DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Olympian Malik Ghulam Mustafa Awan murdered by unknown assailants in broad daylight

نڑالی ڈھونگ تحصیل گوجرخان اولمپئین ملک غلام مصطفیٰ اعون کو نامعلوم قاتلوں نے دن دیہاڑے قتل کر دیا

دولتالہ,گوجر خان:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,محمد نجیب جرال,11جنوری2022ء)— ابھرتا ہوا نوجوان قومی تیراک دن دیہاڑے قتل،نیشنل سوئمنگ چیمپیئن شپ میں چار گولڈ میڈل جبکہ ابو ظبی میں منعقد ہونے والے FINAورلڈ مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کر رکھی تھی،نامعلوم قاتل قومی تیراک کو قتل کے بعد گھر کے باہر پھینک گئے،والدین پر غشی کے دورے،گھر میں کہرام،علاقے میں خوف و ہراس پوری فضا سو گوار،نوجوان تیراک کا قتل قومی سانحہ ہے عوامی و سماجی حلقے،بہت جلد قاتلوں کو پکڑ لیں گے ڈی ایس پی گوجرخان اور ایس ایچ او تھانہ جاتلی کا وقوعہ پر پہنچ کر عزم کا اظہار،پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ابتدائی تفتیش کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال گوجر خان روانہ کر دیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان آرمی کے شعبہ سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ کا نوجوان قومی تیراک ساڑھے گیارہ بجے دن گھر سے ابھی واپس آنے کا کہہ کر نکلا اور آدھے گھنٹے بعد اس کی نعش گھر سے بائیس فٹ کے فاصلے پراس حالت میں پڑی تھی کہ اس کی شہ رگ کسی کند آلے سے کٹی ہوئی تھی،قومی تیراک محمد مصطفی اعوا ن کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا، حالیہ نومبر میں منعقدہ تیراکی کی قومی چیمپئین شپ میں محمد مصطفی اعوان نے 4گولڈ میڈل حاصل کیے تھے، دسمبر میں دبئی میں منعقد ہونے والے FINA ورلڈ مقابلوں میں محمد مصطفی اعوان پانچویں پوزیشن پہ ہونے کی وجہ سے کوئی میڈل نہ لے سکے، قومی تیراک کے دن دیہاڑے قتل سے فضا سوگوار اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا والدین غم سے نڈھال ہوگئے، ڈی ایس پی گوجرخان طاہر کاظمی اور ایس ایچ او تھانہ جاتلی ملک محمد نعیم موقع پر پہنچ گئے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم بہت جلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے، پولیس نے ابتدائی کاروائی کے بعد نعش کو اپنی تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرخان روانہ کردیا، ڈی ایس پی نے کہا کہ وجہ قتل کوئی بھی ہوسکتی ہے قبل از وقت کہنا ممکن نہیں، عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا تھا پاکستان آرمی کے نوجوان قومی تیراک محمد مصطفی اعوان کے قاتلوں کا جدید طریقہ تفتیش استعمال کرتے ہوئے قاتلوں کو جلد بے نقاب کیا جائے اور قومی تیراک کے قتل کو قومی سانحہ قرار دیا جائے، نماز جنازہ آج مورخہ 12/01/2022 بروز بدھ دن 1 بجے فریال گاؤں داخلی نڑالی میں ادا کی جائے گی۔

Gujar Khan: ( Pothwar.com, January 12, 2022) * Narali Dhoong Tehsil Gujar Khan Olympian Malik Ghulam Mustafa Awan was killed by unknown assailants in broad daylight.

SDPO Gujar Khan and SHO Jatli along with their personnel arrived at the place of the murder and evidence is being collected from the spot by taking the body into custody. Action is being taken and investigations are being carried out at all angles. Said CPO Rawalpindi Sajid Kayani.

سابق ناظم یو سی چنگا بنگیال راجہ جہانگیر احمد بھٹی کے والد محترم جناب حاجی محمد شفیع بھٹی وفات پا گئے

Gujar Khan; Haji M Shafi Bhatti, father of former Nazim UC Changa Bangyal Raja Jahangir Ahmed Bhatti passed away

گوجر خان:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,12جنوری2022)—پا کستا ن تحر یک ا نصا ف کے ر ہنما و سا بق نا ظم یو سی چنگا بنگیا ل جہا نگیر ا ختر بھٹی کے و ا لدمنیر ا ختر بھٹی کی و فا ت پرسا بق ضلعی نا ئب نا ظم محمد ا فضل کھو کھر،مسلم لیگ ن سٹی کے صد ر چو ہد ر ی ا خلا ق حسین،چو ہد ر ی تو قیرا سلم، جہا نگیر ا فضل،محمد شفیق و ا ر ثی،چو ہد ر ی عبد ا لسلا م،قمر آ ز ا د ا کر ا م ا لحق قر یشی،عتیق مر ز ا،محمد جا و ید ا قبا ل نے ا ن کی ر ہا ئش گا ہ نڑ ا لی کسو ا ل جا کر مر حو م کی مغفر ت کے لیے فا تحہ خو ا نی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button