DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Chairman Rawalpindi Board of Education Dr. Ghulam Dastgir and Secretary Rawalpindi Board of Education Dr. Samina visit educational institutions in Kahuta Tehsil

چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر غلام دستگیر اور سیکرٹری راولپنڈی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ثمینہ کا تحصیل کہوٹہ کے تعلیمی اداروں کا دورہ

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ۔۔۔چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر غلام دستگیر اور سیکرٹری راولپنڈی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ثمینہ کا تحصیل کہوٹہ کے تعلیمی اداروں کا دورہ۔ کہوٹہ میں تعلیمی بورڈ راولپنڈی کی سابق ڈائریکٹر سپورٹس مسز نگہت نصیر جنجوعہ کی وفات پر ان کے صاحبزادے پرنسپل شاہین کالج راجہ نعمان جنجوعہ کے گھر جاکر تعزیت اور فاتحہ کی۔ جبکہ بگہار شریف میں دارالعلوم یعقوبیہ بگہار شریف کے بانی ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر پیر ساجد الرحمن سجادہ نشین بگہار شریف سے ملاقات بھی کی۔ جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر سی ڈی اے راجہ خضر حیات ستی،اسسٹنٹ سیکرٹری راولپنڈ ی تعلیمی بورڈ راجہ ریئس، اسسٹنٹ چوہدری تنویر بھی ہمراہ تھے۔ بعدا زاں چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورد نے اعظم سکول بھیند کے سربراہ بریگیڈیئر (ر) جاوید ستی کے ہمراہ ان کے ادارے کا وزٹ کیا۔ اس دوران تحصیل کہوٹہ کے دیگر تعلیمی اداروں فوجی فاؤنڈیشن مٹور، ہنیسر،فوجی فاؤنڈیشن کہوٹہ سمیت تعلیمی اداروں کاوز ٹ کیا اور انسپکشن کی۔ چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ اکٹر غلام دستگیر نے تعلیمی اداروں کے دورہ کے موقع پر ان کی لیبارٹریاں چیک کیں اور ایس او پیز کے حوالے سے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

Kahuta; Chairman Rawalpindi Board of Education Dr. Ghulam Dastgir and Secretary Rawalpindi Board of Education Dr. Samina visited educational institutions in Kahuta Tehsil.

In Kahuta, on the demise of Mrs. Nighat Naseer Janjua, former Director Sports, Board of Education, Rawalpindi, she visited the house of her son, Principal, Shaheen College, Raja Noman Janjua and offered condolences.

While in Baghar Sharif, the founder of Darul Uloom Yaqubia Baghar Sharif, also met eminent religious scholar Sahibzada Prof. Dr. Pir Sajid-ur-Rehman Sajjada Nasheen Baghar Sharif.

CDA Director Raja Khizar Hayat Satti, Assistant Secretary Rawalpindi Board of Education Raja Raiees and Assistant Chaudhry Tanveer were also present on the occasion.

Later, the Chairman Rawalpindi Board of Education accompanied by Brigadier (retd) Javed Satti, Head of Azam School Bhind, visited his institution. During this time he visited and inspected other educational institutions of Tehsil Kahuta including Fauji Foundation Mator, Hansar, Fauji Foundation Kahuta.

Chairman Rawalpindi Board of Education Akhtar Ghulam Dastgir inspected the laboratories of the educational institutions on the occasion of their visit and termed the arrangements regarding SOPs as satisfactory.

Show More

Related Articles

Back to top button