DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: On the instructions of Ex PM Shahid Khaqan Abbassi, Sui Northern Gas Pipelines to complete all the unfinished projects of Kallar Syedan and Kahuta Tehsils.

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے کلرسیداں اور کہوٹہ تحصیلوں کے تمام ادھورے منصوبے مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،فروری,2023)—سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے کلرسیداں اور کہوٹہ تحصیلوں کے تمام ادھورے منصوبے مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا چوآخالصہ اور کنوہا، ٹکال میں برانچ لائنوں کی تنصیب کا بھی منظوری کا فیصلہ۔دھمالی کی ملحقہ آبادیوں کو بھی منصوبے میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی اس سلسلے میں شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر راجہ طلال خلیل نے اسلام آباد میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی جس میں تحصیل کلرسیداں اور کہوٹہ کے سوئی گیس کے ادھورے تمام منصوبوں کو فوری مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت حبیب چوک (گوجرخان)سے سموٹ،ٹکال،چوآ خالصہ،کنوہا،ستھوانی اور دھمالی کی سوئی گیس کی میں لائن کو فعال کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی چوآ خالصہ کنوہا اور ملحقہ آبادیوں میں سوئی گیس کی برانچ لائنوں کی تنصیب شروع کی جائے گی جبکہ دھمالی کی ملحقہ بستیوں چک مرزا،سدہ کمال،ماہلی ملکاں،ماہلی راجگان اور جبہ کو بھی منصوبے کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ چند ماہ کے اندر اندر ان آبادیوں میں سوئی گیس مہیا کردی جائے گی۔یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر 2017 میں یہ منصوبہ شروع کیا گیا تھا جسے گزشتہ دور حکومت میں متعدد بار روک دیا جاتا رھا جس سے یہ اپنی مقررہ مدت میں مکمل نہ ہو سکا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 06, February 2023)- On the direction of former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi, Sui Northern Gas Pipelines has decided to complete all the incomplete projects of Kallar Syedan and Kahuta Tehsils, The decision to approve the installation of branch lines in Takal, Choa Khalsa and Kanoha also. It was also approved to include the adjacent villages of Dhamali in the project. The process was carried out under the supervision of Raja Talal Khaleel in Islamabad, who held a meeting with the managing director, where it was decided to immediately complete all projects under the supervision of Habib Chauk (Gujarkhan) and in Samot, Takal, Choa Khalsa, Kanoha, and Sathwani. The gas supply will soon be started in Choa Khalsa and its attached settlements while the Dhamali and its attached settlements, Chak Mirza, Sada Kamal, Mahli Malikan, Mahli Rajgan, and Jaba will also be a part of these projects.

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر کلرسیداں اور ڈڈیال آزادکشمیر کے انتظامی افسران اور عمائدین کی شرکت

Kashmir Solidarity day held at Dhuangalli bridge on river Jhelum

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،فروری,2023)—کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر کلرسیداں اور ڈڈیال آزادکشمیر کے انتظامی افسران اور عمائدین کی شرکت، انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی۔تقریب کا اہتمام یوتھ لیگ سرصوبہ شاہ نے کیا تھا جس کے شرکا ریلی کی شکل میں دھانگلی پل پر پہنچے جہاں اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال سردار فیصل مغل اور اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ملک محمد اعجاز نے ایک دوسرے کو گلدستے پیش کیئے۔تقریب میں ڈی ایس پی ڈڈیال انصر علی، چیف آفیسر بلدیہ ڈڈیال افراز حمزہ،تحصیلدار سیماب اسلم،چیف آفیسر بلدیہ کلرسیداں صاحب زادہ عمران اختر،نائب تحصیلدار مرزامنصور احمد،نقاش مغل،محمد ظریف راجا اور دیگر نے شرکت کی۔تقریب میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے پڑھے گئے جس کے بعد ڈڈیال اور کلرسیداں کے انتظامی افسران اہلکاروں اور عمائدین نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔اے سی کلر محمد اعجاز ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے مودی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھی کشمیریوں کے پاکستان سے لازروال محبت کے رشتوں کو کمزور نہیں کرسکتے۔تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان نے کشمیروں کی تحریک آزادی میں ہمیشہ ان کی معاونت کی ہے۔اے سی ڈڈیال سردار فیصل مغل نے کہا کہ کشمیری تحریک پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے لیئے مسلسل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں یہ جدوجہد مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی۔مسلم لیگ ن کے رکن رہنما محمد ظریف راجا نے کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی حکومت ہو کشمیر پر ہمارا موقف ہمیشہ کشمیریوں کے موقف کا ترجمان رہا ہے ہم اپنے ماضی کی طرح آج بھی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں آصف خورشید، ظہیر سپرو، نقاش مغل اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

کلرسیداں کی نواحی بستی کی رہائشی خاتون نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

A woman resident of the suburbs of Kallar Syedan committed suicide by jumping into a well

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،فروری,2023)— کلرسیداں کی نواحی بستی کی رہائشی خاتون نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی،گھر والوں کے مطابق وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ گزشتہ روز یہ ادویات لینے راولپنڈی گئی ہوئی تھی اور دو بجے کے قریب گھر پہنچنے پر وہ اچانک غائب ہو گئی اور جب لوگوں نے گھر کے باہر کچھ فاصلے پر واقع کنویں میں جھانک کر دیکھا گیا تو اس کی نعش پانی میں تیر رہی تھی جسے مقامی لوگوں کی مدد سے باہر نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ایمرجنسی پر موجود میڈیکل آفیسر نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

باپ بیٹے نے معذور ٹیچر اور اس کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنا کر ایک کا بازو توڑ ڈالا

Father and son tortured a disabled teacher and his brother and broke the arm of one

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،فروری,2023)—باپ بیٹے نے معذور ٹیچر اور اس کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنا کر ایک کا بازو توڑ ڈالا۔تھانہ کلر سیداں میں درخواست دینے کے باوجود ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا۔محمد شہباز سکنہ ٹکال نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست میں تحریر کیا ہے کہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول کلربدہال میں تدریسی فرائض سر انجام دیتا ہوں اور دونوں ٹانگوں سے معذور ہوں۔میں گزشتہ روز چھٹی کر کے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں مسمیان محمد علی اور اس کا والد شیراز میرے معذور بھائی عمران حسین کیساتھ لڑجھگڑ رہے تھے،میں نے ایسا کرنے سے منع کیا تو محمد علی نے طیش میں آ کر مجھ پر ڈنڈے سے حملہ کر دیا جبکہ ملزم کا والد میرے دوسرے معذور بھائی کو زدو کوب کرتا رہا۔شور شرابے کی آوازیں سن کر میری والدہ موقع پر آ گئی تو ملزمان نے میری والدہ کو بھی گالیاں دینی شروع کر دیں۔کلرپولیس کو درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے۔

سیکنڈ ائر کی طالبہ نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

The second-year student ended her life by consuming poisonous pills

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،فروری,2023)— 18 سالہ سیکنڈ ائر کی طالبہ نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔کلر سیداں پولیس کے مطابق نواحی علاقہ کی 18 سالہ (ر) جو کہ سیکنڈ ائر کی طالبہ بتائی جاتی ہے نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا تھا جہاں وہ ہسپتال پہنچتے ہی زندگی کی بازی ہار گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی توقیر الحسن موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا تعین ہونے کے بعد مزید کارروائی کیلئے تھانہ گوجر خان پولیس کو آگاہ کردیا گیا۔

حافظ یاسر علی وارثی عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے

Hafiz Yasir Ali Warsi of Pind Bainso performs Umrah

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،فروری,2023)— گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پنڈ بینسو کے مدرس اور معروف عالم دین حافظ یاسر علی وارثی عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button