DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan commuters upset at the service of coaster bus services from Kallar to Raja Bazaar

کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی چلنے والی اے سی کوسٹر سروس کی چوربازاری اور بدنظمی سے شہری انتہائی پریشان

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،16،مارچ،2022ء) —کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی چلنے والی اے سی کوسٹر سروس کی چوربازاری اور بدنظمی سے شہری انتہائی پریشان،اے سی کوسٹرز میں کرایہ اے سی کا وصول کیا جاتا ہے مگر اے سی چلانے کہ بجائے ونڈو کھولنے کے مشورے دیئے جاتے ہیں گزشتہ روز بھی مسافر کوسٹر 1811 میں شدید گرمی اور درجن سے زائد کھڑے مسافروں کی وجہ سے لوگوں نے عملے سے گاڑی کا اے سی چلانے کو بارہا مرتبہ کہا مگر ڈرائیور نے اے سی نہ چلایا اور مسافروں کو ونڈو کھولنے کے مشورے دیئے گئے یادرہے کہ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی نرم پالیسی نے اے سی کوسٹر کو مادر پدر آزاد کر رکھا ہے جہاں نہ صرف گاڑی کے اندر درجنوں مسافروں کو سوار کیا جاتا ہے بلکہ اے سی کا کرایہ وصول کرکے بھی اے سی چلایا نہیں جاتا شہریوں نے کمشنر راولپنڈی اور سیکرٹری آر ٹی اے سی گاڑی نمبر 1811 کا روٹ پرمٹ فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan ؛ ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 16, 2022) Kallar Syedan commuters upset at the service of coaster bus services from Kallar to Raja Bazaar Due to the extreme heat in the passenger coaster on route 1811 people repeatedly asked the staff to run the AC of the vehicle but the driver did not use the AC and advised passengers to open the window instead.  Citizens have demanded immediate revocation of route 1811 from Commissioner Rawalpindi and Secretary RTAC.

 چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا

A case was registered on dishonor of a check worth Rs. 13 lakh

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،16،مارچ،2022ء) —13 لاکھ روپے مالیت کا چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔جمیل اقبال سکنہ کلر سیداں نے پولیس کو بتایا کہ راجہ طاہر صفدر نے مجھ سے 13 لاکھ روپے کی رقم ادھار لی اور اس نے رقم کے بدلے ایک عدد چیک دیا اور میں جب یہ چیک لے کر کلر سیداں کے ایک نجی بنک میں گیا تو اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم موجود نہ ہونے کی وجہ سے چیک ڈس آنر ہو گیا۔ملزم کو اکاؤنٹ میں رقم موجود نہ ہونے کا علم ہونے کے باوجود مذکورہ چیک جان بوجھ کر بدنیتی اور بددیانتی کیساتھ سائل کو دیاجو ڈس آنر ہو گیا۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں میں کلچر ڈے کے حوالے سے تقریب

Culture Day function at Government Girls High School Doberan Kallan

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،16،مارچ،2022ء) —گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں میں کلچر ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید مہمان خصوصی تھیں تقریب میں ڈپٹی ڈی او ایجوکیشنز ثوبیہ خورشید،داؤد اختر کیانی منیر چشتی نے بھی شرکت کی تقریب میں طالبات نے پنجاب کے روائیتی کلچر کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیبلو پیش کیے تقریب میں دیسی کھانے بھی تیار گئے تھے اسسنٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ثقافتی اقدار و روایات کو اجاگر کرنے کے لئے پنجاب کلچرل ڈے منانے کا قابلِ تحسین اقدام کیا ہے جس سے نوجواں نسل میں ثقافتی ورثہ سے لگاؤ پیدا ہوگا اور وہ کلچر کی مزید ترویج و ترقی کے لئے کام کر سکیں گے۔

مولانا فضل الرحمان ایک شخص کا نہیں ایک آئیڈیالوجی کا نام ہے ,مولانا احسان اللہ چکیالوی

Maulana Fazlur Rehman is the name of an ideology, not of one person, Maulana Ehsan Ullah Chakialvi

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،16،مارچ،2022ء) —جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک شخص کا نہیں ایک آئیڈیالوجی کا نام ہے جو جمہوری عمل سے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے آئینی جدوجہد کر رہے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں رہے صنعتی پہیئے مزدور دیہاڑی دار محنت کش اور کسان کی خوشحالی کے لیئے عمران خان کو اقتدار سے الگ کرنا ضروری ہو چکا ہے یہ دنیائے عالم کا واحد وزیراعظم ہے جو ملک کو انارکی اور خانی جنگی کی جانب دھکیل رہا ہے اپوزیشن نے آئین میں حاصل عدم تحریک کا حق استعمال کرنے کے لیئے اسپیکر سے رجوع کررکھا ہے وزیراعظم ایوان میں اپوزیشن کی اس تحریک کا سامنا کریں ان کی جانب سے مخالفین کو گالیاں دینا اور برے القاب سے مخاطب کرنا ان کے منصب کے شایان شان ہے نہ ہی اخلاقی جمہوری معاشرے میں اس کی اجازت دی جا سکتی ہے عمران ڈی چوک پر جلسہ کریں یا دھرنا دیں اپوزیشن ان کو گھبرانے میں کامیاب ہوچکی ہے ان کی دشنام طرازی انہیں عدم تحریک کی کامیابی سے بچا نہیں سکتی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button