DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; National hero Olympian swimmer Malik M Mustafa Awan laid to rest with full military honors.

موضع نڑالی سے تعلق رکھنے والے قومی ہیرو اولمپئین تیراک ملک محمد مصطفی اعوان کوپورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

دولتالہ,گوجر خان:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,محمد نجیب جرال,13جنوری2022ء)—مقتول قومی ہیرو کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا، آرمی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، ہزاروں کی تعداد میں اہل علاقہ نے نماز جنازہ میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق موضع نڑالی سے تعلق رکھنے والے قومی ہیرو اولمپئین تیراک ملک محمد مصطفی اعوان جنہیں گزشتہ روز نامعلوم سنگدل قاتلوں نے بے دردی سے قتل کردیا تھا آج پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا،فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی سٹاف، کمانڈر 10 کور، سٹیشن کمانڈر راولپنڈی، پاکستان سویمنگ فیڈریشن اور پاکستان آرمی سویمنگ ٹیم کی طرف سے مقتول قومی ہیرو کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں نماز جنازہ موضع نڑالی کے گاؤں فریال میں ادا کی گئی اور راجہ جاوید اشرف اور راجہ خرم پرویز کے علاوہ آرمی سپورٹس ڈائریکٹریٹ جی ایچ کیو کی طرف سے کرنل احمد علی خان ٹیپو، میجر سلیم اور آنریری کیپٹن محمد سلیم، 6 آزاد کشمیر رجمنٹ کے میجر ذیشان، صوبیدار میجر عزیز بہادر دیگر جے سی اوز اورآرمی سویمنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی، مقتول کے والد محمد علی کو قومی پرچم پیش کیا گیا، سیکورٹی کے فرائض سٹیشن ہیڈ کوارٹر راولپنڈی سے بھیجے گئے فوجی دستے نے ادا کیے

Daultalah, Gujar Khan: (Pothwar.com, Mohammad Najeeb Jarral, 13 January 2022) * The slain national hero was buried with full military honors According to the details of attending the funeral, national hero Olympian swimmer Malik Mohammad Mustafa Awan from Mouza Narali who was brutally killed by unknown assassins yesterday was laid to rest today with full military honors. Troops saluted and laid wreaths at the grave of slain national hero by Joint Chiefs of Staff Committee, Chief of Army Staff, Commander 10 Corps, Station Commander Rawalpindi, Pakistan Swimming Federation and Pakistan Army Swimming Team. In addition to Raja Javed Ashraf and Raja Khurram Pervez, Col. Ahmed Ali Khan Tipu, Major Saleem and Honorary Captain Muhammad Saleem, Major Zeeshan of 6 Azad Kashmir Regiment, Subedar Major Aziz Bahadur and thousands of other JCOs and Army swimming team players A large number of locals attended, the national flag was presented to the victim’s father Muhammad Ali, security duties were performed by the troops sent from the station headquarters Rawalpindi.

سیاسی سماجی شخصیت امیدوار برائے وائس چیئرمین یونین کونسل نور دولال صلاح الدین قریشی صاحب وفات پا گئے

Political and Social Personality Candidate for Vice Chairman Union Council Noor Dolal Salahuddin Qureshi has passed away

گوجر خان:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,,13جنوری2022ء)—سیاسی سماجی شخصیت امیدوار برائے وائس چیئرمین یونین کونسل نور دولال صلاح الدین قریشی صاحب وفات پا گئے ہیں ان کا نماز جنازہ مورخہ بروز بدھ نور دولال جنازہ گاہ میں ادا کی گئی

Show More

Related Articles

Back to top button