DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; A seminar was held at THQ Hospital Kallar Syedan on the occasion of World No Tobacco Day.

انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر علی سجاد قریشی سمیت میڈیکل آفسران اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔ایم ایس ڈاکٹر علی سجاد قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی پر سختی سے پابندی لگا کر ملک کے مستقبل کو صحت مند اور محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سگریٹ نوشی نہ صرف ہماری صحت کو متاثر کرتی ہے بلکہ اس سے ہماری دماغی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ پینے سے جہاں سانس اور دل کی بیماریاں لگ سکتی ہیں وہاں پھیپھڑے اور بہت سے دوسری اقسام کے سرطان ہونے کے زیادہ امکانات پیدا ہو جاتے ہیں۔ سگریٹ کا دھواں ان لوگوں کیلئے بھی خطرناک ہے جو سگریٹ کو منہ نہیں لگاتے۔سگریٹ پینے والا شخص اور اس کے اطراف میں رہنے والے افراد خاص طور پر بچے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ڈاکٹر طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ کی لعنت سے جان چھڑانے کیلئے ادویات کیساتھ ساتھ متبادل غذائی علاج بھی ضروری ہے۔سگریٹ نوشی کے نقصانات سے کون واقف نہیں دمہ،ٹی بی اور پھیپھڑوں کے ناکارہ ہونے سے لے کرکینسر جیسی جان لیوا بیماریوں تک سگریت نوشی کا انجام ثابت ہو سکتی ہیں۔تمباکو نوشی کرنے والے کے پھیپھڑے متاثر ہونے کے باعث اس کو کورونا لگنے کے امکانات 50 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو سگریٹ بیجنے پر پابندی کو یقینی بنایا جائے اور ملک کے مستقبل کو صحت مند اور محفوظ بنایا جائے۔بعد ازاں واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Kallar Syedan; On the occasion of World No Tobacco Day, a seminar was organized at THQ Hospital Kallar Syedan ​​in which medical officers and paramedical staff including MS Dr Ali Sajjad Qureshi participated. MS Dr Ali Sajjad Qureshi while addressing the gathering, He said that the future of the country can be made healthier and safer by strictly banning smoking. He said that smoking not only affects our health but also has a negative impact on our mental health. Dr. Omar Farooq, Senior Medical Officer, said that smoking increases the risk of lung and many other types of cancer where respiratory and heart diseases can occur. Cigarette smoke is also dangerous for people who do not smoke. The person who smokes and the people living around him, especially children, are most affected. Addressing the gathering, Dr. Tariq said that the curse of cigarettes. Medications as well as alternative dietary treatments are necessary to get rid of smoking. People should be aware of the harms of smoking? From asthma, tuberculosis and lung dysfunction to life-threatening diseases like cancer, smoking can be the result. He appealed to the government to ensure that children under the age of 18 are banned from smoking and that the future of the country is in good health. Make it safe and secure. Later a walk was also arranged.

حلقہ پی پی 7تحصیل ہائے کلر سیداں اور کہوٹہ کی ایم سیز اور یو سیز چیئر مینوں کا ایک مشترکہ اجلاس پیر کی شام کو کلر سیداں میں میجر عبدالرؤف چیئر مین یوسی مواڑہ کی صدارت میں منعقد ہوا

A joint meeting of MCs and UC chairmen of PP-7 Tehsil Kallar Syedan and Kahuta was held on Monday evening in Kallar Syedan under the chairmanship of Major Abdul Rauf Chairman UC Mowara.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—حلقہ پی پی 7تحصیل ہائے کلر سیداں اور کہوٹہ کی ایم سیز اور یو سیز چیئر مینوں کا ایک مشترکہ اجلاس پیر کی شام کو کلر سیداں میں میجر عبدالرؤف چیئر مین یوسی مواڑہ کی صدارت میں منعقد ہوا، تقریب کا اہتمام چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے کیاجس میں چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، وائس چیئر مین ملک غلام مرتضیٰ،وائس چیئر مین ایم سی کلر سیداں چوہدری ضیارب منہاس کے علاوہ چیئر مین راجہ عامر مظہر،چوہدری صداقت حسین راجہ اشتیاق حسین، چوہدری شفقت محمود،راجہ پرویز اختر قادری، ماسٹر محمد یونس، بلال یامین ستی، سید راحت علی شاہ، راجہ ظفر بگھاروی،سجاد ستی، راجہ محمد فیاض،وقار ڈار، ٹھیکیدار بشارت اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ قراردار منظور کی گئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ایم سی اور یوسیز کے چیئر مین تین جون بروز جمعرات صبح دس بجے اپنی اپنی یوسیز میں اجلاس منعقد کریں گے۔اس موقع پر عدالت سے بھی رجوع کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔میجر عبدالرؤف نے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ بلدیاتی اداروں کی معطلی پنجاب حکومت کا غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلہ تھا پنجاب حکومت نے عمران خان کے اس ویژن کی بھی خلاف ورزی کی جس کے مطابق وہ بلدیاتی اداروں کو زیادہ با اختیار بنانا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ آ ج ارکان اسمبلی بلدیاتی اداروں کے فنڈز استعمال کر رہے ہیں ان کا یہ اقدا م بھی غیر قانونی ہے جسے آئندہ چند ایام میں عدالت میں چیلنج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہم سلیکٹیڈ نہیں الیکٹیڈ لوگ ہیں عدالت ہمیں پانچ سال پورے کرنے کے لیے مزید وقت دے۔راجہ ندیم احمد نے کہا کہ حکومت نے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز پر ڈاکہ ڈالا ہے،پنجاب حکومت نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی بھی توہین کی ہے۔راجہ عامر مظہر نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے باوجود پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کو غیر فعال کر رکھا ہے یوسیز کو ختم کر کے ان کے دفاتر کو فیلڈ آفس کا نام دے دیا گیا ارکان اسمبلی بلدیاتی اداروں کے فنڈز استعمال کر رہے ہیں۔راجہ اشتیاق حسین نے کہا کہ منتخب بلدیاتی اداروں کا ایک برس مسلم لیگ ن اور دو برس پی ٹی آئی نے ضائع کر دئیے۔چئیر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر نے کہا کہ ہمیں عوام نے پانچ برس کے لیے منتخب کیا ہے سپریم کورٹ نے ہمیں بحال کیا ہے ہم تین جون کو بلدیہ دفتر جا کر اجلاس منعقد کریں گے جس نے کچھ کرنا ہے کر لے۔بلال یامین ستی نے کہا کہ ارکان اسمبلی بلدیات کو قبول نہیں کرتے پی ٹی آئی کی حکومت کئی برسوں بعد بھی کسی ایک بلدیاتی ڈھانچے پر متفق نہیں ہو سکی ہے۔راجہ ظفر بگھاروی نے کہا کہ ارکان اسمبلی تحصیل کونسل کے کروڑوں کے فنڈز استعمال کر کے غیر قانونی اقدام کر رہے ہیں۔راجہ محمد فیاض نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے آج بھی اپنے اتحاد کی بدولت دفاتر میں اجلاس منعقد کر سکتے ہیں۔چوہدری صداقت حسین نے کہا کہ حکمران بلدیاتی اداروں سے تعصب اور بغض رکھتے ہیں۔وقار ڈار نے کہا کہ پنجاب بھر کے پچاس ہزار سے زائد بلدیاتی ارکان کو حکومت اجلاس منعقد کر نے سے نہیں روک سکتی۔سید راحت علی شاہ،پرویز اختر قادری، ماسٹر محمد یونس اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تھانہ کلر سیداں کی حدود میں ایک ہی رات میں چوری کی چار وارداتوں میں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔

In four incidents of theft in one night within the limits of Kallar Syedan police station, unidentified accused stole goods worth lakhs of rupees.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—) تھانہ کلر سیداں کی حدود میں ایک ہی رات میں چوری کی چار وارداتوں میں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔ گورنمنٹ پرائمری سکول مہیرہ سنگال میں نامعلوم چور تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور کلاس رومز میں لگے پانچ عدد پنکھے،پانی کی موٹر اور ایل سی ڈی چوری کر لی۔دوسری واردات موبائل فون کے ٹاور میں پیش آئی جہاں سے پانچ عدد بیٹریاں چرا لی گئیں۔مہیرہ سنگال سٹاپ پر واقع کریانہ سٹورز کی دکانوں کے بھی تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں۔عوامی حلقوں نے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کلر سیداں کی سدرہ فاطمہ ہاشمی کو ایف آئی اے اسلام آباد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی آسامی پر منتخب کر لیا گیا

Sedrah Fatima Hashmi of Pind Bainso, Kallar Syedan has been selected for the post of Assistant Director in FIA Islamabad.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کی سدرہ فاطمہ ہاشمی کو ایف آئی اے اسلام آباد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی آسامی پر منتخب کر لیا گیا، ان کا انتخاب فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوا یاد رہے کہ سدرہ فاطمہ ہاشمی کلر سیداں سے تعلق رکھنے والے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کے ریٹائرڈ اسسٹنٹ آئی جی جمیل احمد ہاشمی کی دختر اور واسا راولپنڈی کے وائس چیئر مین ہارون کمال ہاشمی کی بھتیجی ہیں اور ان کا تعلق کلر سیداں کے گاؤں پنڈ بینسو سے ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button