DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Arshad Inayat Mirza, Assistant Administrator, IESCO, retired after completing 39 years of service.

اسسٹنٹ ایڈمن آیسکو کلرسیداں ارشد عنایت مرزا39سالہ سروس مکمل کر کے ریٹائرڈ ہوگئے۔

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔اسسٹنٹ ایڈمن آیسکو کلرسیداں ارشد عنایت مرزا39سالہ سروس مکمل کر کے ریٹائرڈ ہوگئے۔ سابق صدر پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل کلرسیداں و سماجی شخصیت ارشد محمود بھٹی کی طرف سے ارشد عنایت مرزا کے اعزاز اور خدمات کے اعتراف میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی او آیسکو کلرسیداں بابر رضا، ارشد محمود بھٹی، لائن سپرٹنڈنٹ آیسکو کلرسیداں قاضی جاوید ظفر، اسسٹنٹ شفیق صدیقی، اسسٹنٹ چوہدری تنویر حسین اور دیگر نے ارشد عنایت مرزا کی خدمات پر انھیں شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ارشد عنایت مرزانے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو کامیابیاں دورانِ ملازمت حاصل کیں اس کے پیچھے خلوصِ نیت اور اللہ کی رضا کا حصول پیشِ نظر تھا جس کے صلے میں اللہ نے بے شمار کامیابیوں و کامرانیوں سے سرفراز فرمایا ہے۔اس موقع پر سہیل صابر، نزاکت حسین، ابرار خان، مرزا عامر قیوم اور دیگر بھی موجود تھے۔

Kallar Syedan; Arshad Inayat Mirza, Assistant Administrator, IESCO, retired after completing 39 years of service.

Former President Punjab Teachers Union, Tehsil Kallar Syedan and social personality Arshad Mehmood Bhatti hosted a dinner in honor of Arshad Inayat Mirza. On the occasion, SDO IESCO Babar Raza, Arshad Mehmood Bhatti, Line Superintendent ISCO, Qazi Javed Zafar, Assistant Shafiq Siddiqui, Assistant Chaudhry Tanveer Hussain and others paid rich tributes to Arshad Inayat Mirza for his services.

Expressing his views, Inayat Mirza said that the successes achieved during the service were due to sincerity and gaining the pleasure of Allah. Sabir, Nazakat Hussain, Abrar Khan, Mirza Amir Qayyum and others were also present.

Show More

Related Articles

Back to top button