DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Inauguration ceremony of AK Hospital in Bhura Hayal with boxing legend Amir Khan

کلرسیداں کے قریب گاؤں بھورہ حیال میں اپنی جانب سے اے کے خان ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08نومبر2021)— عالمی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ رہتے برطانیہ میں ہیں مگر ان کا دل ہر وقت پاکستان کے لیئے دھڑکتا ہے وہ یہاں کے لوگوں کے مسائل کے حل کے علاوہ پاکستان کی باکسنگ اور فٹبال کو اولمپکس سطح تک لے کر جانا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کلرسیداں کے قریب گاؤں بھورہ حیال میں اپنی جانب سے اے کے خان ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس کے لیئے دوبئی میں مقیم معروف کاروباری عبدالمجیدمغل نے پندرہ کنال آراضی کا عطیہ دیا۔عامر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے لیئے کچھ کرنے کو بیتاب رہتے ہیں اپنے آبائی علاقہ میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ کر آج مجھے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے اس ہسپتال کے لیئے میں برطانیہ میں فنڈز ریزنگ کروں گا اور ایک ایسا ہسپتال بناوں گا جس کی اہمیت کو ملک کے طول وعرض میں محسوس کیا جائے گا۔یہ ہسپتال باالکل فری ہو گا یہاں نہ صرف علاج فری ہو گا بلکہ ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ باکسنگ میری پہچان ہے میں برطانیہ میں رہ کر بھی پاکستان کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں میں پاکستان میں باکسنگ اور فٹبال کو اولمپکس تک لے کر جانا چاہتا ہوں۔پاکستان میں کھیلوں کے فروغ سے دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان کھیلوں کے لیئے انتہائی پرامن ملک ہے۔چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود اور راجہ طاہر اعظم نے ہسپتال کے لیئے پچاس لاکھ روپے کے عطیہ کا اعلان کیا۔تقریب سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔عامر خان نے بعد ازاں عبدالمجید مغل کے استقبالیہ میں بھی شرکت کی۔

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08نومبر2021)—عالمی باکسر عامرخان نے اتوار کو دورہ بھورہ حیال میں اپنی مختصر تقریر اور گفتگو میں بیک وقت تین زبانوں کا سہارا لیا۔ان کا خطاب اور بعد ازاں گفتگو انگریزی،پوٹھوہاری اور اردو پر مشتمل تھی جسے لوگوں نے بھی بیحد پسند کیا۔

Kallar Syedan; (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 08, 2021) Boxing legend Amir Khan has said that he lives in the UK but his heart beats for Pakistan all the time, apart from solving the problems of the people here, He wants to take Pakistan’s boxing and football to the Olympic level. He expressed these views while addressing a ground breaking ceremony of AK Khan Hospital at Bhura Hayal village on Sunday. Abdul Majeed Mughal, a well-known businessman based in Dubai, donated 15 kanals of land for the project. Addressing the function, Amir Khan said that he is always eager to do something for Pakistan. I am very happy that I will raise funds for this hospital in the UK and build a hospital whose importance will be felt across the country. This hospital will be absolutely free, not only treatment. He said that boxing is his identity even though he lives in UK and lives in Pakistan. I want to do a lot for Pakistan. I want to take boxing and football to the Olympics in Pakistan. The promotion of sports in Pakistan will tell the world that Pakistan is a very peaceful country for sports. Chairman UC Nala Muslimana, Chaudhry Shafqat Mahmood and Raja Tahir Azam announced a donation of Rs. 5 million for the hospital. Provincial Parliamentary Secretary Raja Saghir Ahmed and others also addressed the function. The national anthem was also recited at the function. Aamir Khan later attended the reception of Abdul Majeed Mughal.

سرکاری سکول پر قبضہ کرنے، سکول کی چھت اتار کر گھر لے جانے اورٹیچر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

Seizure of a government school, taking down the roof of the school and threatening to kill the teacher

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08نومبر2021)—سرکاری سکول پر قبضہ کرنے، سکول کی چھت اتار کر گھر لے جانے اورٹیچر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ محمد نعیم نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول تنیام سیداں کلر سیداں میں بطور مدرس اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہوں جبکہ سجاد محمود بھی اسی سکول میں بطور ٹیچر تعینات ہیں۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ یہ میری جگہ ہے سکول خالی کر دیں۔ملزم سرکاری سکول کی املاک پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اوراس نے چند ماہ قبل بھی سکول کے ایک کمرے کی چھت اتار کر اپنے گھر لے گیا تھا۔ یواین او کے ذیلی ادارے یونیسف کی طرف سے بچوں کیلئے واش رومز بنائے گئے تھے جس کی مالیت دو لاکھ روپے تھی وہ بھی اکھاڑ کر لے گیا جس کیخلاف تھانہ کلر سیداں میں درخواست موجود ہے۔اب ملزم ہمیں قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے خدشہ ہے سکول بند نہ ہو جائے۔گزشتہ روز اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عباس حیدر کیساتھ بھی نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کار سرکاری میں مداخلت مرتکب ہوا۔

حافظ منصور ظہور لنگڑیال کا نام فورتھ شیڈول سے نکال دیا گیا

Hafiz Mansoor Zahoor Langarial’s name was removed from the fourth schedule

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08نومبر2021)—تحریک لبیک کلرسیداں کے امیر حافظ منصور ظہور لنگڑیال کا نام فورتھ شیڈول سے نکال دیا گیا جبکہ آج دھشتگردی کورٹ میں بھی ان کے خلاف تین مقدمات واپس لیئے جانے کا امکان ہے۔یہ اقدامات حکومت اور تحریک لبیک کے مابین طے ہوئے والے معائدے کی روشنی میں اٹھائے جا رہے ہیں۔

یوسی بھلاکھر کے یوتھ کونسلر بلال خالد کی دعوت ولیمہ کی تقریب دھمالی میں ہوئی

UC Bhalakhar Youth Councilor Bilal Khalid’s reception was held in Dhamali

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08نومبر2021)—یوسی بھلاکھر کے یوتھ کونسلر بلال خالد کی دعوت ولیمہ کی تقریب دھمالی میں ہوئی، جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، صفدر کیانی، راجہ طلال خلیل، راجہ ندیم احمد، راجہ پرویز اختر قادری، چوہدری جلیل،جبران صفدر کیانی، نمبردار عصمت اللہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

قاضی نوید قمرپٹواری کی دعوت ولیمہ کی تقریب ڈریال میں ہوئی

Qazi Naveed Qamar Patwari’s wedding reception was held in Dariyal

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08نومبر2021)—قاضی قمر زمان کے فرزند قاضی نوید قمرپٹواری کی دعوت ولیمہ کی تقریب ڈریال میں ہوئی جس میں سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک، سی ڈی اے ایمپلائیزیونین کے رہنما عزت کمال پاشا، سید زبیر علی شاہ،عرفان کیانی، کاشف ظہور، محمد فہیم، محمد وسیم، محمد حمار،قاسم رضا، فیضان جاوید،محمد جنید،طاہر عزیز اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button