DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Construction of Chauk Pindori to Nahr Tourism Highway at a cost of Rs 4.5 billion will play a major role in the development of the region, Raja Tariq Mahmood Murtaza.

ساڑھے چار ارب کی لاگت سے چوکپنڈوری تا نڑڑ ٹور ازم ہائی وے کی تعمیر سے اس علاقے کی ترقی میں بڑا اہم کردار ہوگا ,چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ ساڑھے چار ارب کی لاگت سے چوکپنڈوری تا نڑڑ ٹور ازم ہائی وے کی تعمیر سے اس علاقے کی ترقی میں بڑا اہم کردار ہوگا ٹور ازم ہائی وے مٹور پنجاڑ نڑڑ سے ہوتی ہوئی کوٹلی ستیاں مری تک جائے گی وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اس علاقے کے عوام کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمدنے اس منصوبے کے لیے جو کردار ادا کیا ہم اُنکے مشکور ہیں جبکہ صحت اور تعلیم کے حوالے سے بھی کروڑوں روپے کے فنڈز دیے گے ہیں جبکہ کہوٹہ شہر کے لیے واٹر سپلائی کے لیے تیس کروڑ لے فنڈذ لگائے جائیں گے دوران تحصیل ناظم میں نے تیس کروڑ لاگت سے واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کا منصوبہ دیا مگر مسلم لیگ ن کی حکومت نے اس کو مکمل نہ ہونے دیا ان خیالات کا اظہار چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہوٹہ میں بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ہسپتا ل کو اپ گریڈ اور گرلز بوائز یونیورسٹی کیمپسز بنائے جائیں گے پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں تمام عہدیداران اور ورکر عمران کان کے وژن کے ساتھ کھڑے ہیں کہوٹہ آڑی سیداں روڈ میں کرپشن برداشت نہ کی جائے گی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر آئندہ بھی پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے پارٹی نے ٹکٹ دیا تو تحصیل ناظم کا الیکشن لڑونگا میرا مقصد صرف اور صرف علاقہ کی تعمیر و ترقی ہے گزشتہ حکمرانوں نے اس علاقے کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا سہالہ فلائی اوور پر اگلے ماہ سے کام شروع ہو جائے گا راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ ضرور تعمیر ہو گی کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائیگا اپنے دور میں کروڑوں روپے کا مدر چائلد سنٹر سبزی منڈی70لاکھ سے سٹیڈئم کی تعمیر فٹریشن پلانٹ سمیت کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے میں جہاں پر بھی ہوں میرا دل کہوٹہ کے عوام کے لیے دھڑکتا ہے انشا اللہ آئندہ دو سالوں میں عوام سے کیے گے وعدے پورے کریں گے۔راجہ طارق محمود مر تضیٰ اور سردار ارشد مجید نے گریڈ اسٹیشن والے سردار فیضان کے بھائی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مر حوم کے درجات بلندی کے لیے دعا کی۔

Kahuta; Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza said that the construction of Chauk Pindori to Nahr Tourism Highway at a cost of Rs 4.5 billion would play a major role in the development of the region. It is a great gift from Prime Minister Imran Khan to the people of the region. We are grateful to MNA Sadaqat Ali Abbasi and MPA Raja Saghir Ahmad for the role they have played in this project, while for health and education. He said that crores of rupees would be provided for this purpose while Rs. 30 crores would be spent for water supply for Kahuta city.

سپریم کورٹ کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے فیصلے کو سراہأ گیا

The decision of the Supreme Court to revive the local bodies is appreciated

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد چیئرمین یونین کونسل بشندوٹ زبیر کیانی وائس چیئرمین مناظر جنجوعہ کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور سپریم کورٹ کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے فیصلے کو سراہأ گیا اجلاس میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ منتخب نمائندوں فی الفور اختیارات دیے جاہیں اور یوسی کی فیس میں بے تحاشہ اضافے کو فی الفور معطل کر کے پرانی فیسیں بحال کی جاہیں اجلاس میں کونسلر محمد اشفاق بھٹی، کونسلر محمد رفاقت،کونسلر تسنیم المجید، کونسلر غلام احمد، کونسلر مسعود اختر،کسان کونسلر حامد شاہین،لیڈی کونسلر ثریا سلطانہ نے شرکت کی اجلاس میں وفات پانے والے جنرل کونسلر حوالدار عبدالرشید اورلیڈی کونسلر انور بیگم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی گی۔

نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت عدیل افضل علیل ہو گئے

Young political and business personality Adeel Afzal falls ill

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت عدیل افضل علیل ہو گئے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور دیگر دو ستوں نے ان کے گھر جا ان کی عیادت کی۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت عدیل افضل چند روز قبل شدید علیل ہو گئے اور گھر میں ہی ریسٹ کی گذشتہ روز سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ان کی رہائش گاہ گریڈ اسٹیشن جا کر ان کی عیادت کی اور ان کو جلد صحت یابی کی دعا دی اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیات مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء، ذوالفقار علی ستی آف کتھیل ہون،ساہیں شیرازآف پنجاڑ، ماسٹر زبیرآف کلانہ،چوہدری واحد آف پیکاں،منور حسین،وجائت مغل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ بھی ہمراہ موجود تھے علاوہ ازیں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نے لہڑی کے مقام پر راجہ انوار کی ممانی کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ دعائے چہلم میں شر کت کی، پی ٹی آئی یوسی لہڑی کے صدرراجہ عمران کی رہائش گاہ پر اور سیاسی گھپ شپ ہوئی، نارہ کے مقام پر چوہدری رزاق کے والد محترم،نارہ بھڑوٹھی کے مقام پر صوبیدار حمید کے ہاں ہونے والی فوتگی،جنجور کے مقام پر حاجی ظہور احمد کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر،ہوتھلہ کے مقام پر راجہ فرزوق کے والد محترم صوفی محمد اصغر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی، کیپٹن سخاوت کی رہائش گاہ پر ان موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیات مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء، مرزا ارشاد، شیخ منیر، ماسٹر زبیرآف کلانہ،چوہدری واحد آف پیکاں بھی ہمراہ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button