمے نے نکال دیا تھا شفٹ کی گاڑی میں لکڑی لیکر جا رہا تھا جسکو پکڑ لیا لکڑی ضبط کر کے جرمانہ عائد کیا گیا یاد رہے محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے ٹمبر مافیا سرگرم ہے آئے روز لکڑی چوری کے واقعات معمول بن گے ہیں ٹمبر مافیا جنگلات کی کٹائی کے بعد جنگلات کو آگ لگا دیتے ہیں محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران کو علم ہونے کے باوجود ملی بھگت سے ایکشن لینے پر گریزاں کہوٹہ کے جنگلات کو بے دردی سے کٹا جا رہا ہے عوام علاقہ نے مطالبہ کیا کہ ٹمبرمافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور محکمہ جنگلات کے کرپٹ افسران ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 22 February 2023)
An employee fired from the forest department was caught stealing wood, the wood, and the vehicle was confiscated, and a fine of thousands of rupees was reported. SDO Mohammad Shahid said that a person named Shafiq, who was previously an employee of the Forest Department, who was fired by the department, was carrying wood in a shifting vehicle, he was caught and the wood was confiscated and he was fined. The forests are being brutally cut down. The people of the area demanded a crackdown on the timber mafia and strict action should be taken against the corrupt officers and employees of the forest department.

معروف ماہر تعلیم راجہ فیصل پرنسپل خداداد سکولنگ سسٹم کہوٹہ کا اپنے سٹاف کے ہمراہ غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر کادورہ

Renowned educationist Raja Faisal, Principal, Khudadad Schooling System, Kahuta visited Ghulam Rabbani Qureshi Kidney Center along with his staff

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22فروری2023)
معروف ماہر تعلیم راجہ فیصل پرنسپل خداداد سکولنگ سسٹم کہوٹہ کا اپنے سٹاف کے ہمراہ غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر کادورہ مریضو ں کی عیادت کی اور صحت یابی کی دعا دی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزمعروف ماہر تعلیم راجہ فیصل پرنسپل خداداد سکولنگ سسٹم کہوٹہ نے اپنے سٹاف کے ہمراہ غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹرکادورہ مریضوں کی عیادت کی اور صحت یابی کے لیے دعا کی،کڈنی سنٹر کے علاوہ بلقیس ربانی ڈائگناسٹک سنٹر،وحید ربانی قریشی لیب،الفتح وومن وکیشنل سنٹر،ماسٹر بشیر قریشی کمپیورٹر سنٹر کا دورہ کیا اس موقع پرانہوں نے چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی سے بھی ملاقات کی اور ان کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلام ربانی قریشی ایڈووکیٹ مرحوم نے اپنے چالیس سالہ سیاسی دور میں ہمیشہ مظلوم اور پسے ہوئے لوگوں کی خدمت کی وہ بابائے بلدیات تھے جس طرح انھوں نے زندگی میں دکھی انسانیت کی خدمت کی اسی طرح انکے بیٹے چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤ نڈیشن آصف ربانی قریشی نے جسطرح انسانیت کی خدمت کا بیڑہ اُٹھایا اسکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انھوں نے اندرون اور بیرون ممالک مخیر حضرات سے کہا کہ وہ ہرمضان کے مقدس مہینے اور اسکے علاقہ اپنے صدقات عطیات غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن کو دیں جہاں نہ صرف کہوٹہ، ضلع راولپنڈی بلکہ کشمیر کے مستحق لوگ آتے ہیں چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد محترم مرحوم غلام ربانی قریشی ایڈووکیٹ کی زندگی آپ کے سامنے گزری ہے انہوں نے ساری زندگی غریب عوام کی خدمت میں گزاری انشاء اللہ میں بھی اپنے والد محترم کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کر رہا ہوں انہوں نے کہاکہ کڈنی سنٹر کے ساتھ ساتھ انشا اللہ بلقیس ربانی ڈائگناسٹک سنٹر میں بھی تمام ٹیسٹ جدید طریقہ سے کیے جا رہے ہیں بلڈ بنک و دیگر شعبوں میں کام ہو رہا ہے الٹراساؤنڈ مشین بھی آگئی جدید ڈیجیٹل ایکسرے مشین اور ایک جدید ہسپتال بھی میرا مشن ہے بہت جلد (او،پی ڈی) شروع کر رہے ہیں آپ میرے لیے دعا کریں۔

آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی کے سر پرست اعلی عبد المجید مغل سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن کامغل ویلفیئر سوسائٹی کے سالانہ کنویشن میں شرکت،

Abdul Majeed Mughal, Senior Vice President of All Pakistan Mughal Welfare Society, participated in the annual convention of the Mughal Welfare Society

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22فروری2023)
آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی کے سر پرست اعلی عبد المجید مغل سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن کامغل ویلفیئر سوسائٹی کے سالانہ کنویشن میں شرکت،سینکڑوں افراد نے عبد المجید مغل کا پر تباک استقبال کیا،پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، گلدستہ پیش کیا اورتقریب کے اختتام پر سوئینر پیش کی،تفصیل کے گذشتہ دنوں معروف سیاسی وسماجی شخصیت آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی کے سر پرست اعلی عبد المجید مغل سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن یو اے ای نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ مغل ویلفیئر سوسائٹی کے سالانہ کنویشن میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبد المجید مغل آپس میں اتفاق و اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور اسی سے قومیں ترقی کر تی ہیں اور جو قومیں اپنے اجداد کو بھول جاتی ہیں وہ کامیابی حاصل نہیں کر سکتی اورنہ ہی ایک کامیاب قوم بن سکتی ہے،تقریب کے اختتام پر آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی کے سر پرست اعلی عبد المجید مغل سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن یو اے ای کو سوئینر بھی پیش کی گئی اس موقع پر ملک کے طول و عرض سے سینکڑوں کی تعدا د میں افراد موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button