DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
London / Kahuta; Pakistani-born British boxer Hamza Shiraz Janjua knocks out his opponent in round 2 at Wembley Arena
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز جنجوعہ نے اپنے مخالف کو شکست فاش کر دیا آبائی علاقہ مٹور کہوٹہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

لندن / مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21مارچ 2022)
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز جنجوعہ نے اپنے مخالف کو شکست فاش کر دیا آبائی علاقہ مٹور کہوٹہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔راجہ فراز جنجوعہ آف مٹور، راجہ محمد سدھیر جنجوعہ،راجہ عطیق جنجوعہ،راجہ حامد ممتاز جنجوعہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ راجہ کبیر احمد جنجوعہ کی طرف سے مبارکباد۔ تفصیل کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز جنجوعہ جن کا آبائی گاؤں مٹور تحصیل کہوٹہ انہوں نے اپنی پندرہویں فائٹ میں اپنے حریف کو باآسانی دوسرے راؤنڈ میں ناک آوٹ کر کے جیت لی ہے تحصیل کہوٹہ کی کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے ان کو ان کے اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا کی کہ وہ اسی طرح مقابلہ جات میں کامیابی حاصل کرتے رہیں تاکہ وہ اپنا، اپنے خاندان اور اپنے علاقے کا نام روشن کرنے رہیں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز جنجوعہ نے اپنے کیرئیر کی پندرہویں فائٹ کیں اور ابھی تک وہ ناقابل شکست ہیں۔




