DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Masood Abbasi, Deputy Tehsildar of Kahuta Finance Department and Gardavar Malik Allah Yar both retire.

محکمہ مال کہوٹہ کے نائب تحصلیدار مسعود عباسی اور گردآور ملک اللہ یار ریٹائر ہو گے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16مارچ2022)
محکمہ مال کہوٹہ کے نائب تحصلیدار مسعود عباسی اور گردآور ملک اللہ یار ریٹائر ہو گے۔الوداعی تقریب میں ACکہوٹہ سیمل مشتاق، پٹواری راجہ محمد فیصل، پٹواری راجہ ہارون اکبرسمیت دیگر کی شر کت۔تفصیل کے مطابق محکمہ مال کہوٹہ کے نائب تحصلیدار مسعود عباسی اور گردآور ملک اللہ یار ریٹائر ہو گے گذشتہ تحصیل آفس کہوٹہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق، پٹواری راجہ محمد فیصل، پٹواری راجہ ہارون اکبر، پٹواری ملک امام بخش، پٹواری محمد سلیم، پٹواری عامر محمود دیگر نے شرکت کی اس موقع پر ریٹائر ہونے والے حکمہ مال کہوٹہ کے نائب تحصلیدار مسعود عباسی اور گردآور ملک اللہ یار کو ان کے ساتھیوں نے تحائف بھی دیے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق اور تمام پٹواریوں نے نائب تحصلیدار مسعود عباسی اور گردآور ملک اللہ یار کو محکمانہ ڈیوٹی فرض شناسی کے ساتھ اور احسن طریقے سے سرانجام دینے پران کی تعریف کرتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کی۔

Mator, Kahuta: Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 16 March 2022)
Deputy Tehsildar of Kahuta Finance Department Masood Abbasi and Malik Allah Yar both have retired. AC Kahuta Simal Mushtaq, Patwari Raja Muhammad Faisal, Patwari Raja Haroon Akbar and others participated in the farewell ceremony. A function was held in the last tehsil office of Kahuta in which Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq, Patwari Raja Muhammad Faisal, Patwari Raja Haroon Akbar, Patwari Malik Imam Bakhsh, Patwari Muhammad Saleem, Patwari Amir Mahmood and others were present. Retired Deputy Tehsildar Kahuta Masood Abbasi and Gardawar Malik Allahyar were also given presents by their colleagues on the occasion of participation while Assistant Commissioner Kahuta Samil Mushtaq and all the Patwaris gave departmental gifts to Deputy Tehsildar Masood Abbasi and Gardawar Malik Allahyar.

انعام الحق ہاشمی رشتہ ازواج میں منسلک ہوگے

Wallima of Inam Ul Haq Hashmi celebrated by social and political personalties

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16مارچ2022)
نوجوان ہر دلعزیز شخصیت انعام الحق ہاشمی رشتہ ازواج میں منسلک ہوگے دعوت ولیمہ کی تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات بلدیاتی نمائندوں صحافی برادری، وکلاء برادری،سرکاری اداروں کے افسران سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق نوجوان ہر دلعزیز شخصیت کہوٹہ انعام الحق ہاشمی رشتہ ازواج میں منسلک ہو گے انکی دعوت ولیمہ میں ڈاکٹر محمد عارف قریشی، وسیم اختر قریشی، وحید قریشی،ندیم اختر قریشی، صحافی برادری کلر سیداں طارق بٹ، آصف شاہ، چوہدری عبدالخطیب،محمد شہزاد جبکہ کہوٹہ سے اصغر حسین کیانی، ساجد جنجوعہ، سابق صدر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ، نوجوان قانون دان ارسلان کیانی ایڈووکیٹ،فخر عباس شاہ ایڈووکیٹ، نعمان الحق کھٹڑ ایڈووکیٹ،ایس ایچ او مرزا آصف،ذولفقار ہاشمی،عمار یاسر، فرخ ہاشمی، آصف جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں انعام الحق ہاشمی کے دوست احباب عزیز و اقارب نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر تمام احباب نے انعام الحق ہاشمی کو مبارباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ انعام الحق ہاشمی نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

راولپنڈی ڈسٹرکٹ انٹر کلب فٹبال چیمپئین شپ بسلسلہ یوم پاکستان کے افتتاحی میچ میں چک بیلی فرنیڈز فٹ بال کلب کی شاندار فتح

Rawalpindi District Inter Club Football Championship in the opening match of the Pakistan Day, Chak Baile Friends Football Club’s spectacular victory

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16مارچ2022)
راولپنڈی ڈسٹرکٹ انٹر کلب فٹبال چیمپئین ممتاز عالم دین ممبر ضلع امن کمیٹی راولپنڈی قاری عثمان عثمانی نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی۔راولپنڈی ڈسٹرکٹ انٹر کلب فٹبال چیمپئین شپ بسلسلہ یوم پاکستان کے افتتاحی میچ میں چک بیلی فرنیڈز فٹ بال کلب کی شاندار فتح۔ افتتاحی میچ میں چک بیلی فرینڈز نے تحصیل مری کی ٹیم ”مری چیلنجر کلب“ کو چار ایک سے شکست دے دی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی کی زیر نگرانی اور لجپال فٹ بال کلب کہوٹہ کے زیر انتظام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے گراؤنڈ میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں ”ڈسٹرکٹ انٹر کلب فٹبال چیمپئین شپ“ کا افتتاح کر دیا گیا۔ مہمانان خصوصی ممبر ضلع امن کمیٹی راولپنڈی قاری عثمان عثمانی، صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر، فنانس آفیسر احمد سعید قریشی، مایہ ناز کھلاڑی ملک محمد زبیر سمیت بڑی تعداد میں شہر ی اور معززین علاقہ موجود تھے۔ اس چیمپئین شپ میں راولپنڈی ضلع کی تحصیلوں، مری،گوجرخان، کلرسیداں، کہوٹہ،سرصوبہ شاہ، سوہاوہ، اسلام آباد کی سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ میں ریفری کے فرائض ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی،راجہ مہران سعید اور انیس عباسی نے سر انجام دیئے۔ جبکہ کمپیئرنگ عالم زیب عباسی نے کی۔ چیمپئین شپ کا دوسرا میچ آج بروز سوموار ”سر صوبہ شاہ کلب اور لجپال بلیو کلب“ کے مابین کھیلا جائے گا۔ جبکہ فائنل میچ (23) مارچ کو ہوگا۔

Show More

Related Articles

Back to top button