DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; PTI leaders levelled serious allegations against the local police, after they lock up a motorbike without number plate

کلر سیداں میں اپلائڈ فار موٹر سائیکل کا تھانے میں بند ہونے کے معاملے نے سنگین صورتحال اختیار کر لی۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے مقامی پولیس پر ٹاؤٹ مافیا سمیت سنگین الزامات عائد کئیے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں میں اپلائڈ فار موٹر سائیکل کا تھانے میں بند ہونے کے معاملے نے سنگین صورتحال اختیار کر لی۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے مقامی پولیس پر ٹاؤٹ مافیا سمیت سنگین الزامات عائد کئیے۔گاؤں لونی سلیال کا رہائشی سید عمیر تنویر نماز تراویح پڑھنے کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ اسے ٹیالہ موڑ کے قریب پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے عملے نے روک لیا اور موٹر سائیکل پر نمبرپلیٹ نصب نہ ہونے پر اسے کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا جہاں اے ایس آئی محمد عثمان نے مقدمہ درج کر لیا۔موٹر سائیکل سوار سید عمیر تنویر نے پولیس پر رشوت وصول کرنے کے بھی الزامات عائد کئیے ادھر پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر آصف محمود کیانی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد گلفراز بٹ، ایم سی صدر محسن نوید سیٹھی، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد حنیف اور سیکرٹری گڈ گورننس نمبردار انصر محمود نے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ کلر سیداں اور پولیس چوکی چوکپنڈوری میں رشوت کا بازار گرم ہے اور کوئی بھی کام مٹھی گرم کئے بغیر نہیں ہوتا،تھانے میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے اور تمام معاملات ٹاؤٹوں کے ذریعے سر انجام دئیے جاتے ہیں۔

Kallar Syedan; The issue of lockup of Applied for Motorcycle at the police station in Kallar Syedan ​​has taken a serious turn. PTI leaders have levelled serious allegations against the local police, including calling it a tout mafia. Syed Umar Tanvir of Looni Salyal village was on his way home, he was stopped by Punjab Highway Patrol personnel near Tiyala turn and his motorbike was confiscated due to not displaying number plate on the motorcycle, where ASI Muhammad Usman registered a case. The motorcyclist Syed Umair Tanveer then accused the police of accepting bribes. Meanwhile, PTI Tehsil Kallar Syedan ​​President Asif Mehmood Kayani, Additional General Secretary Muhammad Gulfraz Butt, MC President Mohsin Naveed Sethi, General Secretary Chaudhry Muhammad Hanif and Secretary Good Governance Ansar Mahmood told the media that the bribery market is hot in Kallar Syedan ​​police station and Chauk Pindori police station and no work is done without bribe. Tout mafia rule at the police station and all matters are handled through touts.

سحر ی ا و ر ا فطا ر کے اوقات میں گیس پر یشر میں کمی سے مقامی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

Low gas pressure supply during Sehri and iftari causing serious problem for the public

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سید اں ا و ر گر د و نو ا ح میں ما ہ ر مضا ن کے مقد س مہینہ میں سحر ی ا و ر ا فطا ر کے اوقات میں گیس پر یشر میں کمی سے مقامی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے رمضان کے شروع ہوتے ہی سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم کر دیا گیا جس سے افطاری و سحری کے ا وقات میں کھانا تیار کرنے میں شد ید مشکلا ت کا سا منا ہے جبکہ بعض اوقات افطاری کے وقت گیس مکمل طور پر بند ہو جاتی ہے اور شہریوں کو افطاری کے لیے بازاروں کا رخ کرنا پڑتا ہے اور اسی دوران روزہ بھی افطار ہو جاتا ہے۔انہوں نے جنرل منیجر سوئی ناردرن اسلام آباد سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

افسوس کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس کا پاکستان پیپلزپارٹی نے بائیکاٹ کردیا۔سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خورشید زمان

It is unfortunate that PPP boycotted today’s session of National Assembly. Former Member National Assembly Chaudhry Khurshid Zaman

www.pothwar.com / File photo; Ch Khurshid Zaman

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خورشید زمان نے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں تمام پارٹیوں نے متفقہ طور پر ایک قرارداد پاس کرنا تھی تاکہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جا سکے اور اس قرارداد کے ذریعے فرانس سمیت تمام غیر مسلم ممالک جنہوں نے اپنے ملک میں لوگوں کو توہین کرنے کی اجازت دی ہوئی ہے اس قرارداد کے ذریعے ان تمام ممالک کو ایک پیغام جانا تھا مگر افسوس کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس کا پاکستان پیپلزپارٹی نے بائیکاٹ کردیا۔انہوں نے لندن سے جاری ایک بیان میں کہ جب بھی کوئی حساس مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو پیپلزپارٹی بائیکاٹ کر دیتی ہے۔آج بھی پاکستان پیپلزپارٹی نے اسلام اورپاکستان دشمنی کا مظاہرہ کیا، آج گوجرخان اور کلر سیداں کی عوام بلاول بھٹو سے سوال کرتی ہے کہ ہم ناموس رسالت کے لیے اپنی جان بھی قربان کرتے ہیں اور آپ قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد کی حمایت نہیں کرتے اور اجلاس کا بائیکاٹ کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ گوجرخان کلر سیداں عاشقان رسول ﷺاور غلامان رسولﷺ کا علاقے ہیں مگر یہاں کے منتخب رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ناموس رسالت کے مسئلے پر بھی اسمبلی کا بائیکاٹ کر کے مینڈیٹ کی توہین ہے اسے تحفظ ناموس رسالت سے زیادہ بلاول بھٹو کا حکم عزیز ہے تحفظ ناموس رسالت کے پروانے اس دشمنی جو ہر گز معاف نہیں کریں گے۔

سات ہزار کی تعداد سے زائدہلاک ہونے والی مچھلیوں کو تلف کیا جا سکا نہ ہی زہر آلود ڈیم کی صفائی کی جا سکی تا ہم مردہ مچھلیوں کو تلف کرنے کی ذمہ داری پرندوں نے اپنے سر لے لی

authorities fail to clean dam after 7,000 fish poisoned

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ایک ہفتہ قبل زہریلا مادہ پھینکنے سے سات ہزار کی تعداد سے زائدہلاک ہونے والی مچھلیوں کو تلف کیا جا سکا نہ ہی زہر آلود ڈیم کی صفائی کی جا سکی تا ہم مردہ مچھلیوں کو تلف کرنے کی ذمہ داری پرندوں نے اپنے سر لے لی۔ہفتہ کے روز رکن بلدیہ کلر سیداں سیٹھ ضابر حسین کے ڈیم واقعہ گاؤں مک میں کسی نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر زہریلا مادہ پھینک دیا تھا جس کے نتیجے میں سات ہزار سے زائد تعداد کی مچھلیاں ہلاک ہو گئی تھیں جبکہ ڈیم کے قریب محکمہ ویٹرنری کی چیچڑمار ادویات کی بوتلیں جو زائد العیاد ہو چکی تھیں کا تھیلا بھی پڑا ہوا ملا تھا جسے کونسلر نے قبضے میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا تا ہم پولیس کی تفتیش شروع ہونے سے قبل ہی محکمہ ویٹرنری کے ذمہ دران نے انکوائری سے بچنے کیلئے سیاسی عمائدین سے دباؤ ڈالوا کر اس معاملے کو ختم کروا دیا تا ہم ڈیم میں زہریلا مادہ ڈال کر مچھلیاں ہلاک کرنے کے ذمہ دران کا ابھی تک پتہ نہ چل سکا۔خبر کا افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ اخبارات میں خبریں لگنے کے باوجود متعلقہ اداروں کی جانب سے مردہ مچھلیوں کو ابھی تک تلف کیا گیا نہ ہی ڈیم میں موجود گزشتہ ایک ہفتے سے گندھے پانی کو ضائع کیا جا سکا جس کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ لاحق ہو گیا ہے۔

مرید چوک کلر سیداں میں سات دکانداروں کو مجموعی طور پر دس ہزار روپے جرمانہ

A total fine of Rs 10,000 was imposed on seven shopkeepers in Murid Chauk

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان کی ہدایت پر انفورس منٹ انسپکٹر زاہد حیدری نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران مرید چوک کلر سیداں میں سات دکانداروں کو مجموعی طور پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔انفورس منٹ انسپکٹر کے مطابق دکاندار سرکاری نرخ نامیں آویزاں کرنے کے باوجود فروٹ اور سبزیاں مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے۔

انجنئیر محمد بدر جمال کی دعوت ولیمہ روات میں ہوئی

Engineer Muhammad Badar Jamal Williama ceremony held in Rawat

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—محکمہ صحت کے ریٹائرڈ ہیڈ کلرک قاضی شفقت اقبال کے فرزند انجنئیر محمد بدر جمال کی دعوت ولیمہ روات میں ہوئی جس میں ریٹائرڈ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر لاڈلے حسن خان،ڈاکٹر محمد ظہیر، ڈاکٹر محمد لقمان، ڈاکٹر محمد ضیا، ڈاکٹر نعمان، راجہ ارشد طاہر،صغیر عباسی، مجاور شاہ، شیخ طارق، راجہ مہربان، عقیل عامر، حبیب احتشام عباسی، محمد علی، قاضی رفیع الدین،قاضی عادل عزیز، چوہدری بشارت، کرنل صبح صادق، راجہ نزاکت اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button