DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Former MPA Col Shabbir Awan visits Forces Cadet College in village Skot

پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان کا دورہ کلر سیداں،انہوں نے سکوٹ میں قائم فورسز کیڈٹ کالج کا دورہ کیا

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان کا دورہ کلر سیداں،انہوں نے سکوٹ میں قائم فورسز کیڈٹ کالج کا دورہ کیا جہاں ریٹائرڈ میجر محمد فیاض نے انہیں بریفنگ دی اور بتایا کہ یتیم بچوں اور ایسے بچے جن کے والدین معذور ہیں ان سے بھی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ادارے کا مقصد کاروبار نہیں تعلیم کو ہر گھر تک پہنچانا ہے۔کرنل شبیر اعوان نے ادارے کی کارکردگی پر گہرے اطمینان کا اظہار کیابعد ازاں انہوں نے دھمالی میں راجہ افتخار بھٹو کی وفات پر،ڈھوک چوہدریاں نلہ مسلماناں میں راجہ محمد حنیف کی اہلیہ کے علاوہ سکوٹ میں ابرار حسین شاہ کے گھر جا کر بھی اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر ریٹائرڈ مدرس شبیر بھٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Kallar Syedan; Former MPA Col. Shabbir Awan visited the Forces Cadet College in Skot where he was briefed by retired Major Muhammad Fayyaz and said that orphans and children with disabled parents will Not be charged fee by the institution. The aim of the institution is not business but to extend education to every household. Colonel Shabbir Awan expressed deep satisfaction over the performance of the institution. Later paid condolences on the death of Raja Iftikhar Bhutto in Dhamali, Dhok Chaudhry Nala. Also paid condolences to wife of Raja Muhammad Hanif, also visited the house of Abrar Hussain Shah in Skot and expressed condolences. Retired Madrassa Shabir Bhatti was also present on the occasion.

دس سالہ بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

Man arrested after a case was registered against him for attempting to molest a 10-year-old child.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—دس سالہ بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔کلر سیداں کے شہری نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا تھا کہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کالونی میں رہائش پذیر ہوں۔گزشتہ رات 8 بجے کے قریب میں کام کے سلسلہ میں بازار گیا جہاں میری بیوی نے مجھے بذریعہ فون اطلاع دی کہ بیٹے کو ایک لڑکے نے پکڑ کر زیادتی کرنے کی کوشش کی جس کو وہاں موجود افراد نے پکڑ لیا۔جس پر میں فوری طور پر ٹی ایچ کیو واپس پہنچ گیا تو مجھے میرے بیٹے نے بتایا کہ میں اور میرا پڑوسی عبدالباری مسجد میں قرآن پڑھنے کیلئے جا رہے تھے کہ راستہ میں ملزم احتشام نے مجھے پکڑ لیا اور ویران کمروں کی طرف لے جانے لگا تو دوسرے لڑکے عبدالباری نے شور مچانا شروع کر دیا۔شور کی آوازیں سن کر مقامی لوگ بھی جمع ہو گئے اور انہوں نے ملزم کو پکڑ لیا۔کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button