DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; MNA Sadaqat Ali Abbassi deplored after commenting, “Have you everseen 11 caror Rps, Kahuta walo”

ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی کا بیان ”کہوٹہ والو کبھی گیارہ کروڑ دیکھیں ہیں۔اراکین کی پر ہجوم پریس کانفرنس میں شدید مذمت

کہوٹہ: نما ئندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر…ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی کا بیان ”کہوٹہ والو کبھی گیارہ کروڑ دیکھیں ہیں۔ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پرہاؤ سنگ سوسا ئٹیز سے رشوت لینے کے الزامات پر تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں،وائس چیئرمینوں، کونسلروں اور مسلم لیگ (ن) و جماعت اسلامی کے اراکین کی پر ہجوم پریس کانفرنس میں شدید مذمت کی گئی۔ گندی اور غیر اخلاقی گفتگو سے اہلیان کہوٹہ کی ہتک،تذلیل اور جذبات مجروح کیئے گئے۔ صداقت عباسی نے کہوٹہ والوں کا مزاق اڑایا۔ شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں سڑکوں، گیس، تعلیم، صحت وغیرہ کی مد میں اربوں کے ترقیاتی کام مکمل کرائے۔ کہوٹہ پنڈی روڈ کے لیئے (13) ارب کی گرانٹ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میگا پراجیکٹ دیا۔ مگر موجودہ حکومت اور صداقت عباسی نے (5) ارب کی ابتدائی گرانٹ کو کم کرکے صرف دس کروڑ جاری کیئے۔ سیاسی مخالفت پر کہوٹہ پنڈی اور بائی پاس جیسے بڑے منصوبے کو ختم کرکے بے بنیا د جھوٹے الزامات لگا کر عوام کی توجہ حقائق سے نہیں ہٹائی جاسکتی۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز کے چیئرمینوں، چیئرمین مواڑہ میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ، چیئرمین نڑھ بلال یامین ستی، چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، چیئرمین بیور راجہ فیاض، چیئرمین نارہ ماسٹر (ر) چوہدری یونس، چیئرمین کھڈیوٹ سجاد ستی، چیئرمین راجہ ندیم، چیئرمین دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی، چیئرمین پنجاڑ ماسٹر (ر) ظہور عباسی،چیئر مین دکھالی راجہ شوکت،چیئرمین لہڑی راجہ ممتاز، وائس چیئرمین بلدیہ کہوٹہ ملک مرتضیٰ، وائس چیئرمین ہوتھلہ اسد ستی، وائس چیئرمین مرزا مسعود، رہنما جماعت اسلامی و کونسلر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف، مبشر ستی رہنما جماعت اسلامی، راجہ سجاد کونسلر بیور، صدر مسلم لیگ بیور راجہ نزاکت، کونسلر ایم زرین شاہ اور دیگر بڑی تعدا دمیں مسلم لیگی اراکین شہری بھی موجود تھے۔ بلال یامین ستی اور میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ، راجہ فیاض، راجہ ندیم، نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ صداقت عباسی ممبر قومی اسمبلی کا یہ بیان کہ ”کہوٹہ والو تم نے گیارہ کروڑ کبھی دیکھے ہیں“ ایک غرور اور تکبر کی علامت ہے۔ ایم اینڈ آر کے گیارہ کروڑ کے فنڈز کسی ایم این اے یا ایم پی اے کی گرانٹ یا صوابدیدی فنڈز نہ ہیں۔ بلکہ ریپرنگ فنڈز ہے۔ جس پر تحریک انصاف کی قیادت جھوٹی سیاست چمکا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صداقت عباسی نے میڈیا پر آکر کہوٹہ میں سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی ممبر قومی اسمبلی پر من گھڑت، بے بنیاد الزام لگا یا۔ کہ سہالہ میں بائی پاس ”روڈ میں آنے والی دو ہاؤ سنگ سو سائٹیز سے شاہد خاقان عباسی نے سڑک کا فائدہ دیکر رشوت لی“ یہ بیان بھی سسر اسر جھوٹ کا پلندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرصداقت عباسی نے اپنے بیانات کی معافی نہ مانگی تو بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دورمیں شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی نے اربوں کے ترقیاتی منصوبے دیئے۔

Kahuta; Statement by Member National Assembly Sadaqat Abbasi was strongly condemned in a crowded press conference by the chairmen, vice chairmen, councillors and members of PML-N and Jamaat-e-Islami in Kahuta Tehsil on allegations of Shahid Khaqan Abbassi taking bribes from housing Societies, The public’s attention cannot be diverted from the facts by making baseless false allegations against political opposition by scrapping big projects like Kahuta Pindi and Bypass. These views were expressed by the Chairmen of Union Councils of Kahuta Tehsil, Chairman Mowara Major (retd) Abdul Rauf Janjua, Chairman Narh Bilal Yamin Satti, Chairman Municipal Committee Kahuta Raja Zahoor Akbar, Chairman Bior Raja Fayyaz, Chairman Nara Master (R) Chaudhry Younis, Chairman Khadiyot Sajjad Satti, Chairman Raja Nadeem, Chairman Doberan Khurd Raja Zafar Iqbal Bagharvi, Chairman Panjar Master (R) Zahoor Abbasi, Chairman Dakhali Raja Shaukat, Chairman Lehri Raja Mumtaz, Vice Chairman Baldia Kahuta Malik Murtaza, Vice Chairman Hothla Asad Satti, Vice Chairman Mirza Masood, Leader of Jamaat-e-Islami and Councilor MC Kahuta Haji Malik Abdul Rauf, Mubashir Satti Leader of Jamaat-e-Islami, Raja Sajjad Councilor Beaver, President Muslim League Beaver Raja Nazakat, Councilor M Zarin Shah and a large number of other Muslim League members were also present. Were Bilal Yameen Satti and Major (retd) Abdul Rauf Janjua, Raja Fayyaz, Raja Nadeem, while protesting strongly, said in their speeches that the statement of Sadaqat Abbasi Member National Assembly that “Kahuta people have you ever seen 11 crores” is an arrogance and It is a symbol of arrogance.

چیئر مین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفر الحق اور نائب صدر مسلم لیگ (ن)پنجاب راجہ محمد علی سابق ایم پی اے کی کرونا سے جلد صحت یابی کی دعا

Prayers for Chairman PML-N Raja Muhammad Zaffarul Haq and Vice President PML-N Punjab Raja Muhammad Ali for speedy recovery

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام , عمران ضمیر …مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں وائس چیئرمینوں اور بلدیاتی اراکین و کونسلروں کا اجلاس و پریس کانفرنس میں چیئر مین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفر الحق اور نائب صدر مسلم لیگ (ن)پنجاب راجہ محمد علی سابق ایم پی اے کی کرونا سے جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین مواڑہ میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ، چیئرمین نڑھ بلال یامین ستی، چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، چیئرمین بیور راجہ فیاض، چیئرمین نارہ ماسٹر (ر) چوہدری یونس، چیئرمین کھڈیوٹ سجاد ستی، چیئرمین راجہ ندیم، چیئرمین دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی، چیئرمین پنجاڑ ماسٹر (ر) ظہور عباسی،چیئر مین دکھالی راجہ شوکت،چیئرمین لہڑی راجہ ممتاز، وائس چیئرمین بلدیہ کہوٹہ ملک مرتضیٰ، وائس چیئرمین ہوتھلہ اسد ستی، وائس چیئرمین مرزا مسعود، رہنما جماعت اسلامی و کونسلر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف، مبشر ستی رہنما جماعت اسلامی، راجہ سجاد کونسلر بیور، صدر مسلم لیگ بیور راجہ نزاکت، کونسلر ایم زرین شاہ اور دیگر نے خصوصی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button