DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Robbery and Murder Case: Accused Acquitted by Court

کہوٹہ میں ڈکیتی و قتل کیس کا فیصلہ، ملزم بری

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 02 مارچ 2026) — کہوٹہ میں ڈکیتی کے دوران خاتون کے قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عدالت نے نامزد ملزم کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے تھانہ کہوٹہ کے علاقہ دھلیتر میں پیش آنے والے ڈکیتی اور قتل کے مقدمے کی سماعت کے بعد ملزم چن زیب کو بری کرنے کا حکم جاری کیا۔ ملزم پر الزام تھا کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دھلیتر کے رہائشی محمد ریاض کے گھر ڈکیتی کی واردات کی۔

استغاثہ کے مطابق واردات کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے محمد ریاض کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی تھیں، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم چن زیب کو گرفتار کیا تھا۔ کیس کی سماعت کے دوران وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس اور ناقابل تردید شواہد موجود نہیں ہیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد وکیل صفائی کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے قرار دیا کہ استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ناکافی شواہد کی بنیاد پر عدالت نے ملزم چن زیب کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

فیصلے کے بعد عدالت میں موجود افراد کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا، جبکہ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ فوجداری مقدمات میں جرم ثابت کرنے کے لیے ٹھوس شواہد کی موجودگی ناگزیر ہوتی ہے۔

Kahuta (Pothwar.com Imran Zamir | March 02, 2026) — In a significant development in Kahuta, the court has acquitted an accused involved in a robbery case that led to the murder of a woman.

Additional District and Sessions Judge Khurshid Alam Bhatti announced the verdict in connection with a robbery and murder case reported at Kahuta Police Station in the Dhalitar area. The accused, identified as Chan Zeb, had been charged with carrying out a robbery at the residence of Muhammad Riaz along with his accomplices.

According to the prosecution, during the robbery, the suspects opened fire, resulting in the death of Muhammad Riaz’s wife. Following the incident, police registered a case and arrested the accused.

During the trial proceedings, the defense counsel argued that there was insufficient and inconclusive evidence linking the accused to the crime. After hearing arguments from both sides, the court ruled that the prosecution had failed to prove the charges beyond a reasonable doubt.

Citing lack of sufficient evidence, the court ordered the acquittal of the accused, Chan Zeb.

Legal experts state that in criminal cases, a conviction requires strong and irrefutable evidence, and in the absence of such proof, courts are bound to give the benefit of the doubt to the accused.

کہوٹہ میں من مانے نرخ، انتظامیہ پر فوٹو سیشن کی سیاست کا الزام

Arbitrary Price Hike in Kahuta, Administration Accused of Limiting Action to Photo Sessions

کہوٹہ (نمائندہپوٹھوارڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 02 مارچ 2026)کہوٹہ میں دکانداروں کی جانب سے من مانے نرخ وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ شہریوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ عملی اقدامات کے بجائے صرف فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

شہریوں اور تاجروں کے مطابق شہر میں گوشت، سبزیاں، پھل، دالیں، اشیائے خوردونوش اور مشروبات سرکاری نرخنامے سے زائد قیمتوں پر فروخت کیے جا رہے ہیں۔ بیشتر دکانوں سے ریٹ لسٹیں بھی غائب ہیں، جس کے باعث صارفین کو معلوم ہی نہیں ہو پاتا کہ سرکاری قیمت کیا ہے اور ان سے کتنی زائد رقم وصول کی جا رہی ہے۔

الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ بااثر دکانداروں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے جبکہ غریب دکانداروں اور ریڑھی بانوں کے خلاف بھاری چالان اور جرمانے کر کے انتظامیہ اپنی ذمہ داری پوری کرنے کا تاثر دے رہی ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ بڑے تاجروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر Shireen Gul پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق تاجروں اور شہریوں کے ایک وفد نے ان سے ملاقات کی کوشش کی مگر انہیں ملنے کا وقت نہ دیا گیا۔

صدر انجمن تاجران نارہ، آفتاب کیانی نے بتایا کہ وہ معززین علاقہ کے ہمراہ روزے کی حالت میں سارا دن اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر انتظار کرتے رہے، مگر اندر موجود اسسٹنٹ کمشنر نے ملاقات سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجروں اور شہریوں کے تحفظات سننے کے بجائے دروازے بند رکھنا افسوسناک ہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مارکیٹوں کا دورہ کر کے سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائے، ریٹ لسٹوں کی نمایاں آویزاںی کو لازمی قرار دے اور بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

High-Speed Car Plunges into Ravine in Kahuta, Five Youth Injured

کہوٹہ میں تیز رفتار کار کھائی میں جا گری، پانچ نوجوان زخمی

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار

ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 02 مارچ 2026)کہوٹہ کے تھانہ کہوٹہ کے علاقہ میں تیز رفتار کار حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس کےنتیجے میں پانچ نوجوان زخمی ہو گئے جبکہ ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے سیاحتی مقام Narar Waterfall پر افطاری کے بعد یونیورسٹی کے نوجوان طلباء واپس جا رہے تھے کہ ایک خطرناک اترائی پر گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں حسنین مسعود ساکن جہلم ویلی کشمیر، فطرت حسین ساکن سرگودھا، عبداللہ ساکن کراچی، عمار ساکن واہ کینٹ اور محیط الرحمن ساکن سرگودھا زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالا اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، جبکہ گاڑی کے ڈرائیور عبداللہ کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے بہتر علاج کے لیے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور خطرناک موڑ کو قرار دیا جا رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاحتی مقامات پر حفاظتی اقدامات سخت کیے جائیں اور خطرناک مقامات پر وارننگ سائن بورڈز نصب کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

Crackdown on Overpricing in Kahuta: Shops Sealed, FIRs Registered

کہوٹہ میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دکانیں سیل، مقدمات درج

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،02مارچ2026)
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم شیریں گل کی زیرِ نگرانی پرائس کنٹرول چیکنگ گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی تفصیلات کے مطابق کہوٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر میڈم شیریں گل کی زیرِ نگرانی پرائس کنٹرول مہم کے دوران مختلف کریانہ اسٹورز اور پھل و سبزی فروشوں کی چیکنگ کی گئی سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر متعدد دوکانات کو سیل کر دیا گیا جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا کہنا تھا کہ گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی خاص کر رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کر رہے ہیں انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مارکیٹوں کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی ممکن ہو سکے شہریوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا۔

World Civil Defence Day Observed in Kahuta with Renewed Commitment to Public Safety

کہوٹہ میں عالمی یومِ شہری دفاع منایا گیا، عوامی خدمت کے عزم کی تجدید

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2مارچ2026)
یکم مارچ عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں،عبد الشکور کھٹڑ، عدیل امتیاز قریشی،محمد عثمان،اور محمد عمر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکار اپنے ملک اور عوام کے کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر ہیں یکم مارچ کو ملک بھر میں شہری تحفظ اور ہنگامی تیاری کے حوالے سے سول ڈیفنس کا کردار اجاگر کیا جاتا ہے، جہاں رضاکارانہ خدمات، ریسکیو مہارت اور عوامی آگاہی کو مرکزی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔سول ڈیفنس پاکستان کا بنیادی مقصد جنگی یا ہنگامی حالات میں شہری آبادی کا تحفظ یقینی بنانا ہے، تاہم اس کی ذمہ داریاں صرف جنگی صورتحال تک محدود نہیں۔ قدرتی آفات، آگ لگنے کے واقعات، عمارتوں کے منہدم ہونے، زلزلے، سیلاب اور دیگر ہنگامی حالات میں سول ڈیفنس کے تربیت یافتہ اہلکار اور رضاکار فوری امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہیں یکم مارچ کو مختلف اضلاع میں سیمینارز، آگاہی واکس، تربیتی مشقیں اور فرسٹ ایڈ ڈیمونسٹریشنز کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ شہریوں کو ابتدائی طبی امداد، آگ بجھانے کے طریقہ کار اور ہنگامی انخلاء سے متعلق تربیت دی جا سکے۔ تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں خصوصی لیکچرز کے ذریعے عوام میں ذمہ دار شہری ہونے کا شعور بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔حکام کے مطابق سول ڈیفنس کا اصل سرمایہ اس کے رضاکار ہیں جو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر عوام کی مدد کو پہنچتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بدلتے موسمی حالات اور بڑھتی شہری آبادی کے پیش نظر سول ڈیفنس کی تربیت اور استعداد کار میں مزید بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔یکم مارچ کا دن اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ شہری دفاع کو مضبوط بنا کر معاشرے کو محفوظ، منظم اور باخبر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button