DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The ongoing grant of former PM’s Mian Nawaz Sharif and Shahid Khaqan Abbasi, concrete work is still going on on Narh Panjar Road, Bilal Yamin Satti

سابق وزرائے اعظم میاں نوازشریف اور شاھد خاقان عباسی کی جاری گرانٹ سے نرڑھ پنجاڑ سڑک پر آج بھی کنکریٹ کا کام جاری ہے , بلال یامین ستی

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے رہنما چیئرمین یوسی نرڑھ بلال یامین ستی نے کہا ہے سابق وزرائے اعظم میاں نوازشریف اور شاھد خاقان عباسی کی جاری گرانٹ سے نرڑھ پنجاڑ سڑک پر آج بھی کنکریٹ کا کام جاری ہے پی ٹی آئی دور حکومت میں فنڈز کے اجرا میں مسلسل تاخیری حربے استعمال کیئے جاتے رہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی اعلان کردہ مری کلرسیداں ٹورازم ہائی وے کا جائزہ لینے آئے ہوئے کلرسیداں کے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں سیاحت کے لیئے مری اور سوات سے کسی طرح بھی کم نہیں اگر یہ شاہراہ تعمیر کی جاتی ہے تو بلاشبہ علاقے میں تیز رفتار ترقی ہوگی اور غربت میں کمی واقع ہو گی مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ اعلانات پر بلاتاخیر عملدرآمد کیا جائے صحافیوں نے نرڑھ کے علاوہ سطع سمندر سے ساڑھے چھ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع نرڑھ ریسٹ ہاوس کا بھی دورہ کیا صحافیوں نے پنج پیر راکس کے علاوہ کوٹلی ستیاں کے مختلف علاقوں میں مجوزہ ٹورازم ہائی وے کا بھی جائزہ لیا۔

Kallar Syedan; PML-N Chairman UC Narh Bilal Yameen Satti has said that with the ongoing grant of former Prime Ministers Mian Nawaz Sharif and Shahid Khaqan Abbasi, concrete work on Narh Panjar road is still going on today. He expressed these views while addressing a luncheon in honor of the journalists of Kallar Syedan who came to inspect the Murree Kallar Syedan Tourism Highway announced by Prime Minister Imran Khan. He said that Kahuta and Kotli Sattian is no less than Murree and Swat for tourism. If this highway is built, it will undoubtedly lead to rapid development in the region and reduce poverty, but there is a need to implement the announcements without delay. Apart from Narh, they also visited Narh Rest House at an altitude of 6,500 feet above sea level.

Show More

Related Articles

Back to top button