DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway: Kashmir Solidarity Day was celebrated in front of Norway Parliament

ناروے پارلیمنٹ کے سامنے یوم یکجہتی کشمیر قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، سیاسی و سماجی رہنماؤں کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،عقیل قادر ,07،فروری,2023)— تحریک کشمیر ناروے کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ناروے پارلیمنٹ کے سامنے ایک پرامن مظاہرہ کیا گیا جس میں اوسلو کی مقامی سیاسی و سماجی تنظیموں نے حصہ لیا۔ مظاہرے کا آغاز علامہ سلیم علوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ لیبر پارٹی کے ایم این اے فرودے یکوبسن، ریڈ پارٹی اوسلو کی مرکزی رہنما صوفیہ رانا، ایس وے پارٹی کے Ola Wolff Elvevold، کنزروٹیو پارٹی کے طلعت بٹ، تحریک کشمیر ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی، نائب صدر راجہ مقبول حسین اور سنیئر نائب صدرمحمد افضال نے مظاہرے سے خطاب کیا اور کشمیریوں کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک منظم طریقے سے کشمیریوں کی نسل کشی اور ان کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہندوستان کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ ہندوستان کی ریاستی دہشتگردی کے باوجود کشمیری اپنی آزادی کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر ناروے کی سیاسی جماعتوں سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تقریروں کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے جائیں پروگرام کے آخر پر میاں طیب نے کشمیر کے پرامن حل کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

Oslo (Pothwar.com, Aqeel Qadir, 07, February 2023)- On the occasion of Kashmir Solidarity Day organized by Tehreek Kashmir Norway, a peaceful demonstration was held in front of the Norwegian Parliament in which local political and social organizations of Oslo participated.

Allama Salim Alvi started the demonstration by reciting the Holy Quran. Labor Party MNA Farode Jacobson, Red Party Oslo Central Leader Sofia Rana, Sway Party’s Ola Wolff Elvevold, Conservative Party’s Talat Butt, Tehreek Kashmir Norway President Shah Hussain Kazmi, Vice President Raja Maqbool Hussain and Senior Vice President Mohammad Afzal addressed the protest and assured Kashmiris of their support.

The speakers said that India is systematically trying to genocide Kashmiris and turn them into a minority in Occupied Jammu and Kashmir.

The criminal silence of the international community on the massacre of Kashmiris by India is questionable.

The speakers further said that Kashmiris are continuing their freedom struggle despite India’s state terrorism.

On this occasion, the political parties of Norway were also demanded to take practical steps instead of speeches to solve the Kashmir problem.

At the end of the program, Mian Tayyab offered a special prayer for a peaceful solution for Kashmir.

Show More

Related Articles

Back to top button