DailyNewsOverseas newsPothwar.com

Norway Ch Abdul Hameed President and Faizan Khalid General Secretary elected at Pothohar Welfare Society Annual General Assembly

ناروے۔ پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے سالانہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں چوہدری عبدالحمید صدر اور فیضان خالد جنرل سیکریڑی منتخب

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)…پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کا سالانہ اجلاس گذشتہ دنوں اوسلو کے مقامی ریسٹورینٹ شالیمار میں منعقد ہوا جس میں سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ پو ٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے صدر چو ہدری اسماعیل سرور نے اجلاس کی صدارت کی اور عقیل قادر نے سٹیج سیکریڑی کے فرائض ادا کیے۔ اجلاس کا آغاز سوسائٹی کے الیکشن کمیشن کے رکن علامہ افتخار احمد چشتی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور نعت رسول مقبولﷺ چوہدری افتخار نازنے پیش کی۔ عقیل قادر نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں سالانہ کارکردگی اور مالیاتی رپورٹ پیش کی۔عقیل قادر نے بتایا کہ پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے قیام کا مقصد تجہیز وتکفین ہے۔ اگر سوسائٹی کے کسی ممبرکا انتقال ہو جائے تو سوسائٹی تدفین کے لیے تیس ہزار کراؤن تک کے اخراجات برداشت کرے گی اور لواحقین کو تیس افراد کا کھانا بھی فراہم کرے گی۔ لواحقین اگر تدفین کی ذمہ داری سوسائٹی کے سپرد نہیں کرتے تو اس مد میں سوسائٹی لواحقین کی بیس ہزار کراؤن سے معاونت کرے گی۔ اجلاس کی کاروائی کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ ممبران کی تعداد 180 ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر چوہدری اسماعیل سرور نے اعلان کیا کہ سوسائٹی کے ممبران کی طرف سے جو رقم چندے کی صورت میں جمع ہو گی و ہ تجہیز و تکفین کے علاوہ کسی اورمذہبی، سیاسی و سماجی پروگرام یا کسی بھی اور مد میں خرچ نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر سوسائٹی کے الیکشن منعقد کیے گئے جس میں چوہدری عبدالحمید صدر، راجہ عاشق حسین نائب صدر، فیضان خالد جنرل سیکریڑی، عقیل قادر فنانس سیکریڑی، چوہدری اسماعیل سرور انفارمیشن سیکریٹری اور شاہد سعید کوڈپٹی ممبر منتخب کیا گیا۔ مشاورتی بورڈ میں طارق اشرف، عزیز الرحمن، خالد وڑائچ اور چوہدری جاوید سرور شامل ہیں۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جس کی معیاد دو سال کے لیے ہو گی۔ الیکشن کمیشن میں جن افراد کو شامل کیا گیا ان میں چوہدری افتخار ناز، محمد آفتاب، عاطف نواز، علامہ افتخار احمد چشتی اور آفتاب سرور شامل ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر مفتی محمد زبیر تبسم نے دعا کرائی اور تمام مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی۔

Norway; The annual meeting of the Potohar Welfare Society was recently held at the local restaurant Shalimar in Oslo, which was attended by members of the society. The meeting was presided over by Chaudhry Ismail Sarwar, President, Pothohar Welfare Society and Aqeel Qadir acted as Stage Secretary. The meeting was inaugurated by Allama Iftikhar Ahmad Chishti, Member Election Commission of the Society, who recited the Holy Quran and Naat was presented by Rasool Maqbool Chaudhry Iftikhar Nazne. Aqeel Qadir presented the annual performance and financial report in the General Assembly session. Aqeel Qadir said that the purpose of the establishment of Pothohar Welfare Society. In the event of the death of a member of the Society, the Society shall bear the cost of up to thirty thousand crowns for the funeral and shall provide food for thirty persons to the bereaved. If the family members do not hand over the responsibility of burial to the society, then the society will help the family with twenty thousand crowns in this regard. During the proceedings of the meeting, it was also informed that the number of members is 180, including children. On this occasion, Chaudhry Ismail Sarwar announced that the money collected by the members of the society in the form of donations would not be spent on any other religious, political and social program or anything other than funeral and burial. ۔ Elections of the society were held on this occasion in which Chaudhry Abdul Hameed President, Raja Ashiq Hussain Vice President, Faizan Khalid General Secretary, Aqeel Qadir Finance Secretary, Chaudhry Ismail Sarwar Information Secretary and Shahid Saeed Kodpati Member were elected. The advisory board includes Tariq Ashraf, Aziz-ur-Rehman, Khalid Warraich and Chaudhry Javed Sarwar. On this occasion, the establishment of the Election Commission was also implemented for a period of two years. The persons who have been included in the Election Commission include Chaudhry Iftikhar Naz, Muhammad Aftab, Atif Nawaz, Allama Iftikhar Ahmad Chishti and Aftab Sarwar. At the end of the meeting, Mufti Muhammad Zubair Tabassum led the prayers and all the guests were treated to a hearty meal.

Show More

Related Articles

Back to top button