DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London, UK; Dr. Tahir Mehmood Lone awarded for his services during the Corona Virus Outbreak

ڈاکٹر طاہر محمود لون کو کرونا وائرس وباء کے دوران خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا

وٹفورڈ۔ یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،10اکتوبر2021)—ڈاکٹر طاہر محمود لون کو کرونا وائرس وباء کے دوران خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کوٹلی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے برطانیہ میں مقیم قابل، ہونہار اور فرض شناش ڈاکٹر طاہر محمود لون کو کرونا وائرس وباء کے دوران بچاؤ کیلئے مفید مشورے دینے اور بہترین خدمات سرانجام دینے پر کمیونٹی ایکسیلنس ایوارڈ (برادری کی عظمت پر اعزاز) سے نوازا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ کونسل کی جانب سے دیا گیا۔ کونسل اعلی کارکردگی اور اچھی خدمات سرانجام دینے پر پبلک کو تعریفی اسناد اور اعزازات دیتی ہے۔ کشمیری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوٹن UK کے ڈاکٹر طاہر لون کوٹلی کے معروف نعت خواں حاجی محمود بٹ (مرحوم) کے صاحبزادے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر محمود لون ملٹن کنز کے کشمیری قوم پرست راہنماء جناب زاہد لون کے بڑے بھائی ہیں۔ کووِڈ۔۹۱ کے دوران خدمات سرانجام دینے پر انکی صلاحیتوں پر کمیونٹی ایکسیلنس ایوارڈ ملنے پر ڈاکٹر طاہر لون کے آبائی محلہ بلیاہ سمیت کوٹلی شہر میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔بلاشبہ یہ کوٹلی کیلئے بھی بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ دوست احباب، سماجی و سیاسی راہنماؤں، عزیزوں اور رشتہ داروں کی طرف سے ڈاکٹر صاحب کو مبارکباد پیش کی گئیں۔

London, UK ( Pothwar.com, 10 October 2021) * Dr Tahir Mahmood Lone has been awarded for his services during the Corona virus outbreak. Dr Tahir Mehmood Lone of Kotli Azad Kashmirhas been awarded the Community Excellence Award (Honor on Community Dignity) for his useful advice and excellent services in the prevention of Corona virus outbreak. ۔ He was given this award by the council. The council awards certificates and awards to the public for high performance and good service.

Show More

Related Articles

Back to top button