DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Inauguration ceremony of a road constructed in Chani Awan

کہوٹہ چھنی اعوان میں لاکھوں روپے کی مالیت سے تعمیر سڑک کا افتتاح کر دیا گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ چھنی اعوان میں لاکھوں روپے کی مالیت سے تعمیر سڑک کا افتتاح کر دیا گیا پچھلی کئی دہائیوں سے کہوٹہ کے علاقے چھنی اعوان کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے پر اہلیانِ چھنی اعوان نے پی ٹی آئی کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کی خصوصی کاوش سے وفاقی ترجمان صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمدایم پی اے نے چھنی اعوان کے لوگوں کے مسائل کو دیکھتے ہوئے 30 لاکھ سے زائد مالیت کی سڑک دی جس کا کام مکمل ہونے پر صدر پی ٹی آئی یبر ہووڈ کونسل 6 ملک آصف ضیاء نے ایک تقریب کا اہتمام کیا تقریب کے مہمانِ خصوصی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد تھے تقریب میں سینکٹروں لوگوں نے شرکت کی تقریب سے اپنے خطاب میں راجہ وحید احمد اور ملک آصف ضیاء نے کہا کہ اس علاقے کو پچھلی کئی دہائیوں سے جان بوجھ کر پسماندہ رکھا اس علاقے کا کوئی پرسانِ حال نہ تھا لیکن ہماری قیادت نے اس علاقے پر خصوصی توجہ دی جس کے ہم شکر گزار ہیں تقریب سے صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم عوام کی خدمت کیلئے سیاست میں آئے ہیں ہمارے دروازے 24 گھنٹے عوام کیلئے کھلے ہیں کہوٹہ شہر کیلئے 30 کروڑ کی واٹر سپلائی اسکیم،کوہسار یونیورسٹی کے کیمپس اور بوائز گرلز کالج کی 30 کروڑ سے اپ گریڈیشن 15 کروڑ سے سرکاری ہسپتال میں 60 بستروں کی نئی بلڈنگ پر بہت جلد کام شروع ہو رہا ہے اس کے علاوہ سہالہ فلائی اوور اور آڑی سیداں سے پنجاڑ چوک تک تقریباً 12 کروڑ سے زائد کا پراجیکٹ شروع ہو رہا ہے انشااللّہ ہمارے 5 سال کے ترقیاتی منصوبے اور پچھلے 35 سالہ حکومتوں کے کاموں کا مقابلہ کریں گے تقریب میں صدر پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ سعید احمد،صدر پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ کہوٹہ نمبردار راجہ ندیم رشید, جنرل سیکرٹری ویلفیئر ونگ کہوٹہ ملک راشد،سینئر راہنما پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وجاہت جنجوعہ،یوتھ کونسلر ملک عثمان،صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ ناصر نزیر ستی،شیخ طلحہ, سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی کہوٹہ ملک عامر محمود،نائب صدر پی ٹی آئی کہوٹہ سردار مظہر،لید کیانی،مظہر قریشی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

Kahuta; A road constructed at a cost of many lakhs of rupees has been inaugurated in Kahuta Chhani Awan. Residents of Chhani Awan expressed special thanks to the leadership of PTI for resolving the long standing issue of Chhani Awan in Kahuta for past decades. Special efforts of Raja Waheed Ahmad Khan, Federal Spokesperson Sadaqat Ali Abbasi and Raja Saghir Ahmad , considering the problems of the people of Chani Awan, gave a road worth more than Rs 3 million. Malik Asif Zia hosted a function. The special guests of the function were Sadaqat Ali Abbasi and Raja Saghir Ahmed. Hundreds of people attended the function. In their address to the function, Raja Waheed Ahmed and Malik Asif Zia said that the area Deliberately left behind for the last several decades, there was no one in the area but our leadership paid special attention to the area for which we are grateful. Sadaqat Ali Abbasi and Raja Saghir Ahmed said in their speeches that we are the people’s representative. Our doors are open to the public 24 hours a day Water supply scheme of Rs. 300 million for R, upgrade of Kohsar University campus and Boys Girls College from Rs. 300 million to Rs. 150 million. Work on new building of 60 beds in government hospital is starting very soon. A project worth over Rs. 120 million is being started from Syedan ​​to Panjar Chowk. Inshallah, we will compete with our 5 year development plan and the work of the last 35 years of government. President PTI Welfare Wing Kahuta Tehsil Raja Saeed Ahmed, President PTI Welfare Wing Kahuta Raja Nadeem Rashid, General Secretary Welfare Wing Kahuta Malik Rashid, Senior Leader PTI Kahuta Raja Wajahat Janjua, Youth Councillor Malik Usman, President PTI Youth Wing Kahuta Tehsil Nasir Nazir Satti, Sheikh Talha, Secretary Information Hundreds of people including PTI Kahuta Malik Amir Mahmood, Vice President PTI Kahuta Sardar Mazhar , Kayani, Mazhar Qureshi participated.

جماعت اسلامی کہوٹہ اور الخدمت فاونڈیشن کہوٹہ کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کے لیے جھولی پھیلاؤ مہم کا آغاز

Jamaat-e-Islami Kahuta and Al-Khidmat Foundation Kahuta launch swing campaign Palestinian

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جماعت اسلامی کہوٹہ اور الخدمت فاونڈیشن کہوٹہ کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کے لیے جھولی پھیلاؤ مہم کا آغاز۔ تاجروں اور عوام نے اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لیے چندہ دیا۔گذشتہ روز امیرجماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ راجہ تنویر احمد اورصدر الخدمت فاونڈیشن کہوٹہ ملک عبدالباسط نے ہمراہ مبشر ستی راجہ فرخ و دیگرکے کہوٹہ میلاد چوک میں سے اپنے مظلو م فلسطینی مسلمانوں کے لیے جھولی پھیلاؤ “چندہ “مہم کا آغازکیا انہوں نے تاجروں اور راہگیروں سے اپنے فلسطینی مسلمانوں کے لیے عطیہ مانگا جس پر عوام نے باکس میں فلسطینی مسلمانوں کے لیے عطیہ بھی کیا۔

سابق صدر و وزیر اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر سردارمحمد یعقوب اور رائیس انقلابی کا دورہ کہوٹہ

Former President and Prime Minister of Independent State of Jammu and Kashmir Sardar Muhammad Yaqub visit Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق صدر و وزیر اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر سردارمحمد یعقوب اور رائیس انقلابی کا دورہ کہوٹہ۔دربار عالیہ پیر عبداللہ شاہؒ پر حاضری۔چادر چڑھائی دعا مانگی اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار مظہر اقبال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سابق وزیر اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر سردارمحمد یعقوب اور رائیس انقلابی نے کہوٹہ شہر ڈھوک گلہ میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار مظہر اقبال کی رہائش گاہ تشریف لائے انہوں نے سردار مظہر اقبال، ڈاکٹر عبدالروف اور دیگر افراد کے ہمراہ ڈھوک گلہ کے مقام پر پیر عبداللہ شاہؒ کے دربار عالیہ پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا مانگی سردار مظہر اقبال نے اپنی رہائش گاہ پر سابق وزیر اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر سردارمحمد یعقوب اور دیگر مہمانوں کی بھرپور خدمت کی سردارمحمد یعقوب اور دیگر نے اپنے معزز میزبان سردار مظہراقبال کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button