DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Colorful Sports Event Inaugurated at Aliot Sports Gymnasium During Ramadan

تحصیل کہوٹہ کے اسپورٹس جمنیزیم علیوٹ میں رنگا رنگ اسپورٹس ایونٹ کی شاندار افتتاحی تقریب

کہوٹہ (09 مارچ 2026) — راولپنڈی ڈسٹرکٹ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تحصیل کہوٹہ کے اسپورٹس جمنیزیم علیوٹ میں کھیلوں کے مقابلوں کی رنگا رنگ اور شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل تھے جبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی، سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور سینئر صحافی و صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مقررین نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے ماہ رمضان میں کہوٹہ میں بہترین اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر بیڈمنٹن اور فٹسال کے مقابلوں میں درجنوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کھیل نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہوٹہ میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی نے کہا کہ ماہ صیام کے دوران ضلع راولپنڈی بھر میں کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں اور ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، صرف مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کو خصوصی سووینئر پیش کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے شمس توحید عباسی، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر، محمد ساجد، مایہ ناز فٹبالر ملک زبیر اور محمد ہارون کھٹر کو شاندار خدمات پر سووینئر اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیے۔

اس موقع پر مقررین اور کھلاڑیوں نے اسپورٹس کمپلیکس علیوٹ کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے چیئرمین کرنل وسیم جنجوعہ، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن محمود، سابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال اور عمران ضمیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir | March 09, 2026) — A colourful and grand opening ceremony of a sports event organised by the Rawalpindi District Sports Department was held at the Sports Gymnasium Aliot in Tehsil Kahuta.

Assistant Commissioner Kahuta Shireen Gul attended the ceremony as the chief guest along with District Sports Officer Rawalpindi Shams Tauheed Abbasi, City President Dr Arif Qureshi, and Senior Journalist and President Press Club Kahuta Imran Zamir.

Addressing the players, the speakers appreciated the efforts of District Sports Officer Shams Tauheed Abbasi for organising an excellent sports event in Kahuta during the holy month of Ramadan. Dozens of players participated in badminton and futsal competitions on the occasion.

Assistant Commissioner Shireen Gul said in her speech that sports play a vital role in building a healthy society. She assured that all available resources would be utilised for the promotion of sports and support of athletes in Kahuta.

District Sports Officer Shams Tauheed Abbasi stated that sports competitions are being organised across the Rawalpindi district during Ramadan. He said there is no shortage of talent, and if opportunities are provided, talented players will emerge.

City President PML-N Dr. Muhammad Arif Qureshi and Press Club Kahuta President Imran Zamir also thanked the Assistant Commissioner and District Sports Officer for arranging such a positive event for the youth during Ramadan.

At the end of the ceremony, District Sports Officer Shams Tauheed Abbasi presented a special souvenir to Assistant Commissioner Shireen Gul. In return, the Assistant Commissioner distributed souvenirs and appreciation certificates to Shams Tauheed Abbasi, Dr. Muhammad Arif Qureshi, Press Club Kahuta President Imran Zamir, Muhammad Sajid, renowned footballer Malik Zubair, and Muhammad Haroon Khattar for their outstanding services.

The speakers and players also paid tribute to Pakistan Taekwondo Federation Chairman Colonel Wasim Janjua, MPA Raja Sagheer Ahmed, former Commissioner Rawalpindi Captain Mehmood, former Assistant Commissioner Kahuta Rabia Sial, and Imran Zamir for their important role in the construction of the Aliot Sports Complex.

کہوٹہ کے جنگلات میں ٹمبر مافیا کی مبینہ کارروائیاں، غیر قانونی درختوں کی کٹائی کے بعد آگ لگا دی گئی

Timber Mafia Allegedly Sets Fire in Kahuta Forests After Illegal Tree Cutting

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 09 مارچ 2026) — تحصیل کہوٹہ کے مختلف دیہاتوں میں واقع جنگلات میں مبینہ طور پر ٹمبر مافیا اور لکڑی چوروں کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق قد آور درخت کاٹنے کے بعد نشانات مٹانے کے لیے جنگلات میں آگ لگا دی گئی جس سے بڑے پیمانے پر جنگلات متاثر ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق آگ نے قریبی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ سلیٹھ، ٹپیالی، پنجاڑ اور گردونواح کے مختلف دیہاتوں میں چیل کے درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔

اہلیان علاقہ نے محکمہ جنگلات کی خاموشی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگلات کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے جس سے علاقے کا قدرتی حسن شدید متاثر ہو رہا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لکڑی چوروں نے غیر قانونی کٹائی کے بعد ثبوت مٹانے کے لیے آگ لگا دی جس سے ماحول اور جنگلات کو مزید نقصان پہنچا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Traffic Jam at Mator Chowk Due to Street Vendors and Rickshaws, Citizens Face Difficulties

مٹور چوک میں ریڑھی بانوں اور رکشوں کے باعث ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات

 مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ | 9 مارچ 2026) — میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے علاقے مٹور روڈ نزد صابری دواخانہ اور مٹور چوک میں ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مٹور روڈ پر ریڑھی بانوں نے سڑک کے درمیان ریڑھیاں لگا رکھی ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت میں شدید رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے اور ٹریفک اکثر جام رہتی ہے۔

دوسری جانب مٹور چوک میں رکشہ ڈرائیوروں کی بے ہنگم پارکنگ نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔ رکشے سڑک کے اطراف اور درمیان کھڑے ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں سے تجاوزات ختم کروائی جائیں اور رکشوں کی پارکنگ کے لیے باقاعدہ جگہ مختص کی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو سکے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں۔

Mosque Imams in Kahuta Face Difficulties Receiving Punjab Government Honorarium

کہوٹہ میں امام مساجد کو پنجاب حکومت کا اعزازیہ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9مارچ2026)
غضب کیا جوتیرے وعدے پہ اعتبار کیا،امام مساجدپنجاب حکومت کے ماہانہ اعزازیہ کے حصول کیلئے ذلیل ورسوا ہونے لگے کہوٹہ شہر کی متعدد موبائل شاپس اعزازیہ کی رقم ادا کرنے سے انکار کر رہے ہیں، امام مساجد کا موقف،تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے امام مساجد وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی طرف سے پنجاب بھر کے امام مساجد کو ملنے والے ماہانہ اعزازیہ کے حصول کیلئے ذلیل ورسوا ہونے لگے، میل جول نیوز ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے تحصیل کہوٹہ کے متعدد امام مساجد نے بتایا کہ اعزاز یہ حاصل کرنے کے لئے انہیں بار بار مختلف مقامات کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں اور اس عمل میں انہیں ذلیل و خوار ہونا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہوٹہ شہر کی متعدد موبائل شاپس اعزازیہ کی رقم ادا کرنے سے انکار کر رہی ہیں۔ موبائل شاپ مالکان کے مطابق انہیں اس حوالے سے کوئی واضح حکم نامہ یا ایسا نظام فراہم نہیں کیا گیا جس کے ذریعے وہ امام مساجد کو اعزازیہ کی ادائیگی کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک متعلقہ اداروں کی جانب سے باضابطہ ہدایات یا ڈیوائس فراہم نہیں کی جاتی، وہ رقم ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ علمائے کرام اور امام مساجد نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لے کر متعلقہ اداروں کو واضح ہدایات جاری کی جائیں تاکہ امام مساجد کو اعزازیہ کے حصول میں در پیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

Soaring Petroleum Prices During Ramadan: PPP Leader Calls It an Injustice to the Public

رمضان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پی پی پی رہنما نے عوام پر ظلم قرار دے دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9مارچ2026)
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ مظلوم عوام کے ساتھ ظلم ہے قیمتو ں میں اضافہ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کیلئے معاشی طوفان ثابت ہوگاان خیالات کا اظہار پی پی پی حلقہ پی پی سیون کی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک جیسے با برکت مہینے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کے ساتھ نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے ایک اور معاشی طوفان ثابت ہوگا۔ ٹرانسپورٹ، اشیائے خوردونوش اور روزمرہ استعمال کی تمام اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا جس کا براہِ راست اثر غریب اور متہ غریب اور متوسط طبقے پر پڑے گا۔ رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ رمضان المبارک میں میں عوام کو ریلیف فراہم کرتی، مگر اس کے برعکس عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت فوری طور پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں۔ ں میں حالیہ اضافے پر نظر ثانی کرے۔ اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔

Show More

Related Articles

Back to top button