DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Married woman abducted from THQ Hospital Kallar Syedan rescued from Faisalabad

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے اغواء ہونے والی شادی شدہ خاتون کو فیصل آباد سے بازیاب

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14،مئی،2022ء)—ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے اغواء ہونے والی شادی شدہ خاتون کو فیصل آباد کے بازیاب کر کے مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں مغویہ نے عدالت کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ وہ دوائی لینے کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں گئی اور جب واپس گھر جانے لگی تو ہسپتال میں ایک سفید رنگ کی کار کھڑی تھی جس میں ایک مرد اور عورت جن کے بعد میں نام شفیق اور فوزیہ معلوم ہوئے لفٹ کے بہانے گاڑی میں بیٹھا کر فیصل آباد لے گئے جہاں شفیق نامی شخص اس کیساتھ زیادتی کرتا رہا۔معزز عدالت نے مغویہ کا سول ہسپتال سے طبی معائنہ کروانے کے بعد اسے والد کے حوالے کرنے اغواء کاروں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم جاری کر دیاگیا۔یاد رہے کہ مغویہ ساڑھے تین سالہ بچے کی ماں بھی ہے اور اس کا خاوند بیرون ملک مقیم ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 14, 2022) * A married woman abducted from THQ Hospital Kallar Syedan was recovered from Faisalabad and presented in the local court where the abductee was taken to court. Recording her statement in front of the judge, she said that she went to THQ Hospital Kallar Syedan ​​to take medicine and when she came out to go back home, there was a white car parked in the hospital in which a man and a woman named Shafiq and Fauzia offered her lift but instead kidnapped her, She was taken to Faisalabad where a man named Shafiq kept abusing her. It may be recalled that the abductee is also the mother of a three-and-a-half-year-old child and her husband is living abroad. Muhammad Yasin, the father of the abductee, had filed a case.

کلرسیداں سے ایک اور دوشیزہ لاپتہ،گھر سے 85ہزار بھی ہمراہ لے گئی والدہ کی رپورٹ پر تین افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

A case of kidnapping has been registered against three persons, Where the girl also took Rs 85,000 with her from home

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14،مئی،2022ء)— کلرسیداں سے ایک اور دوشیزہ لاپتہ،گھر سے 85ہزار بھی ہمراہ لے گئی والدہ کی رپورٹ پر تین افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مسماۃ (ا) نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ گزشتہ روز تقریبا 8 بجے شب،میں اپنے گھر میں موجود تھی کہ میری بیٹی اور چھوٹا بیٹا آپس میں لڑ پڑے اور میرے منع کرنے کے باوجود دونوں میں تلخ کلامی بڑھ گئی جس پر میری بیٹی کمرے میں چلی گئی اور کمرے میں موجود تقریبا 85 ہزار روپے کی رقم نکال کر گھر سے نکل گئی اور کافی دیرتک تلاش کرنے کے بعد پتہ چلا کہ عاقب اور دو نامعلوم افراد نے میری بیٹی کو اغواء کر لیا ہے۔صبح 8 بجے کے قریب عاقب نے بیٹی کے فون نمبر سے کال کی کہ آپ کی بیٹی میرے پاس ہے اور ہم لوگ صبح واپس آ رہے ہیں اس کے بعد کوئی رابطہ نہ ہوا۔عاقب کافی عرصہ سے ہمارے گھر کے نمبر پر کال کرتا تھا اور تنگ کرتا تھا میں میری بیٹی کے راستے میں آ کر اسے تنگ و پریشان کرتا تھا۔کلرسیداں پولیس نے تین افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

چوہدری احتشام شوکت علی کی دعوت ولیمہ چک گجراں میں ہوئی

Chaudhry Eihtsham Shaukat Ali wallima celebrated in Chak Gujran

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14،مئی،2022ء)—چک گوجراں کے چوہدری شوکت علی کے فرزند اور معروف سیاسی سماجی کارکن چوہدری محمد آصف نورانی کے بھانجے چوہدری احتشام شوکت علی کی دعوت ولیمہ چک گجراں میں ہوئی جس میں آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن راجہ محمد صدیق،سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،محمود شوکت بھٹی کے علاؤہ چوہدری شاہد اکبر گجر،چوہدری محمد سہیل گجر،چوہدری توقیراسلم،محمد ظریف راجا، شیخ حسن سرائیکی،راجہ حسنات،راجہ محمد شکیل کیانی،حکیم محمد نواز جنجوعہ،راجہ عبدالرؤف،نمبردار اسد عزیز، خان شبیر خان،نمبردار نصراللہ،سید شہاب ثاقب،شعیب بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

جے آئی یوتھ کلر سیداں کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا

Eid Milan Party was organized by JI Youth Kallar Syedan

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14،مئی،2022ء)—جے آئی یوتھ کلر سیداں کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات راجہ تنویر احمد، امیر جماعت اسلامی کلر سیداں جاوید اقبال اور صدر جے آئی یوتھ کلرسیداں عبدالودودعامر اور دیگر نے شرکت کی۔راجہ تنویر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو جذباتی باتوں کی بجائے عملی طور پہ کچھ کرے۔ پچھلے ستر سالوں سے نوجوانوں کا استحصال کیا جارہا ہے، آج تک کسی حکومت نے نوجوانوں کے مسائل کی طرف توجہ نہیں دی تعلیم کا بجٹ سب سے کم رکھا جارہا ہے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے آج تک کسی حکومت نے کوئی ادارہ قائم نہیں کیا۔ آج ہنر نہ ہونے کی وجہ سے بیرون ملک پاکستان کے لوگوں کی قدر نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ اس وقت ملک کو جماعت اسلامی جیسی قیادت کی ضرورت ہے جو موروثیت سے پاک ہو اور نعروں کی بجائے عمل پہ یقین رکھتی ہو۔

کلرسیداں میں سرکاری سرپرستی میں اندھیر نگری،حاملہ بھینس ذبح کرڈالی گئی اس کے مردے بچے کو تلف کردیا گیا

A Pregnant buffalo was slaughtered and its dead baby was killed

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14،مئی،2022ء)—کلرسیداں میں سرکاری سرپرستی میں اندھیر نگری،حاملہ بھینس ذبح کرڈالی گئی اس کے مردے بچے کو تلف کردیا گیا اور ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ نے اس ساری کاروائی پر پردہ ڈالتے ہوئے اپنی محکمانہ مہر لگا کر اسے لوگوں کو فروخت کرنے کی اجازت دے دی اس طرح کے معاملات اکثر پیش آتے ہیں قصاب سلاٹر ہاؤس آ کر جانور ذبح کرتے ہیں اور پھر ویٹرنری ڈاکٹر کا انتظار کرتے ہیں جو اکثر تاخیر سے آتے ہیں اور ذبح شدہ جانور پر تصدیقی مہر لگا کر لوٹ جاتے ہیں مقامی شہریوں نے اس طرح کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button