DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: All the communities of all Thoha Khalsa have unanimously decided to solve problem of hospital together
تھوہا خالصہ کی تمام ڈھوکوں کی تمام برادریوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے ہم سب مل کر اپنے ہسپتال کا یہ مسلہ حل کریں گے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3فروری2023)
“کونسلر راجہ عرفان سرور کی کوششوں سے تھوہا ہسپتال کے سلسلے میں اہلیان تھوہا کی تمام برادریوں کاگرینڈ جرگہ، کونسلر راجہ عرفان سرور کی نگرانی میں تمام برادریوں کی کمیٹی بنائی جائے جو فنڈز اگھٹا کر کے ہسپتال کا کام کرایں گے، تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقبل تھوہاہسپتال کے حوالے سے ڈاکٹر بلال کی صدارت میں “فرزندتھوہا”کونسلر راجہ عرفان سرور کی کوششوں سے اہلیان تھوہا کا گرینڈ جرگہ منعقدہوا جس میں مشتاق احمد چھنی بندوال، ظفر اقبال چھنی بندوال، راجہ افتخار چھنی بندوال، راجہ ظہور چھنی بندوال، صوبیدار منیر آف موہڑہ، راجہ شاہد آف تھلہ،راجہ شعبان،سابق چیئرمین راجہ اشتیاق احمد،راجہ سلیمان آف گلور، ممبر فضل آف کلوٹ، صوبیدار زاہد آف کلوٹ،محمدآصف آف دھیڑہ،راجہ رمضان آف کلوٹ،راجہ طیب آف چھنی،راجہ خالد آف موہڑہ،ظفر گھکھڑ،ازرم گھکھڑسمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پرڈاکٹر بلال نے کہا کہ ہسپتال کا کام بہت بقایا ہے اورہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں آپ ہمارا مطالبہ ہے کہ آپ مل بیٹھ اس مسلے کا حل نکالیں جس پر تھوہا خالصہ کی تمام ڈھوکوں کی تمام برادریوں نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے ہم سب مل کر اپنے ہسپتال کا یہ مسلہ حل کریں گے اور کونسلر راجہ عرفان سرور کی نگرانی میں تمام برادریوں کی کمیٹی بنائی جائے جو فنڈز اگھٹا کر کے ہسپتال کا کام کرایں گے اس موقع پر “فرزندتھوہا”کونسلر راجہ عرفان سرور نے کہا کہ بے شک ہماری سیاسی وابستگیاں الگ الگ جماعتوں سے ہیں مگر ہم ہسپتال اور سکول پر کسی قسم کی سیاست نہیں کر یں بلکہ مل کر اس مسلے کا حل نکالیں گے کیونکہ یہ مسلہ ہمارا بنیادی مسلہ ہے جس پر وہ موجود تھوہا خالصہ کی تمام ڈھوکوں کی تمام برادریوں نے ان کی تائید کی۔




