DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Nephew kidnaps his aunty and her 10-year-old son under the pretext of grandmother’s annual prayer in Kanoha village

کنوہا,بھتیجے نے دادی کی سالانہ دعا کا بہانہ بنا کر اپنی پھوپھو اور اس کے دس سالہ بیٹے کو اغواء کر لیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،10اکتوبر2021)—بھتیجے نے دادی کی سالانہ دعا کا بہانہ بنا کر اپنی پھوپھو اور اس کے دس سالہ بیٹے کو اغواء کر لیا اور اب کسی اور کیساتھ زبردستی شادی کا دباؤ ڈال رہا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی اور اب۔خالد محمود سکنہ کنوہا نے بیان دیا کہ تقریبا ڈیڈھ ماہ قبل میری اہلیہ شبانہ بی بی کا بھتیجا اعجاز سکنہ لاہور میرے گھر واقع کنوہا میں آیا اور بتایا کہ میری دادی کی سالانہ دعا ہے اس لئے میں اپنے پھوپھی (میری بیوی)کو اپنے ہمراہ لاہور لے جانے کیلئے آیا ہوں جس پر میں نے اپنی بیوی کی رضامندی سے اسے جانے کی اجازت دے دی اور میری بیوی کپڑے،جوتے ساڑھے تین تولے کے طلائی زیورات اور ضرورت کے مطابق نقدی مبلغ 25 ہزار روپے ہمراہ لے گئی اور ساتھ ایک بیٹا محمد مشتاق قادری جس کی عمر دس برس ہے لے کر چلی گئی جس کے بعد میں نے بارہا اپنی بیوی کے بھتیجے سے بذریعہ فون رابطہ کرتا رہا اور اپنی بیوی اور بچے کے بارے میں پتہ کر تا رہااور وہ مجھے تسلی دلاتا رہا۔مورخہ 29ستمبر،جب میں اپنے گھر موجود تھا تو شام پانچ بجے کے قریب مسمی محمد منیر سکنہ کنوہا،ایکس ایل آئی گاڑی کا ڈرائیورحمزہ میرے پاس آئے اور ان کیساتھ میرا بیٹا محمد مشتاق قادری بھی تھاجسے گھر کے باہر چھوڑ کر چلے گئے۔میرا بیٹا جو کہ شدید خوفزدہ تھا سے اپنی ماں کے بارے میں پوچھا اور لاہور میں یہاں کلر سیداں پہنچنے کے بارے میں پوچھا جو خوف زدہ ہونے کی وجہ سے کچھ نہیں بتارہا تھا۔ گزشتہ روز،مورخہ 3اکتوبر،میرے بیٹے نے مجھے بتایا کہ اعجاز یعنی میرے بھتیجے اور منیر نے میری ماں کو زبردستی ڈرا دھمکا کر اپنے پاس رکھ لیا ہے اور اس سے تمام ضروری سامان و نقدی اور طلائی زیورات بھی اپنے قبضے میں لے لئے ہیں اور اعجاز نے مسمی منیر سے رقم لے کر اس کی ماں کی شادی زبردستی منیر کیساتھ کروانے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے اور مجھے زبردستی لاہور سے اٹھا کر گاڑی میں ڈال کر یہاں چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔

Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 10, 2021) The police registered a case and started the operation and now Khalid Mehmood, a resident of Kanoha, stated that about a month and a half ago, the nephew of my wife Shabana Bibi, Ijaz, a resident of Lahore, came to my house in Kanoha and told me about my grandmother’s annual prayers. That is why I have come to take my aunt (my wife) with me to Lahore, on which I allowed her to go with the consent of my wife and my wife’s clothes, shoes, three and a half tola gold ornaments and as required They took Rs. 25,000 with her and took away her son Muhammad Mushtaq Qadri who is ten years old. On September 29, when I was at my house, around 5 pm, Muhammad Munir, a resident of Kanoha, a Hamza, the driver, came to me and with him my son Muhammad Mushtaq Qadri left him outside the house. He asked my son who was terrified about his mother and about reaching here in Lahore. October 3, my son told me that Ijaz, my nephew and Munir had forcibly intimidated my mother and kept all the necessary items, cash and gold jewellery. Ejaz is taking money from Munir and forcing her to marry Munir and forcibly picked me up from Lahore, put me in a car and left me here.

محمد جاسر علی نے فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1100میں سے 1035نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی

Muhammad Jasir Ali achieved a prominent position in the annual matriculation examination organized by the Federal Board by obtaining 1035 marks out of 1100.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،10اکتوبر2021)—ڈھوک لمیاں نوردولال کے معرو ف سیاسی و سماجی کارکن ممتاز علی قریشی کے فرزند محمد جاسر علی نے فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1100میں سے 1035نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ دربار عالیہ درکالی سیداں (کلر سیداں) کے سجادہ نشین پیر فیصل حسین شاہ گیلانی،خضر حسین گیلانی، تیمور حسین گیلانی نے شاندار کارکردگی پر محمد جاسر علی اور ان کے خاندان کو دلی مبارکباد دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button