DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Mureed Chowk shopkeeper Sheikh Tahir Mahmood’s murder case: Court acquits five accused

مرید چوک کلرسیداں کے دوکاندار شیخ طاہر محمود کے قتل کا فیصلہ۔عدالت نے پانچوں ملزمان کو بری کر دیا

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مرید چوک کلرسیداں کے دوکاندار شیخ طاہر محمود کے قتل کا فیصلہ۔عدالت نے پانچوں ملزمان کو بری کر دیا عدالتی فیصلے کے بعد گرفتار چاروں ملزمان کو بھی جیل سے رھاکردیا گیا شیخ طاہر محمود مرید چوک کلرسیداں میں کریانہ کی دوکان کرتا تھا وہ کلرسیداں میں دوکان بند کرکے اپنے بھائی ابرار ودیگر کے ہمراہ اپنے گھر جا رھا تھاکہ چھپر چوک میں میں ملزمان نے انہیں روک کر لوٹ مار بھی کی اور فائرنگ بھی کی جس سے شیخ طاہر جاں بحق اور ان کا بھائی ابرار احمد زخمی ہو گئے تھے۔بعد ازاں پولیس نے چار افراد شعیب،جنید،شریف اور افتخار کو ملزم قرار دے کر گرفتار کرلیا تھا جبکہ پانچویں مبینہ ملزم مسعود کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی تھی۔مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج گوجرخان سعادت حسین ملک کی عدالت میں زیرسماعت تھا ملزمان کی جانب سے فخر حیات ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے عدالت نے ان کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ استغاثہ الزام ثابت کرنے میں ناکام رھا مدعی گواہان اور شہادتوں میں واقعہ کو ثابت کرنے میں ناکام رہے اور بادی النظر میں ملزمان کو اس واقعہ میں بدنیتی سے ملوث کیا گیا لہذہ ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔جس کے بعد گرفتار ملزمان دو سگے بھائیوں شعیب اور جنیدکے علاوہ شریف اور افتخار کو اڈیالہ جیل سے رھا کردیا گیا جبکہ بری ہونے والوں میں مسعود بھی شامل ہے بری ہونے والوں کے خاندان کے سربراہ نمبردار بابو محمود نے ملزمان کی بریت پراللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ مقتول شیخ طاہر نہایت شریف اور محنتی تھا اس کے قتل کی ہم کل کی طرح آج بھی مذمت کرتے ہیں مگر ہمارا اس واقعہ سے سرے سے کوئی تعلق نہیں تھا اس وقت ہمارا میڈیا ٹرائل کیا گیا مگر ہم نے مقدمہ میڈیا میں نہیں عدالت میں لڑا جہاں ہم سرخرو رہے۔

Kallar Syedan; Mureed Chowk shopkeeper Sheikh Tahir Mehmood’s murder case verdict, The Court acquits five accused. Sheikh Tahir Mehmood used to run a grocery shop in Mureed Chowk Kallar Syedan He was on his way home with his brother Abrar and others when the accused stopped him in Chappar Chowk and looted and opened fire, killing Sheikh Tahir and injuring his brother Abrar Ahmed. The court had arrested four persons Shoaib, Junaid, Sharif and Iftikhar as accused while the fifth accused Masood was granted bail by the court. The case was being heard in the court of Additional Sessions Judge Gujar Khan Saadat Hussain Malik. Hayat Advocate argued that the court agreed with his arguments and said that the prosecution had failed to prove the allegation and the plaintiffs had failed to prove the incident in witnesses and testimonies and in fact the accused were maliciously involved in the incident. The accused were acquitted on the ground of suspicion, after which they were arrested Apart from two accused brothers Shoaib and Junaid, Sharif and Iftikhar were released from Adiala Jail while Masood was among those acquitted. Babu Mahmood, head of the family of the acquitted, thanked the judge for their acquittal. The slain Sheikh Tahir was very noble and hardworking, We condemn his murder, but we had nothing to do with this incident. At that time media trial was held but we did not fight the case in the media but fought and won in Court.

غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چوکپنڈوری میں کہوٹہ اور مندرہ روڈ پر تین تین کمرشل عمارتیں اور پنڈی روڈ پر دو عمارتوں کو سیل کردیا

Taking action against illegal constructions, three commercial buildings on Kahuta and Mandra Road in Chauk Pindori and two buildings on Pindi Road were sealed.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چیف آفیسر بلدیہ کلرسیداں صاحبزادہ عمران اختر نے انفورسمنٹ سٹاف راجہ طاہر،عمران مظہرنے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چوکپنڈوری میں کہوٹہ اور مندرہ روڈ پر تین تین کمرشل عمارتیں اور پنڈی روڈ پر دو عمارتوں کو سیل کردیا چھپر میں چاند ریسٹورنٹ اور شاہ باغ کی مارکی کو سیل کردیا انہیں واجبات کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا۔ اسی طرح چوآخالصہ اور سرصوبہ شاہ میں بھی عمارتوں کو سر بمہر کیا گیا لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر متعدد دوکانیں بھی سیل کر دی گئیں اور دیگر کو جرمانے کیئے گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button