DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Punjab Higher Education Department issues notification to set up 26 new associate colleges for women across the province

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں خواتین کے 26نئے ایسوسی ایٹ کالجز قائم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

گوجر خان :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11اکتوبر2021)—ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں خواتین کے 26نئے ایسوسی ایٹ کالجز قائم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔جن میں ضلع راولپنڈی میں بھی تین کالجز قائم کئے جا رہے ہیں جن میں چک بیلی خان،کلریالہ تحصیل گوجر خان اور مندرہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ فیصل آباد،نارووال اور جھنگ میں دو دو،ٹوبہ ٹیک سنگھ،گجرانوالہ،گجرات،منڈی بہاؤ الدین، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال، ڈیڑہ غازی خان، راجنپور، لیہ،رحیم یار خان اور بہاولپور اضلاع میں ایک ایک کالج قائم کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ سیالکوٹ میں چار کالجز قائم کر دئیے گئے ہیں۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 11 October 2021) * Punjab Higher Education Department has issued notification to set up 26 new associate colleges for women across the province. Three colleges are also being set up in Rawalpindi district. These include Chak Bailey Khan, Kalriala Tehsil Gujar Khan and Mandra.

Show More

Related Articles

Back to top button