DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Several shops burgled in Bewal bazaar in single night

بیول بازار میں ایک ہی رات میں متعدد دکانوں میں چوری کی واردات

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔بیول اور گردونواح میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے بیول بازار میں عمر پی سی او،کاشف سپورٹس، طاہر آئرن مرچنٹ اور چوہدری سخاوت کی دکانوں کے تالے توڑے۔طاہر آئرن کی دکان سے پندرہ ہزار اور عمر پی سی او سے چار ہزار روپے نقدی اور دیگر اشیاء لیکر فرار ہو گئے۔علاقے میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے تاجروں میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ بیول کے تاجروں نے علاقے میں پولیس گشت کو موثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Gujar Khan; Thefts have increased in and around Bewal region, Last night, unknown thieves broke the locks of the shops of Omar PCO, Kashif Sports, Tahir Iron Merchant and Chaudhry Sakhawat in Bewal Bazaar. The increasing incidents of theft and robbery in the area have caused great panic among the traders. Bewal traders have called for more police patrols in the area.

این اے 75کا نتیجہ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کا ثبوت ہے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو مسترد کر دیا گیا

The result of NA-75 is a proof of the popularity of PML-N. The policies of the present government have been rejected.

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔این اے 75کا نتیجہ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کا ثبوت ہے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو مسترد کر دیا گیا۔راجہ حمید ایڈووکیٹ صدرمسلم لیگ(ن) گوجرخان سابق امیدوار ایم پی اے نے این اے 75کے نتائج پر پریس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مقبول ترین جماعت ہے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے دور اقتدار میں ہونیوالی ترقی کو عوام اب بھی محسوس کرتے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہو چکی ہے ملک کا انتظام پی ٹی آئی کی قیادت سے درست نہیں چل پایا لوگ مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار ہیں حالیہ الیکشن میں تبدیلی کا نعرہ لگانیوالوں نے قوم کو کچھ نہیں دیا کرپشن مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے تحصیل گوجرخان میں اور پورے ملک میں آئندہ آنیوالے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

Show More

Related Articles

Back to top button