DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; All Parties concern over announcement of Murree being made District

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے مری کو ضلع کا درجہ دینے کے اعلان پر تحصیل کلرسیداں کی تمام سیاسی مذہبی جماعتوں میں کلرسیداں کے مستقبل کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,12جنوری2022)—وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے مری کو ضلع کا درجہ دینے کے اعلان پر تحصیل کلرسیداں کی تمام سیاسی مذہبی جماعتوں میں کلرسیداں کے مستقبل کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔تمام جماعتوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ وہ مری کو ضلع کا درجہ دینے کی مخالفت ہرگز نہیں کریں گی مگر کلرسیداں تحصیل کو راولپنڈی سے الگ کرکے مری سے منسلک کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔مری کو بین الاقوامی سیاحتی مرکز کے حوالے سے اگر اسے ضلع کا درجہ دیا جاتا ہے تو اس کی مخالفت ہرگز نہیں کی جائے گی مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی حدود کا تعین کرتے وقت جغرافیائی علاقائی تقسیم اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھا جائے۔حلقہ این اے 57 میں شامل تمام علاقوں اور تحصیلوں کو اس مجوزہ ضلع کا حصہ بنانا ضروری نہیں ہے اس کے لیئے انتظامیہ تحصیل ہائے مری اور کوٹلی ستیاں پر مشتمل ضلع مری قائم کرے تو کسی جانب سے اس کی مخالفت نہیں کی جائے گی مگر اس کے لیئے کہوٹہ اور کلرسیداں کو قربانی کا بکرا بنانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 12 January 2022) — Punjab Chief Minister Usman Bazdar’s announcement to give district status to Murree. All parties agree that they will not oppose giving district status to Murree, but will not allow Kallar Syedan Tehsil to be separated from Rawalpindi and attached to Murree. With regard to the International Tourist Center, if it is given the status of a district, it will not be opposed at all, but there is a need to take into account the geographical division and the ground realities while determining the district boundaries. It is not necessary to make all the areas and tehsils included in 57 a part of this proposed district.

معزز عدالت کی جانب سے متعدد بار نوٹسزجاری ہونے کے باوجو د پیش نہ ہونے پر تحصیلدار کلر سیداں کو بیلف کے ذریعے ہتھکڑی لگا کر عدالت پیش کیا گیا

Tehsildar Kallar Syedan was handcuffed by the bailiff and produced before the court for not appearing despite repeated notices issued by the court

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,12جنوری2022)—معزز عدالت کی جانب سے متعدد بار نوٹسزجاری ہونے کے باوجو د پیش نہ ہونے پر تحصیلدار کلر سیداں کو بیلف کے ذریعے ہتھکڑی لگا کر عدالت پیش کیا گیا۔تحصیلدار کلر سیداں محمود احمد بھٹی کو عزیز الحق بنام امجد تبریز کے فوجداری کیس استقرار حق جس میں تحصیلدار کلر سیداں کو نشاندہی رپورٹ تیار کر کے عدالت میں جمع کروانے کا حکم جاری ہوا تھا مگر گزشتہ پانچ ماہ کے عرصہ کے دوران نوٹسزہونے کے باوجود وہ عدالت پیش ہوئے نہ ہی انہوں نے نشاندہی رپورٹ جمع کروائی جس پر علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عابد اعوان نے ورنٹ گرفتاری جاری کر کے بیلف راجہ شہزاد کے ذریعے تحصیلدار کو ہتھکڑی لگا کر عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھاجس پر انہیں پیر کے روز عدالت پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اپنے رویے کی معافی مانگ لی۔

بار ایسوسی ایشن کی ایگزیٹو باڈی نے جج صاحبان کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا

The executive body of the Bar Association organized a tea party in honor of the judges

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,12جنوری2022)—کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کی ایگزیٹو باڈی نے جج صاحبان کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں /راولپنڈی محمد سعید،سول ججز کلر سیداں محمد عابد اعوان،ملک مختار اکبر اور ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شیراز کیانی نے شرکت کی۔تقریب سے کلر سیداں بار کے نومنتخب صدر اطہر احمد خالد کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنچ اور بار کے مابین گہرے روابط پر یقین رکھتے ہیں اور انہی روابط کی بنیاد پر بنچ اور بار سائلین کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ بنچ اور بار کے مابین گہرا تعلق ہے کیونکہ یہ دونوں ہی انصاف کی فراہمی کے نظام کا اہم ترین حصہ ہیں۔ جنرل سیکرٹری نعمان ظفر بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائلین کو انصاف کی فراہمی بنچ کی ذمہ داری ہے جبکہ اس عمل میں عدالت کی معاونت بار کی ذمہ داری ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء اور عدالت لوگوں کو فوری انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔سابق صدر چوہدری عرفان احمد و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چوہدری توقیر اسلم نے نئی آبادی چوکپنڈوری جا کر کلربار کے نومنتخب صدر اطہر احمد خالد کھوکھر ایڈووکیٹ سے ملاقات

Ch Tauqeer Aslam visits Nai Abadi Chauk Pindori and meets newly elected President of Kallar bar Athar Ahmad Khalid Khokhar Advocate

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,12جنوری2022)—مقامی کاروباری چوہدری توقیر اسلم نے نئی آبادی چوکپنڈوری جا کر کلربار کے نومنتخب صدر اطہر احمد خالد کھوکھر ایڈووکیٹ سے ملاقات کی اور سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر کی جانب سے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی اور مٹھائی پیش کی۔

موہڑہ وینس کنوہا میں راجہ عبدالرحمان110 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Raja Abdul Rehman passed away at the age of 110 in MohraVaince Kanoha

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,12جنوری2022)— راجہ عبدالرحمان110 برس کی عمر میں انتقال کر گئے جنہیں موہڑہ وینس کنوہا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button