DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Free Eye Camp at Government High School Dakhali organized by Majeed Mughal Welfare Trust.

مجید مغل ویلفیئرٹرسٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول دکھالی میں فری آئی کیمپ۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مجید مغل ویلفیئرٹرسٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول دکھالی میں فری آئی کیمپ۔سینکڑوں افراد کو مفت چیک کیا گیا فری چشمے بھی دیے گئے اور آپریشن والے مریضوں کو الشفاء آئی ٹرسٹ ریفر کر دیا۔مستعفید ہونے والے مریضوں نے جولیاں اٹھا کر عبدالمجید مغل کو دعا دی۔معززین علاقہ کی طرف سے مجید مغل ویلفیئرٹرسٹ کے آنر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ PP-7کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔ عبد المجید مغل امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ PP-7کی طرف سے عوامی خدمت سلسلہ بدستور جاری وساری رکھنے کا اعلان۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول دکھالی میں مسلم لیگ ن یو اے ای کے رہنماء کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل چیف آر گنائزر مسلم لیگ ن یو اے ای کے زیر انتظام ایک فری آئی کیمپ لگایا جس میں الشفاء آئی ٹرسٹ کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے 150سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا دوائی اور چشمے بھی گئے جبکہ آپریشن کے مریضوں کو الشفا آئی ٹرسٹ ریفر کیا گیامعززین علاقہ نے مجید مغل ویلفیئرکے آنر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Kahuta; Free eye camp was held at Government High School Dakhali organized by Majeed Mughal Welfare Trust. Hundreds of people were given free check-ups, free goggles and referred to Al-Shifa Eye Trust to the patients undergoing surgery. According to details, Abdul Majeed Mughal, a well-known political and social figure of PML-N UAE leader, visited Government High School Dakhali yesterday. A free eye camp was organized by PML-N UAE in which a team of doctors of Al-Shifa Eye Trust conducted free check-up of more than 150 patients. Medicines and goggles were also given to the patients of the operation.

ترقی کے اس دور میں بھی یونین کونسل نڑھ کے گاؤں کنیٹ میں چھ گھر تاحال بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم

Even in this era of development, six houses in Union Council Narh village Knet still lack basic amenities like electricity.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ترقی کے اس دور میں بھی یونین کونسل نڑھ کے گاؤں کنیٹ میں چھ گھر تاحال بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کے گاؤں کنیٹ میں تین سال قبل چھ گھروں کیلیے واپڈا کی ایل ٹی لائن مکمل کر کے ٹرانسفارمر بھی لگا دیا گیا تھا۔لیکن تاحال لائن میں کرنٹ نہ دیا جا سکا۔جسکی وجہ سے اہل محلہ تاحال بجلی جیسی بنیادی سہولت سیمحروم ہیں۔اہل محلہ آفتاب احمد، محمد حنیف، محمد اشتیاق، محمد طفر اور سیف اللہ سمیت دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ ہم بار بار واپڈا آفس کے چکر لگا چکے ہیں اور میٹر کے درخواستیں بھی دے چکے ہیں لیکن واپڈا ملازمین کی طرف سے یہ جواب ملتا ہے یہ لائن ہمارے انڈر ہی نہیں۔ہمیں ہینڈنگ ٹیکنگ کا آرڈر ملے گا تو لائن چیک کرنے کے بعد آن کریں گے۔پھر آپ کے میٹر لگ سکیں گے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس لائن کو لگے تین سال گزر چکے ہیں ابھی تک کیوں مکمل نہ ہو سکی؟ یہ لائن کس نے لگائی، اور کیوں لگائی گئی واپڈا کو اس کے بارے میں علم تک نہیں اور اگر اہل محلہ کو اس لائن سے مستفید نہیں کیا جا سکتا تو لاکھوں روپے کیوں خرچ کیے گئے۔؟ اور ابھی سے لائن کے کچھ پول بھی ٹیڑے ہو چکے ہیں جو کسی بھی وقت گر سکتے ہیں اور کئی جگہ سے تاریں لٹک کر زمین کے انتہائی نزدیک پہنچ چکی ہیں جو خطرے سے خالی نہیں ہیں۔ نہ جانے یہ لائن کب مکمل ہو گی اور کب اہل محلہ مستفید ہو سکیں گے۔اہل محلہ نے آئیسکو کے اعلٰی افسران سے اپیل کہ ہے کہ جلد از جلد لائن کے ٹیڑے پول اور تاریں درست کر کے لائن آن کی جائے تا کہ ہمارے میٹر لگ سکیں اور ہم بجلی جیسی سہولت سے مستفید ہوسکیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button