DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan administration foiled the attempt to smuggle two hundred bags of urea fertilizer

کلرسیداں انتظامیہ نے بروقت کاروائی کرکے یوریا کھاد کے دوسو بیگ آزادکشمیر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،فروری,2023)—کلرسیداں انتظامیہ نے بروقت کاروائی کرکے یوریا کھاد کے دوسو بیگ آزادکشمیر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ڈیلر اور ٹرک ڈرائیور کو جرمانے کے بعد کھاد ضبط کرلیئے اور پھر اسے سرکاری نرخوں پر کلرسیداں کے زمینداروں میں فروخت کردیا تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلرسیداں ڈاکٹر بشارت محمود اعوان نے کلر ڈڈیال روڈ پر چھاپہ مار کر سونا یوریا کھاد کے دو سو بیگ پکڑ لیئے پریس ریلیز کے مطابق ڈڈیال ضلع میرپور آزادکشمیر کے فرید خان نیو کشمیر ٹریڈرز مانکیالہ سے 200 بیگ نیم کوٹڈ سونا یوریا غیر قانونی طور پر گاڑی نمبر CAF 555 پر ڈڈیال لے جا رہا تھا شاہ خاکی چیک پوسٹ پر پکڑا گیا سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بشارت محمود اعوان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر جا کر کھاد سمیت گاڑی کو پکڑا اور کلرسیداں لے آئے فرید خان کو 10000 روپے اور ٹرک ڈرائیور کو 1000روپے جرمانہ کیا اور پکڑی گئی کھاد اے سی آفس کلرسیداں لا کر اے سی کلرسیداں محمد اعجاز ملک کی موجودگی میں مقامی زمینداران کو سرکاری نرخوں پر فروخت کر دی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 03, February 2023)- The Kallar Syedan administration foiled an attempt to smuggle two hundred bags of urea fertilizer to Azad Kashmir by taking timely action. According to the details, Assistant Director of Agriculture Extension of Kallar Syedan Dr. Basharat Mahmood Awan raided Kallar Dadyal Road and seized two hundred bags of gold urea fertilizer according to a press release, Kashmir Traders was illegally carrying 200 bags of uncoated gold urea from Mankiala in vehicle number CAF 555 via Shah Khaki and was caught at the check post. Farid Khan was fined Rs 10000 and the truck driver was fined Rs 1000 and the captured fertilizer was brought to AC Kallar Syedan and sold to local zamindars at official rates in the presence of AC Kallar Syedan Muhammad Ejaz Malik.

ملزم فہیم اختر کو راضی نامے کی بنیاد پر ڈسچارج کرنے کے احکامات جاری کرنے کے چار ماہ بعد ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم جاری

Four months after issuing the orders to discharge the accused Faheem Akhtar on the basis of consent, the order to arrest the accused is issued

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،فروری,2023)— علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عابد اعوان نے قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم فہیم اختر کو راضی نامے کی بنیاد پر ڈسچارج کرنے کے احکامات جاری کرنے کے چار ماہ بعد ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا۔مدعی مقدمہ محمد ظہیر کی جانب چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے معزز جج نے ملزم کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔

پولیس نے اشتیاق الرحمان کے قبضہ سے مختلف رنگوں کی 680عدد پتنگیں اور پلاسٹک کے شاپر سے 20 عدد دھاتی ڈور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

The police recovered 680 kites of different colors and 20 metal strings in a plastic shopper and registered a case

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،فروری,2023)—کلر سیداں پولیس نے اشتیاق الرحمان کے قبضہ سے مختلف رنگوں کی 680عدد پتنگیں اور پلاسٹک کے شاپر سے 20 عدد دھاتی ڈور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار جس کے پاس بھاری مقدار میں پتنگیں اور دھاتی ڈور موجود ہے روات سے چوکپنڈوری کی طرف آ رہا ہے جسے بروقت کارروائی کر کے پکڑا جا سکتا ہے۔پولیس نے ناکہ لگا کر اسے قابو کرلیا اور پتنگیں برآمد کرلیں۔

سلائی سینٹر کے قیام کی افتتاحی تقریب

Inauguration ceremony of sewing center

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،فروری,2023)—الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان نے کہا کہ الخدمت سلائی سینٹر کے قیام کا مقصد جہاں خواتین کو ہنرمند بنانا ہے وہیں یتیم مفلس اور نادار خواتین کو مفت سلائی کی تربیت دے کر انہیں معاشرے کا بامقصد اور مفید شہری بنانا ہے انہوں نے یہاں سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے سے غربت کی شرح کو کم کرنے کے لیئے خواتین کو ہنر مند بنانا ناگزیر ہے چوہدری ابرار حسین نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نادار خواتین کو امداد کی منتظر رہنے کی بجائے انہیں ہنرمند بنا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے جب خواتین روزگار کمانے کے قابل ہو جائیں گی تو معاشرے سے غربت کی شرح میں بھی کمی واقع ہونا شروع ہو جائے گی تقریب سے جماعت اسلامی کے امیر جاوید اقبال اور عبدالشکور نے بھی خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button