DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Municipal Committee Kallar Syedan hold meeting and condemn current PTI government for not allowing local bodies to run or hold new elections

میونسپل کمیٹی کلرسیداں کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس, پی ٹی آئی کی حکومت بلدیاتی اداروں کو چلنے دیتی ہے نہ نئے انتخابات کرواتی ہے

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—میونسپل کمیٹی کلرسیداں کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس گزشتہ شب چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس کی صدارت چوہدری ضیارب منہاس نے کی۔ اجلاس میں 21 جنرل کونسلرز میں سے 18 کونسلروں نے شرکت کی جن میں شیخ حسن ریاض،چوہدری مشتاق حسین،چوہدری محمد حنیف،صوبیدار ظفراقبال،حاجی اخلاق حسین،جنید بھٹی،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،راجہ ظفر محمود،راجہ طارق محمود،پرویز اختر منہاس،آصف منہاس،ملک زبیر احمد،عابد زاھدی،عاطف اعجاز بٹ،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین نے شرکت کی۔ چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیات کو زیادہ بااختیار بنانے کی دعویدار حکومت نے منتخب اداروں پر شب خون مارا دیگر صوبوں میں بلدیات کو پورا وقت ملا مگر پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا گیا اور انہیں غیرآئینی طور پر ختم کیا گیا جو فیصلہ عدالت میں دنوں میں ہونا تھا وہ سال بعد ہوا۔ پی ٹی آئی کی حکومت بلدیاتی اداروں کو چلنے دیتی ہے نہ نئے انتخابات کرواتی ہے یہ آج تک کسی ایک بلدیاتی ڈھانچے پر خود متفق نہ ہوسکی۔پی ایم ایل این نے بھی پنجاب میں ہماری کوئی مدد نہ کی پی ٹی آئی نے سرعام توہین عدالت کی اجلاس میں باہمی مشاورت سے طے کیا گیا کہ بے اختیار ہو کر بلدیہ دفتر بیٹھنے کا کوئی مقصد نہیں ہم چوبیس جون تک عدالتی فیصلے کا انتظار کریں گے اختیارات اور توقیرکے بغیر بلدیہ دفتر نہیں بیٹھیں گے اجلاس میں بلدیاتی ارکان نے اپنی مشاورت مکمل کی اور طے کیا گیا کہ مکمل اختیار کے بغیر بلدیہ دفتر نہیں بیٹھا جائے گا۔بیشتر ارکان کا شکوہ تھا کہ مسلم لیگ کے امیدواران اسمبلی سابق ارکان اسمبلی اور تنظیموں نے بلدیات پر کوئی توجہ ہی نہ دی۔عابد زاھدی نے کہا کہ دوست بتائیں کہ مسلم لیگ ن کی بلدیاتی اداروں بارے انہیں کیا گائیڈ لائن دی گئی ہے ہم دو ارکان بلدیہ نے گزشتہ انتخابات میں آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد کی اعلانیہ حمایت کی ہم روزانہ بلدیہ دفتر جاتے ہیں اگر آپ بلدیہ دفتر اجلاس کرنا چاہیں تو ہم آپ کے سہولت کار بنیں گے وہاں آپ کی راہ میں اجلاس کی حد تک کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔ملک زبیر احمد نے کہا کہ ہم پارٹی سے عزت چاہتے ہیں مگر یہ ملتی نہیں ہمیں راجہ صغیر احمد جیسا لیڈر چاہیئے۔جنید بھٹی نے شکوہ کیا کہ مسلم لیگی امیدواران 2018 کے انتخابات کے بعد کارکنان کا شکریہ تک ادا کرنے حلقے میں نہیں آئے ان کا اپنی جماعت کے کارکنان سے بھی رابطہ نہیں ہے۔ایک اور رکن کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت کے ساتھ ساتھ بلدیات کو بھی عزت دینی چاہیئے بعد ازاں چیئرمین شیخ عبدالقدوس نے ارکان بلدیہ کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

Kallar Syedan; An informal consultative meeting of the Municipal Committee was held at the residence of Chairman Baldia Sheikh Abdul Qadoos last night which was chaired by Chaudhry Ziarb Minhas. The meeting was attended by 18 out of 21 General Councillors including Sheikh Hassan Riaz, Chaudhry Mushtaq Hussain, Chaudhry Muhammad Hanif, Subedar Zafar Iqbal, Haji Akhlaq Hussain, Junaid Bhatti, Contractor Latif Bhatti, Raja Zafar Mahmood, Raja Tariq Mahmood, Pervez Akhtar. Minhas, Asif Minhas, Malik Zubair Ahmed, Abid Zahidi, Atif Ijaz Butt, Haji Muhammad Ishaq, Sufi Zabir Hussain participated. Chairman Baldia Sheikh Abdul Qadoos in his address said that the government claiming to make local bodies more empowered has shed blood on elected bodies. Local bodies in other provinces got full time but the mandate of local bodies of Punjab was not respected and they were unconstitutional. The decision, which was to be made in court days, was overturned a year later. The PTI government does not allow local bodies to function nor does it hold new elections. It has not been able to agree on a single local body structure till date. PML-N also did not help us in Punjab. PTI publicly is in contempt of court. It was decided in the meeting that there is no purpose to sit in the municipal office without any authority. We will wait for the court decision till June 24. The municipal office will not sit without authority and respect. The local body members completed their consultation in the meeting and decided, It was done that the municipal office will not be set up without full authority. Most of the members complained that the PML-N candidates, former assembly members and organizations did not pay any attention to the local bodies. Abid Zahidi said that friends should tell the PML-N, What is the guideline given to them about local bodies? We two members of the municipality supported the announcement of independent candidate Raja Saghir Ahmed in the last election. We go to the municipal office every day, If you want to hold a meeting of the municipal office, we will be your facilitator there. No obstacle will stand in your way as far as the meeting is concerned Yes, we want respect from the party but we don’t get it. We need a leader like Raja Saghir Ahmed. Junaid Bhatti complained that the Muslim League candidates did not come to the constituency after the 2018 elections to thank the workers. Another member said that the vote should be respected as well as the local bodies. Later, Chairman Sheikh Abdul Qadoos gave a dinner in honor of the local body members.

تحصیل کلرسیداں کی تین رورل ڈسپنسریاں کاہلیاں سیاہلیاں،کنوھا اور سکرانہ گزشتہ دو ماہ سے بند پڑی

Three rural dispensaries Kalian Siallian, Kanoha and Sakrana have been closed for the last two months.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گھر عذاب باہر ثواب،کلر سیداں کی تین رورل ڈسپنسریاں بند کر کے عملے کو راولپنڈی کورونا ویکسینیشن پر متعین کر رکھا ہے مقامی حلقوں نے دیہی لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولت سے محروم کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے لیئے کورونا کیخلاف جاری مہم کے سلسلے میں تحصیل کلرسیداں کی تین رورل ڈسپنسریاں کاہلیاں سیاہلیاں،کنوھا اور سکرانہ گزشتہ دو ماہ سے بند پڑی ہیں اور ان کا سٹاف راولپنڈی میں میاں شہباز شریف اسپورٹس کمپلیکس اور فاطمہ جناح یونیورسٹی میں قائم کورونا ویکسینین میں اپنے فرائض سر انجام دے رھا ہے۔ کلر سیداں کی تینوں ڈسپنسریاں دو ماہ سے بند پڑی ہیں دیہی لوگ اپنے دیہات کی سطع پر بنیادی علاج معالجے کی سہولت سے مسلسل محروم آ رہے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے کلرسیداں کے اہلکاروں کو واپس کلر سیداں بھیج کر رورل ڈسپنسریوں کی تالا بندی ختم کی جائے۔

کلر سیداں کے مختلف علاقوں میں کووڈ 19ویکسی نیشن کیلئے موبائل سروس کا آغاز کر دیا گیا

Mobile service launched for covid 19 vaccination in different areas of Kallar Syedan

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر حکومت پنجاب کی جانب سے کلر سیداں کے مختلف علاقوں میں کووڈ 19ویکسی نیشن کیلئے موبائل سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔موبائل ہیلتھ یونٹ مختلف علاقوں میں جائے گی جہاں معمر افراد کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں یونین کونسل گف کے علاقہ پھکڑال میں ایک تقریب کا آغاز کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عبداللہ محمود نے خصوصی طور پر شرکت کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور موجود حکومت کی کوشش ہے کہ وہ تمام لوگوں کو یکساں سہولیات فراہم کرے۔ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر راجہ جمال، ڈاکٹر عابد ہ حبیب، ڈسپنسر ملک عمیر اور دیگر،موبائل ہیلتھ یونٹ میں موجود تھے۔اس دوران 65 کے قریب افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔ موبائل ہیلتھ یونٹ آج یونین کونسل بشندوٹ کے نواحی نندنہ جٹال اور کل چھپر کے علاقے میں معمر افراد کی ویکسی نیشن کرے گی۔

حالیہ موسم گرما کا بروز بدھ سب سے گرم دن رھا، صبح تیس ڈگری پر شروع ہونے والا درجہ حرارت سہ پہر تین سے پانچ بجے تک 44 ڈگری رہ کر سورج آسمان سے آگ برساتا رھا

Wednesday was the hottest day of the current summer, with temperatures starting at 30 degrees in the morning and 44 degrees

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—حالیہ موسم گرما کا بروز بدھ سب سے گرم دن رھا، صبح تیس ڈگری پر شروع ہونے والا درجہ حرارت سہ پہر تین سے پانچ بجے تک 44 ڈگری رہ کر سورج آسمان سے آگ برساتا رھا۔شدید دھوپ اور گرمی کے ساتھ سورج کی جانب سے پھینکے گئے آگ کے شعلے شہری علاقوں میں شدید بے چینی اور اظراب کا موجب بنے جس سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا فیڈرز ٹرپ ہوئے اور بجلی کے ٹرانسفارمر بھی بری طرح سے متاثر ہوئے۔

مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ محمد ظفرالحق اور ان کے فرزند سابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی کو کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے پر متعدد شخصیات نے ان کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا

PML-N chairman Raja Muhammad Zafar-ul-Haq and his son Raja Muhammad Ali, diagnosed with corona and several personalities have prayed for their speedy recovery.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ محمد ظفرالحق اور ان کے فرزند سابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی کو کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے پر متعدد شخصیات نے ان کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی۔مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،چیئرمین یوسی منیاندہ چوھدری صداقت حسین،سینئر صحافی سردار سلطان سکندر،قاری ولی الرحمان آف ٹیکسلا،اکرام الحق قریشی نے راجہ محمد ظفرالحق اور راجہ محمد علی کی جلد صحتیابی کی خصوصی دعا کی ہے

میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے سینئر اہلکار ملک اشتیاق حسین کی تائی صاحبہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ بدھ کی شام ساگری میں ادا کی گئی

Malik Ishtiaq Hussain’s aunt passed away. Funeral prayers were offered at Sagri on Wednesday evening.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے سینئر اہلکار ملک اشتیاق حسین کی تائی صاحبہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ بدھ کی شام ساگری میں ادا کی گئی جس میں سابق ٹاؤن ناظم کلرسیداں حافظ سہیل اشرف ملک،مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،راجہ شہزاد حسین،عاطف اعجاز،شیخ حسن فیاض،مسعود بھٹی،چوہدری توقیراسلم،مرزا عمران سرور،خالد محمود،زاھد محمود،زاھد حیدری،سراج الحق،عمران چوہدری،طارق بٹ،سید آصف شاہ،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

راجہ طلال خلیل نے جاری ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کے لیئے سابق وزیراعظم پاکستان شاھد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور جماعتی مفاد میں خود کو ٹکٹ کی دوڑ سے الگ کرنے کے فیصلہ

Raja Talal Khalil met former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi to end the ongoing deadlock and decided to disassociate himself from the ticket race in the interest of the party.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر کے حلقہ این اے 39جموں چھ سے ازادکشمیر کے وزیربحالیات راجہ محمد صدیق کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا اس کا اعلان مسلم لیگ ن پاکستان کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے جاری فہرست میں کیا اس سے قبل راجہ طلال خلیل کی جانب سے خود کو بطور امیدوار پیش کرنے پر مسلم لیگ ن نے امیدوار کی نامزدگی میں تاخیر کی تاہم بدھ کے روز راجہ طلال خلیل نے جاری ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کے لیئے سابق وزیراعظم پاکستان شاھد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور جماعتی مفاد میں خود کو ٹکٹ کی دوڑ سے الگ کرنے کے فیصلہ کا اعلان کیا جس کے بعد مسلم لیگ ن نے حلقہ این اے 39 جموں 6 سے راجہ محمد صدیق کو مسلم لیگ ن کا امیدوار نامزد کر دیا یاد رہے کہ راجہ طلال خلیل کا تعلق کلرسیداں کے گاوں دھمالی سے ہے یہ کلرسیداں کی یوسی بھلاکھر کے وائس چیئرمین اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں

میو ہسپتال لاہور الیکڑک شعبہ کے انچارج مقصود اختر سلطانی کے و ا لد، ہیڈ کلرک(ر) محکمہ جنگلا ت چوہدری کریم دین گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

Chaudhry Karim Din passed away yesterday after a long illness.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—میو ہسپتال لاہور الیکڑک شعبہ کے انچارج مقصود اختر سلطانی کے و ا لد، ہیڈ کلرک(ر) محکمہ جنگلا ت چوہدری کریم دین گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نمازہ جنازہ لاہور جوہر ٹاون میں ادا کی گئی جس میں صدر ڈرائیور یونین محمد سلیم شہزاد، محمد یوسف چوہان، منشی سراج دین، ڈاکٹر محمد اقبال،محمد جاوید اقبال، خالد محمود،محمد ذوالفقار،محمد اختر، محمد پرویز،عمر مقصود سمیت معززین علاقہ شہریوں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button