DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Qazian, Gujar Khan; Condolence reference held in memory of late Qazi Afzal, former senior headmaster

قاضیاں، سابق سینئر ہیڈ ماسٹر محمد افضل مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔ سابق سینئر ہیڈ ماسٹر محمد افضل مرحوم کی یاد میں گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہ ہوا جس کا اہتمام مرحوم کے شاگردوں اور سکول سٹاف کی طرف سے کیا گیا تھا۔ تعزیتی ریفرنس میں علاقے کی علمی و ادبی شخصیات اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم ہیڈ ماسٹر محمد افضل صاحب کی تعلیمی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ کم و بیش ساڑے تین گھنٹے جاری رہنے والی اس تقریب میں مقررین نے قاضیاں اور قرب جوار کے علاقے کے لوگوں کی تعلیمی بہتری کے لئے مرحوم ہیڈ ماسٹر محمد افضل صاحب کی کئی عشروں پر مشتمل انتھک اور بے لوث خدمات کا تذکرہ کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ محمد افضل صاحب انتہائی ایماندار اور وقت کی پابندی کرنے والے انسان تھے۔وہ طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی تربیت پر بھی توجہ دیتے تھے۔وہ غریب فیملی سے تعلق رکھنے والے بچوں پرخصوصی شفقت فرماتے اور ان کی پوری کوشش ہوتی کہ یہ بچے میٹرک پاس کر جائیں تاکہ انہیں بہتر ملازمت مل سکے۔ تعزیتی ریفرنس سے پروفیسرڈاکٹر نجم الحق فوجی فاونڈیشن ہاسپٹل روالپنڈی، پروفیسر راجہ محمد آصف، ہیڈ ماسٹر چوہدری شبیر، ہیڈ ماسٹر فیض احمد قریشی، محمد یونس قریشی،مرزا محمد نعیم آن، ماسٹر لیاقت، راجہ زاہد خورشید، راجہ عبدالجبار بھٹی، چوہدری عنایت حسین، ہیڈ ماسٹر محمد نوید بھٹی، ہیڈ ماسٹر جاوید اقبال بھٹی، ہیڈ ماسٹر ممتاز علی بھٹی، ہیڈ ماسٹر ہائی سکول جبر جاوید اختر، چوہدری محمد فیاض، مرزا عنصر یاسین، چوہدری اعظم پرویز، اخلاق ساقی، ماسٹر طالب حسین اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب میں نقابت کے فرائض مدرس جہانگیر اختر بھٹی نے سرانجام دیئے۔

Qazian, Gujar Khan; A condolence reference was held in the memory of former Senior Headmaster Late Muhammad Afzal at Government High School Qazian which was organized by the students and school staff of the late.

A large number of scholars and literary personalities of the area participated in the condolence reference and homage was paid to the late Headmaster Muhammad Afzal Sahib for his educational services.

During the event which lasted for about three and a half hours, the speakers mentioned the tireless and selfless services of the late Headmaster Muhammad Afzal Sahib for many decades for the betterment of education of the Qazian and the people of nearby areas.

Speakers said that Mohammad Afzal Sahib was a very honest and punctual person. He paid attention to the training of students as well as teachers. He had special compassion for the children belonging to poor families and would do his best. That these children pass matriculation so that they can get a better job.

Prof. Dr. Najam-ul-Haq Fauji Foundation Hospital Rawalpindi, Prof. Raja Muhammad Asif, Headmaster Chaudhry Shabbir, Headmaster Faiz Ahmad Qureshi, Muhammad Younis Qureshi, Mirza Muhammad Naeem An, Master Liaqat, Raja Zahid Khurshid, Raja Abdul Jabbar Bhatti, Chaudhry Inayat Hussain , Headmaster Muhammad Naveed Bhatti, Headmaster Javed Iqbal Bhatti, Headmaster Mumtaz Ali Bhatti, Headmaster High School Jabbar Javed Akhtar, Chaudhry Muhammad Fayyaz, Mirza Ansar Yaseen, Chaudhry Azam Pervez, Akhlaq Saqi, Master Talib Hussain and others addressed the gathering. ۔ Jahangir Akhtar Bhatti officiated at the function.

Show More

Related Articles

One Comment

  1. Being Headmaster, Afzal sb served the school and public more than 25 years. His competency, motivation and diligence is matchless.
    May his soul rest in heaven!
    تری” لحد پہ کِھلیں جاوداں گلاب کے پھول”

Back to top button