DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Prominent social and military personalities of Kahuta Bund, Thoa Khalsa and Mator youth have announced their full support to Brigadier (retd) Shaz-ul-Haq Janjua.

کہوٹہ بنڈ، تھوہا خالصہ اور مٹور کے نوجوانوں معززین کی ممتاز سماجی و عسکری شخصیات برگیڈئیر (ر) شاز الحق جنجوعہ کی بھرپور حمایت کا اعلان

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،10اکتوبر2021)—کہوٹہ بنڈ، تھوہا خالصہ اور مٹور کے نوجوانوں معززین کی ممتاز سماجی و عسکری شخصیات برگیڈئیر (ر) شاز الحق جنجوعہ کی بھرپور حمایت کا اعلان اس موقع کہوٹہ، مٹور اور تھوہا خالصہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر راجہ گل بہار جنجوعہ، فیصل کیانی بنڈ، راجہ اظہر عباس بنڈ، راجہ ثاقب نارہ،راجہ شہریار شیری گڑھیٹ،راجہ اکبر مٹور، راجہ عنصر مٹور، راجہ بلال گل و دیگر نوجوانوں،سیاسی وسماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر برگیڈئیر (ر) شاز الحق جنجوعہ نے میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہونا ہوگا۔کہوٹہ سب سے بڑی تحصیل ہونے کے باوجود پھر بھی ذات،برادری اور مفاد پرست ٹولے کے ہاتھوں پاکستان کی سب سے پسماندہ تحصیل بن چکی ہے۔ جتنی بھی خامیاں اور خرابیاں ہماری تحصیل میں ہی ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا اور ان مفاد پرست ٹولوں سے لڑنا ہو گا جو عمران خا ن کے وژن کے خلاف چل رہے ہیں۔ہم سب کو مل جل کر اخلاقی برائیوں اور اخلاقی پستی کو ختم کرنا ہو گا۔ اگر آج ہماری نسلیں ان لٹیروں کے چنگل سے آزاد نہ ہو سکی تو پھر کبھی نہیں ہو سکتی۔ جھوٹے وعدوں اور ڈراموں سے بات نہیں بن سکتی۔ اور پچھلے چار سالوں سے عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ آج بھی آپکے پاس وقت ہے اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہو جائیں۔ جو لوگ عمران خان کے نام پر ووٹ لے کر آئے ہیں اور اپنے مفاد کی سیاست کر رہیں۔ ان کو عوام کے سامنے لانا ہوگا اور عمران خان کے ویژن کو بچانا ہو گا۔ اپنی ذات برادری سے نکل کر کہوٹہ کی ترقی کیلئے متفق ہو کر کام کرنا ہو گا۔ بریگیڈیئر (ر) شازالحق جنجوعہ کا اعلان ”” آج نہیں تو کبھی نہیں ””

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 10 October 2021) * Prominent social and military personalities of Kahuta Bund, Thoa Khalsa and Mator Youth Distinguished Brigadier (retd) Shaz-ul-Haq Janjua announced their full support on this occasion Kahuta, Mator and Thoha Khalsa The issues were discussed in detail. On this occasion Raja Gul Bahar Janjua, Faisal Kayani Bund, Raja Azhar Abbas Bund, Raja Saqib Nara, Raja Shehryar Sherry Garheet, Raja Akbar Mator, Raja Ansar Mator, Raja Bilal Gul and other youth, political and social personalities participated. Speaking on the occasion, Brigadier (retd) Shaz-ul-Haq Janjua said in the meeting that we have to stand up for our rights. No matter how many flaws and shortcomings we have to work together in our tehsil and fight the vested interests that are running against the vision of Imran Khan. Those who have brought votes in the name of Imran Khan and are doing politics of their own interest. They have to be brought before the people and Imran Khan’s vision has to be saved. We have to get out of our cast community and work together for the development of Kahuta. Brigadier (retd) Shazul Haq Janjua’s announcement “If not today, then never”.

ملک میں حکومت نام کی کسی شے کا کوئی وجود نہ ہے۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

There is no such thing as government in the country. Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،10اکتوبر2021)—سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ملک میں حکومت نام کی کسی شے کا کوئی وجود نہ ہے۔ دہشت گردی،لاقانونیت آئے روز مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ موجودہ حکومت نے تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگا کر عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کر دیا۔ چوتھی جماعت کے ننھے طالبعلم نعیم ندیم بٹ اور اس کی 18سالہ ہمشیرہ کو گھر میں گھس کر فائر کرکے قتل کرنا کھلی دہشت گردی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ شہر کے معروف تاجر اور مسلم لیگی رہنما ندیم بٹ کی رہائش گاہ پر ان کے ننھے بیٹے اور بیٹی کی تعزیت اور فاتحہ کے موقع پر اخباری نمائندوں،معززین علاقہ اور ان کے عزیز واقارب سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ (آزاد کشمیر) قاضی عبدالقیوم، صدر لیبر ونگ راجہ تنویر بنارس، راشد عباسی، راجہ نعیم اکبر، راجہ کلیم اکبر، شیخ خالد،حاجی سلیم، راجہ شاہد اجمل سابق کونسلر دکھالی اور دیگر مسلم لیگی و شہری بھی موجود تھے۔ مقتولین کے والد بدیم بٹ نے روتے ہو ئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بتایا کہ میرے بیٹے اور بیٹی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ سترہ گھنٹے میرے 11سالہ بیٹے کی خون میں لت پت نعش تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں پوسٹ مارٹم کے لیئے پڑی رہی مگر افسوس ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر جنید ٹس سے مس نہ ہوئے اور ہمیں غصے میں کہا کہ آپ کو اگر بہت جلدی ہے تو اپنی نعش لے جائیں جس پر ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے لواحقین کی شکائت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے نوٹس لیا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر کہا کہ انتہائی افسوس اور دکھ کا مقام ہے۔ کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ لواحقین کی آواز کو ضرور اٹھاؤں گا۔ یہ بہت بڑی زیادتی اور قابل مذمت ہے۔ دریں اثناء سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معرو ف تاجر شمس جندران اور اقبال جندران کی ہمشیرہ کی وفات اور مسلم لیگی رہنما لا لہ راجہ محمد ایوب کی ہمشیرہ اور سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر کی ممانی، کرنل (ر) امجد اقبال جنجوعہ کی کزن اور صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ کی چچی، راجہ نوبہارکی والدہ کی وفات پر ان کے گھروں میں جا کر فاتحہ و تعزیت کی۔ اس موقع پر قاسم جندران، علی جندران، حاجی جاوید جندران، افضال اکرم جندران، شم، شمس جندران اور اقبال جندران کے ساتھ ساتھ ان کے عزیزواقارب اور مسلم لیگی کارکنا ن بھی موجودہ تھے۔

درخت ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں انکی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ناصر راجہ

Trees are our most valuable asset and their protection should be our top priority. Nasir Raja

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،10اکتوبر2021)—درخت ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں انکی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ قیمتی درختوں کی کٹائی،آگ سے تباہی،بڑے بڑے پراجیکٹس اورہاؤسنگ سوسائیٹیز کی آڑ میں جنگلات کی کٹائی اور تحصیل کے جنگلات میں جنکی حیات کو در پیش خطرات کے خلاف تحریک کہوٹین یوتھ کی شجرکاری اور بیداری شعور مہم کا آغاز اگست میں کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار امیر تحریک کہوٹین یوتھ ناصر راجہ نے کہوٹین یوتھ کی جانب سے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینے اور بہترین کردار ادا کرنے والوں میں تقریب تقسیم ایوارڈ سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر نائب امیر فیصل قریشی، راجہ ندیم ایڈووکیٹ، ابرار حسین و دیگر مقررین نے کہا کہ بزرگوں، نوجوانوں طالب علموں اور معاشرے میں پودوں کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ کہوٹین یوتھ جہاں دوسرے مسائل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے وہی درختوں کی کٹائی کہ روک تھام اور شجرکاری مہم کو جاری رکھے گی اپنے علاقے کو سر سبز و شاداب بنانے میں دن رات جدوجہد جاری رکھیں گے عوام علاقہ ہمارا ساتھ دیں کہوٹین یوتھ کا ہر فرد حصہ بنے اپنے علاقے اپنے آنے والی نسلوں کے بہترین مستقبل کے لیے اس موقع پر جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ نے کہوٹین یوتھ کی شجر کاری مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ملکر منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا منشیات فروشی نے ہمارے نسل نو کو تباہ کر رکھا ہے۔ اس ناسور کے خاتمے کے لیے والدین اور ہم سبکو اپنا عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر کہوٹین یوتھ کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی جبکہ شجرکاری مہم میں بہترین کارکردگی پر کہوٹین یوتھ کے ممبران کو ایوارڈز دیے گے جبکہ اس موقع پر پریس کلب کہوٹہ کو بہترین صحافتی خدمات اور شجر کاری مہم میں بھرپور عملی کردار ادا کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔

منتخب ممبران کی فنڈز تقسیم کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ بری طرح ناکام ہو گئی

The meeting of the elected members regarding the distribution of funds failed miserably

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،10اکتوبر2021)—منتخب ممبران کی فنڈز تقسیم کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ بری طرح ناکام ہو گئی۔ منتخب نمائندگان کی میٹنگ تحصیل تنظیموں کی عدم شرکت عوام کو لالی پاپ دینے کے لیے فرضی میٹنگ عملی کام صفر تحصیل کہوٹہ صحت تعلیم و دیگر بنیادی سہولیات سے محروم سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں منتخب نمائندگان کی میٹنگ بڑی طرح ناکام ہو گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی عہدیدار PTI مجیب اللہ ستی نے کیا اگر بات کی جائے تو فنڈز تقسیم میٹنگ بغیر مشاورت فنڈز کی تقسیم عہدیداران کی عدم شرکت۔ اختلافات کھل کر سامنے آ گے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ میٹنگز ہو چکی ہیں لیکن کہوٹہ کا حال تا حال نہ بدل سکا سہولیات کا فقدان ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔سیکرٹری انفارمیشن تحصیل کہوٹہ نے اس موقع پر کہا کہ تحصیل عہدیداران نے بغیر مشاورت میٹنگ بلانے پر بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کی پھوپھی رضائے الہی سے وفات پا گئی

President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir’s aunty passed away

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،10اکتوبر2021)—کہوٹہ کی معروف بزرگ شخصیت لا لاایوب کی ہمشیرہ،سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر کی مومانی، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کی پھوپھی، راجہ رفاقت جنجوعہ اور صداقت جنجوعہ کی چچی رضائے الہی سے وفات پا گئی مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی قبرستان حضرات سخی سبزواری قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں بلدیاتی نمائندوں سیاسی وسماجی و مذہبی شخصیات، پریس کلب کہوٹہ کے عہدیدران نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مرحومہ کی مغفرت و بخشش کے لیے دعا بھی کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button