DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat Police locks up those who complained against the occupation group

روات پولیس کی اندھیر نگری،قبضہ گروپ کے خلاف شکایت کرنے والوں کو ہی حوالات میں بند کردیا

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،فروری,2023)—روات پولیس کی اندھیر نگری،قبضہ گروپ کے خلاف شکایت کرنے والوں کو ہی حوالات میں بند کردیا۔مقامی حلقوں کا ایس ایچ اوروات کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق راجہ نذیر کیانی اپنے بیٹے کمال حسنین کیانی اور پیپلز پارٹی کے رہنما مقصود قریشی کے ہمراہ پولیس اسٹیشن روات پہنچے اور انہیں بتایا کہ کچھ لوگ ان کی اپنی ملکیتی اراضی پر ناجائز قبضہ کر رہے ہیں ایس ایچ او روات نے انہیں اگلے روز آنے کا کہہ کر گھر بھیج دیا دوسرے روز یہ تینوں افراد تھانہ روات پہنچے تو ایس ایچ او نے ان کی دادرسی کرنے کی بجائے انہیں حوالات میں بند کردیا۔یاد رہے کہ مقصود قریشی عارضہ قلب میں مبتلاہیں اور ان کا شمار پیپلز پارٹی کے دیرینہ سرگرم کارکنوں اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے معتمد ساتھی بھی ہیں۔ادہر پیپلز پارٹی نے پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او روات قبضہ مافیا کے قابل اعتماد اہلکار اور سہولت کار کا فریضہ سرانجام دے کر پولیس کے لیئے بدنامی کا موجب بن رہے ہیں انہوں نے ایس او روات کے خلاف فوری کاروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Rawat (Pothwar.com, Ikram ul Haque Qureshi, 07, February 2023)- According to the details, Raja Nazir Kayani along with his son Kamal Hasnain Kayani and People’s Party leader Maqsood Qureshi reached the police station Rawat and told them that some people are illegally occupying their own land. The SHO detained them, People’s Party strongly condemned the police brutality and alleged that SHO Rawat has defamed the police by performing the duty of a trusted official and facilitator of the capture mafia. He also demanded immediate action against SO Rawat.

Show More

Related Articles

Back to top button