DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; legendry Kabbadi player Raja M Yaqoob passed away

کبڈی کے معروف کھلاڑی سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ محمد یعقوب راضائے الہی سے وفات پا گئے

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر —-
مسلم لیگ (ن) کے بزرگ رہنما کبڈی کے معروف کھلاڑی سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ محمد یعقوب راضائے الہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم چیئرمین ساہنگ راجہ سجاد سرور کے سسر،راجہ اعزاز یعقوب،راجہ افضال یعقوب کے والد اور سابق امیدوار قومی اسمبلی راجہ طارق عظیم کے چچا ر، راجہ انیس،راجہ عظمت کے بہنوئی تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات دن ساڑھے گیارہ بجے سخی سبزوار ی کے قبرستان میں ادا کی جائے۔ چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفر الحق،پرفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے تعزیت کا اظہار کیا۔

Kahuta; Leading PML-N leader and legendry Kabaddi player and political and social figure former chairman of Kahuta MC, Raja Muhammad Yaqoob has passed away. The late Chairman Sahang was the father-in-law of Raja Sajjad Sarwar, Raja Aizaz Yaqub, father of Raja Afzal Yaqub and cousin of former National Assembly candidate Raja Tariq Azeem, Raja Anis, brother-in-law of Raja Azmat. Funeral prayers of the deceased should were offered on Thursday at 11:30 am in Sakhi Sabzwari Cemetery. Chairman PML-N Raja Muhammad Zafar-ul-Haq, Prof. Dr. Sahibzada Sajid-ur-Rehman Sajjada Nasheen Darbar-e-Alia Baghar Sharif, former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi and former MPA Raja Muhammad Ali expressed condolences.

چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ، ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی، اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد اور سٹی صدر راجہ وحید احمد کے اعزاز میں رہنما تحریک انصاف سردار مظہر کا افطار ڈنر

Sardar Mazhar holds iftari reception

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر —
چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ، ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی، اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد اور سٹی صدر راجہ وحید احمد کے اعزاز میں رہنما تحریک انصاف سردار مظہر کا افطار ڈنر۔ وزیر اعلی پنجاب نے تحصیل کہوٹہ کے لیئے 4ارب کے خصوصی پیکج کا اعلان کر کے عوام کے دل جیت لیئے۔جس سے ٹوئرا زم ہائی وے، ہسپتال اپ گریڈیشن اور مختلف منصوبوں کے لیئے خصوصی پیکج دیا۔حلقہ سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حلقہ کو نظر انداز اور پسماندہ رکھا ۔ کہوٹہ شہر کے لیئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے واٹر سپلائی اسکیم کی منظوری دے دی منصوبہ پر 30کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کہوٹہ اور تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کی اپ گریڈیشن کے لیئے 30 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری وزیر اعلی پنجا ب نے دے دی۔ ان خیا لات کا اظہار چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ، ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی، اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،سٹی صدر راجہ وحید احمد اور جنرل سیکرٹری تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ الطاف نے کہوٹہ شہر میں رہنما تحریک انصاف سردار مظہر کے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات کہوٹہ سٹی ملک عامر داؤد، کو آر ڈینیٹر ممبر قومی اسمبلی قدیر عباسی،سردار شاہد،سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ ذوالفقار کیانی ایڈووکیٹ،رہنما تحریک انصاف نمبردار راجہ ندیم رشید، معاون خصوصی سکندر ستی، نا صر نذیر ستی صدر یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ، ولید کیانی صدر سٹی کہوٹہ یوتھ ونگ،سردار عبدالرؤف، شیخ طلحہ، راجہ سہیل،سردار ارشد مجید،سردار عاشق اور دیگر نے شرکت کی۔ مقررین چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ، ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی، اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد اور سٹی صدر راجہ وحید احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے تحصیل کہوٹہ کے لیئے 4ارب کے خصوصی پیکج کا اعلان کر کے عوام کے دل جیت لیئے۔حلقہ سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حلقہ کو نظر انداز اور پسماندہ رکھا۔آ خر میں رہنما تحریک انصاف سردار مظہر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button