DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; As Corona intensifies, Uncontrolled crowds flock for Eid shopping. Plus rest of the day news from Kallar Syedan

کورونا کی شدت میں اضافے کے ساتھ شہریوں کی غیر سنجیدگی میں بھی اضافہ , لوگوں کو عید کی خریداری کی ترغیب شہروں میں بے قابو ہجوم

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کورونا کی شدت میں اضافے کے ساتھ شہریوں کی غیر سنجیدگی میں بھی اضافہ ہوا ہے حکومتی وزیر کی جانب سے لوگوں کو عید کی خریداری کی ترغیب شہروں میں بے قابو ہجوم کا سبب بنی ہے شہری بازاروں پر ٹوٹ پڑے ہیں خواتین بچے بڑے سبھی کورونا سے بے نیاز ہو کر شہروں میں امڈ آئے ہیں اور انہیں کورونا کی شدت کا ذرا خیال نہیں جب ہر روز ہمارے اردگرد کورونا سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں اس کے باوجود ہماری اولین ترجیح فیس ماسک ہے نہ سماجی فیصلہ بلکہ ترجیح عید کو شاہانہ انداز میں منانے کی ہے خواہ اس کوشش میں ہماری جان ہی کیوں نہ چلی جائے حالانکہ درپیش حالات میں عید کو سادگی سے بھی منایا جا سکتا ہے مگر اس کے لیئے ہمارا شتر بے مہار بننا نہیں ایک ذمہ دار قوم بننا ضروری ہے۔

وقار علی ولد راجہ عید محمد سکنہ جنوبی کھناہدہ کا مقدمہ درج، قاتلانہ نیت سے میرے اوپر حملہ کیا جو مجھے دائیں سائیڈ پیٹ میں لگا

Waqar Ali of Khanadah filed a attempted murder case against Naeem Munir of Slough, UK

Waqar Raja who was shot by Naeem Munir recovering at Pindi hospital

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—وقار علی ولد راجہ عید محمد سکنہ جنوبی کھناہدہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میں گزشتہ شام اپنے بھائی قمر جاوید اور بھابی سدرہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ میرا ماموں زاد بھائی محمد نعیم ولد محمد منیر سکنہ جنوبی کھناہدہ نے ہمیں گھر خالی کرنے کو کہا اور کہا کہ میرا مکان خالی کرو ہم محمد نعیم کے مکان میں رہائش پذیر ہیں میں اور میرے بھائی قمر جاوید نے اسے منع کیا کہ ہم سب اکھٹے کافی عرصہ سے رہائش پذیر ہیں اور مکان خالی نہیں کریں گے جس پر محمد نعیم نے پسٹل نکال کر پہلا فائر مجھ پر قاتلانہ نیت سے کیا جو میں نیچے بیٹھ گیا تو وہ فائر میرے بھائی قمر جاوید کے دائیں ہاتھ پر لگا جبکہ دوسرا فائر قاتلانہ نیت سے میرے اوپر کیا جو مجھے دائیں سائیڈ پیٹ میں لگا جس سے میں زخمی ہو گیا اور محمد نعیم مسلح پسٹل بھاگ گیا۔

Kallar Syedan; Waqar Ali son of Raja Eid Mohammad, resident of South Khanahda, while filing the case, stated that I was at home with my brother Qamar Javed and sister-in-law Sidra last evening when my cousin Mohammad Naeem son of Mohammad Munir resident of South Khanahda and Slough, asked us to vacated our house we told him we will not vacate the house as we have always lived together then He pulled out a pistol and fired the first shot at me with the intention of killing me, I fell down and he fired at the right hand of my brother Qamar Javed while the second shot was fired at with also intention of killing and Muhammad Naeem armed with a pistol fled.

جوچھہ ممدوٹ کے رہائشی بنک سے رقم نکلوا کر باہر آنے والا سادہ لوح راجہ بابر نوسر بازکے ہاتھوں لٹ گیا،

Raja Babar coned of his cash when he came out of Bank

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— بنک سے رقم نکلوا کر باہر آنے والا سادہ لوح شخص نوسر بازکے ہاتھوں لٹ گیا، پیسے گننے کے بہانے تمام رقم لے کر بنک میں رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گیا۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ جوچھہ ممدوٹ کے رہائشی راجہ بابر نے مقامی بنک سے دو لاکھ 13 ہزار روپے کی کیش نکلوائی اور ابھی وہ ہاتھ میں پیسے پکڑے باہر ہی نکلا تھا کہ نوسر باز نے اسے گھیر لیا اور کہا کہ چیک کرواؤ میں دیکھنا چاہتا ہوں بڑے نوٹ کیسے ہوتے ہیں جس پر سادہ لوح شخص نے تمام رقم اس کے حوالے کر دی اور چند ہی لمحے بعد رقم واپس لے لی اور جب گھر جا کر پیسے گننے لگا تو اس میں سے 13 ہزار روپے کی رقم کم نکلی۔

مختلف دکانوں پر چھاپے مار کر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد دکانداروں کو جرمانے

Several shopkeepers were fined for violating SOPs

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹ محمود احمد بھٹی نے کلر سیداں میں مختلف دکانوں پر چھاپے مار کر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد دکانداروں کو جرمانے کئیے جبکہ 10/15 کے قریب افراد جنہوں نے فیس ماسک نہیں پہن رکھے تھے کو ہمراہ لے جا کر پانچ گھنٹے تک اپنے آفس میں بیٹھائے رکھنے کے بعد وارننگز دے کر چھوڑ دیا۔اسی دوران انہوں نے گیس ایجنسی کے اندر ایل پی جی گیس سلنڈروں کی غیر قانونی بھرائی میں مصروف جاوید نامی شخص کی ایجنسی کو سر بمہر کر تے ہوئے اسے دس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔موصوف اپنی دکان کے سامنے لکڑیوں کا کاروبار کرتا ہے جبکہ دکان کے اندر غیر قانونی گیس سلنڈروں کی بھرائی کا مرتکب پایا گیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے ڈاکٹر عمر فاروق کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں بطور سینئر میڈیکل آفیسر تعیناتی کے آرڈرز جاری

Secretary Primary and Secondary Health Department issues orders for appointment of Dr. Umar Farooq as Senior Medical Officer in THQ Hospital

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے ڈاکٹر عمر فاروق کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں بطور سینئر میڈیکل آفیسر تعیناتی کے آرڈرز جاری کئے ہیں۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عمر فاروق اس سے قبل بھی ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں بطور میڈیکل آفیسر اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے جس کے بعد ان کا تبادلہ بطور ڈی ڈی ایچ او گوجر خان کر دیا گیا تھا جس کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان میں ہی انہیں بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا گیا جہاں اس دوران رشوت کے کیس میں محکمہ اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا تھا۔

جامعہ العلوم الاسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں کا رزلٹ %100 رہا

The result of Jamia-ul-Uloom-ul-Islamia Dera Chaudhry Hayat Ali Chakiala was 100%

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانی نتائج میں جامعہ العلوم الاسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں کا رزلٹ 100% رہا جامعہ کے طلبا و طالبات مختلف اور نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے جس پر مقامی حلقوں نے ادارہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی اور اساتذہ کو دلی مبارکباد دی ہے۔

محمد ظہیر کیانی کی ایس ایس ٹی گریڈ میں ترقی کے بعد گورنمنٹ ایلمنٹری سکول چھترانہ میں بطور ہیڈ ماسٹر تعنیاتی

Mohammad Zaheer Kayani promoted to SST grade and posted as Headmaster in Government Elementary School Chatrana

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ قمر مسعود چیئرمین یوسی چوآخالصہ سید راحت علی شاہ نے نارہ کے معروف مدرس محمد ظہیر کیانی کی ایس ایس ٹی گریڈ میں ترقی کے بعد گورنمنٹ ایلمنٹری سکول چھترانہ میں بطور ہیڈ ماسٹر تعنیاتی پر انہیں دلی مبارکباد دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button