DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Motorcyclist Arrested with 70 Liters of Petrol in Chauk Pindori

چوکپنڈوری میں 70 لیٹر پٹرول سمیت موٹر سائیکل سوار گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |02مارچ2026)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری کے انچارج چوہدری عامر علی نے دوران گشت موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے موٹر سائیکل کی سپیڈ تیز کر دی جسے تعاقب کر کے روک لیا گیا ۔موٹر سائیکل پر بیٹھے شخص نے بعد از دریافت اپنا نام و پتہ مجتبی حسین شاہ سکنہ مری بتایا موٹر سائیکل پر لوڈ کئے گئے دو عدد پلاسٹک کے کین کی پڑتال کی گئی تو ان میں مجموعی طور پر 70 لیٹر پٹرول پایا گیا جس کے بارے میں وہ کوئی اجازت نامہ پیش نہ کر سکا جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | March 02, 2026) — A motorcyclist carrying 70 litres of petrol without legal permission was apprehended during routine patrol duty by Punjab Highway Patrol officials in the Chak Pandori area of Kallar Syedan.

According to details, Incharge of Punjab Highway Patrol Check Post Chak Pandori, Chaudhry Amir Ali, signaled a motorcyclist to stop during patrol. However, the rider accelerated in an attempt to flee. After a brief chase, the patrol team successfully intercepted and stopped him.

Upon questioning, the motorcyclist identified himself as Mujtaba Hussain Shah, a resident of Murree. During the inspection of the motorcycle, officials recovered two plastic cans loaded onto the vehicle. Upon checking, the cans were found to contain a total of 70 liters of petrol.

The accused failed to produce any legal permit or authorization for transporting such a large quantity of fuel. Consequently, a case has been registered against him under relevant legal provisions, and further investigation is underway.

Authorities stated that strict action will continue against illegal transportation of fuel and other hazardous materials to ensure public safety and prevent any untoward incidents.

کلرسیداں میں ناکہ بندی کے دوران اشتہاری مجرم گرفتار

Proclaimed Offender Arrested During Checkpoint in Kallar Syedan

Ramzan Ration Distributed to Hundreds of Needy Families in Kallar Syedan

کلرسیداں میں سینکڑوں مستحق خاندانوں میں رمضان راشن پیکج تقسیم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |02مارچ2026)—جامعہ علوم الا سلامیہ ڈیرہ چوھدری حیات علی چکیالہ کے زیر اھتمام سینکڑوں مستحق خاندانوں میں رمضان راشن پیکج کی تقسیم کی گئی اور کہا گیا کہ رمضان المبارک کا مہینہ اخوت،بھائی چارے اور ایثار کا درس دیتا ھے مستحق یتیموں ،نادار اور مساکین کی سحر وافطار کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے جامعہ علوم الاسلامیہ نے بے شمار مستحقین میں رمضان راشن پیکج اور نقدی عطیات کی رقم تقسیم کی مستحق خاندانوں تک انکی عزت نفس کو مجروح کیے بغیر رمضان راشن پیکج دیاگیا انھوں نے کہا ماہ رمضان ماہ محبت ھے یہ ماہ مبارک ہمیں ایثار قربانی ،بھائی چارے اور مساوات کا درس دیتا ھےیادرھے جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوھدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں گزشتہ تین دھائیوں سے خطہ پوٹھوہار میں دینی تعلیم کی معیاری درسگاہ ھے جس کے مہتمم فاضل نوجوان زمیندار گھرانے کے چشم وچراغ مولانا احسان اللہ چکیالوی ھیں وہ ایک زیرک متحرک اور خدمت انسانیت کے جذبے سے سرشارعالم دین ھیں بڑے سے بڑے جرگوں میں حق بات ڈنکے کی چوٹ پر کہنا پھر اس پر دلائل سے شرکاء کو اس پر آمادہ کرنا کوئی ان سے سیکھے عوام الناس کی ہنگامی طبی امداد کے لیے ایمبولینس سروس کاقیام ہو یا انکےبچوں، بچیوں اور خواتین کی تعلیم سے لے کر ان کی خوشی غمی انکے اختلافات اور جھگڑوں میں دینی فضائل بیان کرکے باہم دشمنیوں کو دوستیوں میں بدلنے والےخداترس انسان ھیں وہ ہرطرف محبتوں کے رنگ بکھیر کر بھائی چارےکی فضاؤں کو ہموار کرتے ھیں انکے مزاج میں اختلافی ونزاعی مسائل سے ہمیشہ پرھیز وکنارہ کشی شامل رہتی ھےیہی وجہ ھے ہر مسلک ہرقوم قبیلے اور ہر جماعت ان کو اپنا سمجھتی اور مانتی ھے یہی وجہ ہے عوامی حلقے ان کو اپنے لیے سائبان سمجھتے ھیں سردی ہو یا گرمی دن کا اجالا ہویا رات کی تاریکی یہ ان کی خدمت میں ہمہ تن گوش رھیتے ھیں ان کے قائم کردہ جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوھدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں خطہ پوٹھوارمیں خواتین کی سب سے بڑی اور معیاری دینی تعلیمی درسگاہ ھے جسکی خطہ پوٹھوہار کی مختلف تحصیلوں میں درجن کے قریب برانچیں اور بیسیوں مکاتب قرآنیہ ہمہ وقت دینی تعلیم کے فروغ میں کوشاں ھیں درجنوں مساجد و جامعات کی سرپرستی بھی انکے ذمہ ھے کلرسیداں سٹی میں قائم طلبہ کے لیےجامعہ دارالعلوم ربانیہ بھی انہی کے زیر اہتمام وہ مثالی دینی ادارہ ھے جس نے اس سال دینی مدارس کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے شعبہ حفظ کے سالانہ امتحانات میں سوفیصد نتیجہ دے کر خطہ پوٹھوار کی معیاری درسگاہوں میں اپنا نام شامل کرلیاھے حالانکہ جامعہ دارالعلوم ربانیہ کاقیام چار سال قبل ہی عمل میں لایاگیاھے انھوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ اتنے کم عرصے میں شاندار تعلیمی نتائج جیسے ناممکن کو ممکن بنایا جاسکتا ھے آج سے تین عشرے قبل بے سروسامانی کے عالم میں ایک چھوٹی سی عمارت سے شروع ہونے والا جامعہ علوم اسلامیہ نام کاادارہ اب ایک شجر سایہ دار بن چکا ھے جس کے فیض سے کثیر تعداد میں عوام الناس مستفید ہورہے ھیں

Al-Khidmat Foundation Expresses Grief Over Ayatollah Khamenei’s Passing

الخدمت فاؤنڈیشن نے آیت اللہ خامنائی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |02مارچ2026)—الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ علی خامنائی شہید امریکی اور اسرائیلی طاغوت کے خلاف مزاحمت کی علامت تھے یہ ظلم کے خلاف استقامت کے پیکر اور جہدوجہد آزادی فلسطین کے پشتبان تھے جو ظالموں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے رب کے حضور پیش ہو گئے ان کی وفات عالم اسلام کا بڑا نقصان ہے مگر فلسطین کی آزادی کے لیے ایرانی قیادت اور قوم کی لازوال قربانیاں تاریخ کے سنہری باب کی حیثیت رکھتی ہیں اس سے مسئلہ فلسطین کو دھچکا ضرور لگے گا مگر ان کی قربانیاں اور شہادتیں فلسطین کو پنجہ کفر سے آزادی کی آمین ثابت ہوں گی انہوں نے ایرانی پر دشمن کے بزدلانہ حملوں میں اسلامی دنیا باالخصوص خلیجی ممالک کے کردار کو انتہائی شرمناک اور بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بزدل مسلمان حکمران ہی مسلمانوں کی تباہی کے حقیقی زمہ دار ہیں

First Case Registered in Kallar Syedan for Overpricing Fruits in Ramadan

رمضان المبارک میں فروٹ مہنگا فروخت کرنے پر کلرسیداں میں پہلا مقدمہ درج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |02مارچ2026)—رمضان المبارک میں فروٹ مہنگا فروخت کرنے پر کلرسیداں میں پہلا مقدمہ درج،اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں شبانہ نذیر نے پرائس چیکنگ کے دوران کلر سیداں شہر میں شہزاد احمد کیلا 300 روپے فی درجن اور سفید سیب 500 روپے کلو فروخت کر تے پایا گیا جبکہ سرکاری لسٹ پر کیلا 240 روپے فی درجن اور سیب 265 روپے فی کلو درج تھا۔جس پر دوکاندار شہزاد احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Annual Prize Distribution Ceremony Held at Al-Safa Islamic Model School, Doberan Kallan

الصفہ اسلامک ماڈل سکول دوبیرن کلاں میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |02مارچ2026)—الصفہ اسلامک ماڈل سکول دوبیرن کلاں میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات،کیپٹن چوہدری منظور حسین،مولانا سلیمان نقشبندی،خان شبیرخان، نصیر ہمایوں،قاری شبیر چشتی،الحاج غلام ظہیر،علامہ نفیس چشتی،راجہ ظہیر جنجوعہ،راجہ شفاعت،چوہدری تنویر، زوہیب اخلاق کیانی،محمد منیرچشتی اور دیگر نے اول دوم سوم انے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔پرنسپل چوہدری أصف نورانی نے سکول کی شاندار کارکردگی دکھانے پر سٹاف اور طلبا و دلی مبارک باد دی اور مہمانان گرامی کا دلی شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button