DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Jazz booster tower being installed in Baghar Sharif

بگہار شریف میں محکمہ جاز کا بوسٹر نصب سروس شروع ہوگئی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12جنوری2022)
اہلیان بگہار شریف کی دعاہیں قبول۔ چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی نے عوام کا سب پرانا اور درینہ مسلہ حل کر دیا۔ محکمہ جاز کا بوسٹر نصب سروس شروع ہوگئی اہلیان بگہار شریف سے دنیا بھر سے رابطہ ہو گیا عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جولیاں اٹھا کر چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی کو دعاہیں۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقہ بہگار شریف جو یونین کونسل دوبیرن خورد کا علاقہ ہے وہاں کے باسیوں کے اچھے سے اچھا فون تو تھا مگر جدید دور میں بھی وہاں لوگ کسی بھی نیٹ ورک کی سروس سے محروم تھے اگر کوئی فوت ہو جائے یا بیمار ہو یا اس کے علاوہ بھی کوئی مسلہ ہو تو وہاں سے کسی کا بھی رابطہ نہیں ہو سکتا تھا اہلیان علاقہ کے اس سب سے بڑھے کو مد نظر رکھتے ہوئے معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی نے محکمہ جاز کے بوسٹر کی منظوری کرائی اور اس کی تنصیت گذشتہ روز بوسٹر کی افتتاحی تقریب کا اہتمام ہوا جس میں کونسلر خان طاہر، راجہ خضر بگہاروی،راجہ جمال خضر بگہاروی، راجہ ساجد، راجہ ربنواز، راجہ آزاد، راجہ طارق جمشید، راجہ شاہد، راجہ تیمور بگہاروی، راجہ اورنگزیب، خان خضر، خان زبیر سمیت سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی اس موقع پر تمام اہلیان علاقہ نے چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی کا شکریہ ادا کیا چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی نے کہا کہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار مجھ پرکیا تھا اللہ پاک کا شکر ہے میں اس سرخروں ہوں عوام کا خادم بن کر خدمت کی اور انشاء اللہ آئندہ بھی موقع ملا تو اس خدمت کے سلسلے کو جاری رکھوں گا اس موقع پر دعا کی گئی اور تمام اہل علاقہ میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

Motor (Rep. Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 12 January 2022)
Chairman Raja Zafar Bagharvi solved the oldest and most difficult issue of the people. Jazz booster installation service has started. Residents of Baghar Sharif have been contacted from all over the world. A wave of happiness has spread in the area. According to the details, the residents of Bahgar Sharif area of ​​Kahuta Tehsil which is the area of ​​Union Council Doberan Khurd had the best phone but even in modern times people there were deprived of any network service if someone died or fell ill. If there was any problem other than that, no one could be contacted from there. Considering the residents of the area, the well-known political and social figure, former chairman of the union council, Doberan Khurd Raja Zafar Bagharvi  inauguration was held. The inauguration ceremony of Booster was held yesterday in which Councillor Khan Tahir, Raja Khizar Bagharvi, Raja Jamal Khizar Bagharvi, Raja Sajid, Raja Rabnwaz, Raja Azad, Raja Tariq Jamshed, Raja Shahid, Raja Timur Hundreds of residents of the area including Bagharvi, Raja Aurangzeb, Khan Khizar, Khan Zubair participated. On this occasion, all the residents of the area thanked Chairman Raja Zafar Bagharvi. Chairman Raja Zafar Bagharvi said that Praise be to  the people. If given a chance, I will continue my service to the area. On this occasion, prayers were offered and sweets were distributed among all the people of the area.

سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی کی کوششوں سے دو گروپوں میں راضی نامہ

Political and social figure Abdul Majeed Mughal efforts in solving issues between two rival groups

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12جنوری2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی کی کوششوں سے دو گروپوں میں راضی نامہ۔ناراضگی دوستی میں بدل گئی۔ دونوں طرف سے ایک دوسرے کو گلدستے پیش کیے گئے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل ایک تقریب میں شوبز کے کچھ اداکاروں نے ایک شو کرتے ہوئے کچھ مذاق میں الفاظ ادا کیا جو چند ایک افراد کو ناگوار گزرے اور وہاں پر ماحول میں گرما گرمی ہو گئی جس کو معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل اور انتظامیہ کی بروقت حکمت عملی سے حالات پر قابو پا لیا گیا گذشتہ روز اس سلسلے میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون نے دونوں گروپوں سے بات چیت کی جس پر انہوں نے ان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پر تشریف لائے اور باہمی گفتگو سے راضی نامہ اور دونوں طرف سے ایک دوسرے کو گلدستے پیش کیے گئے اپنے خطاب میں تقریب کے میزبان عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں آپ کا انتہائی تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ کل آپ میری ایک کال پر اور میرے بلانے پر میرے گھر میں تشریف لائے اور آپ نے اس نازک معاملے کو حل کرنے میں میرا ساتھ دیا اور بخوبی یہ معاملہ جو ایک غلط فہمی سے شروع ہوا تھا وہ حل ہو گیا آپ سب نے اس بات کو اپنی حاضری سے ثابت کیا ہے کہ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا گھر ہے اگر گھر میں کوئی ایسی بات ہو جاتی ہے تو گھر کے افراد مل کر اس کو احسن طریقے سے مل بیٹھ کر حل کر سکتے ہیں آپ سب نے ثابت کر دی ہے کہ پاکستانی ایک قوم ہیں اور میری آپ سب سے گزارش ہے کہ آج سے سب صرف اور صرف پاکستانی کہلوانا شروع کر دیں پاکستانی ایک قوم ہیں اور ان میں کوئی فرق نہیں ہے تا کہ یہ ایک مہم شروع ہو جائے اور وہ وقت دور نہیں کہ ان شائاللہ ثابت بھی ہو جائے گا کہ پاکستانی ایک قوم ہیں اگر کسی کی دل آزاری یا خدمت میں کوئی کمی بیشی ہوئی ہو تو معذرت خواہ ہوں۔

حال ہی میں مری کو ضلع بنانے کے حوالے سے حلقہ پی پی سات کے عوام میں بے چینی

Recently, the people of constituency PP-7 are uneasy about making Murree a district

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،12جنوری2022)—سابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب صوبائی نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب راجہ محمد علی سابق ایم پی اے نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حال ہی میں مری کو ضلع بنانے کے حوالے سے حلقہ پی پی سات کے عوام میں بے چینی سامنے آئی۔ میری ایک اعلی سطح کے صوبائی آفیسر سے اس بابت تفصیلی بات ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع مری اس وقت تک صرف تحصیل مری کی حد تک ہے۔ اس میں اگر کوئی دوسری تحصیل خود شامل ہونا چاہے تو شامل کرلیں گے لیکن اگر شامل نہ ہونا چاہیں تو دیگر تحصیلیں اس ضلع میں شامل نہیں ہونگے۔ لہذا میں نے ان سے کہا کہ تحصیل کہوٹہ اور کلرسیداں کے عوام ضلع راولپنڈی کے ساتھ ہی رہنا چاہتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ اس صورت میں انشاء اللہ یہ دونوں تحصیلیں ضلع راولپنڈی میں ہی رہیں گی۔ لیکن اس کے باوجود اگر حکومت نے زبردستی ان تحصیلوں کو ضلع مری میں شامل کرنے کی کوشش کی تو انشائاللہ بھرپور جواب دیا جائے گا۔

 

معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجہ عبداسلیم ستی انتقال کر گئے

Well known political and social personality Haji Abdul Salim Satti passed away

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،12جنوری2022)— کہوٹہ شہر کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجہ عبداسلیم ستی انتقال کر گئے۔ سخی سبزواری دربار میں نماز جنازہ میں مرکز ہ رہنما تحریک انصاف سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے راجہ صغیر احمد، ممبر صو بائی اسمبلی حلقہ پی پی (6) مری،کوٹلی ستیاں میجر(ر) لطاسب ستی، سابقہ بلدیاتی اراکین، سابقہ چیئر مینوں، سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء، اساتذہ، صحادفیوں اور بڑی تعداد میں علاقہ بھر سے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء جنازہ نے حاجی عبد ا سلیم ستی کی شرافت اور ملنساری پر زبردست خراج تحسین پیش عقیدت پیش کیا۔ اور کہا کہ حاجی عبداسلیم نے ہمیشہ ہر شخص سے عزت و احترام کا رشتہ برقرار رکھا۔ اہلیان کہوٹہ ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں۔

کہوٹہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوگئیں

The streets of Kahuta are reduced to rubble

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،12جنوری2022)— کہوٹہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوگئیں۔ تجاوزات مافیا کا راج۔ مصنوعی مہنگائی سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے 80فیصد شہری آبادی اندھیرے میں ڈوب گئی۔ سٹرلائٹس کی مد میں لاکھوں روپے کے گھپلے، مچھلی چوک تا پنجاڑ چوک نئی واٹر سپلائی پائپ لائن 25لاکھ روپے کا منصوبہ کرپشن اور لوٹ مار کا شکار ہو گیا۔ کہوٹہ شہر میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے کے گھپلے جبکہ محکمہ میونسپل کمیٹی کہوٹہ کو پوچھنے والا کوئی نہ ہے۔ متعدد با ر شکایات کے باوجود افسرا ن معاملے کو دبانے لگے۔ محکمہ انٹی کرپشن، وزیر اعظم پاکستا ن، وزیر اعلی پنجاب، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار کہوٹہ کے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں تحریک انصاف، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان،ورکروں نے ایک تحریر بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کہوٹہ کا سرکاری فنڈ چھوٹی چھوٹی گلیوں کی بجائے کہوٹہ شہر کے چند بڑے اور ضروری منصوبوں پر خرچ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاڑ چوک کہوٹہ میں گہرے گڑھے جی پی او روڈ اور مچھلی چوک،مٹور چوک سڑکیں، مین بازار قدیر بازار، سخی سبزواری چوک،تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ اور تھانہ روڈ، میلاد چوک، چھنی بازار، ملینیم شادی حال روڈ، ذبحہ خانہ چوک اور لاری اڈہ کے سامنے کہوٹہ شہر کی سڑکیں تباہ حال ہیں۔ دھپری، گلہ، ٹنگی، نئی آبادی،کالج کالونی، محلہ چہات، کلب لائن، سلاٹر ہاؤ س محلہ ادوالہ، گرڈاسٹیشن محلہ، آڑہ محلہ، پلنگڑی کے شہرعلاقے سٹریٹ لائٹس، واٹر سپلائی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ سشہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کہوٹہ کا کروڑوں روپے فنڈ چند سفارشی گلیوں اور من پسند لوگوں میں تقسیم کرنے کی بجائے بڑے منصوبوں پر خرچ کر کے شہر کی سڑکوں کو فوری طور پر کارپٹ کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button