DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Citizens ‘Councillors and Traders’ Association protest over implementation of highest property tax in Kallar Syedan in whole of district

کلر سیداں میں ضلع بھر میں سب سے زیادہ پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ پر شہریوں کونسلروں اور انجمن تاجران سراپا احتجاج،محکمہ ایکسائز نے سولہ دوکانیں سیل کر دیں

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں میں ضلع بھر میں سب سے زیادہ پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ پر شہریوں کونسلروں اور انجمن تاجران سراپا احتجاج،محکمہ ایکسائز نے سولہ دوکانیں سیل کر دیں،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کی مداخلت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی احمد شہباز وٹو کلر سیداں پہنچ گئے تاجروں کے شدید احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کے اشتراک سے تاجروں اور محکمہ ایکسائز میں مذاکرات کامیاب، سیل شدہ دوکانوں کو ڈی سیل کردیا گیا ازسرنو سروے کے ذریعے کلر سیداں کی کٹیگری تبدیل کرنے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے دور کی میونسپل کمیٹی نے شہریوں پر پراپرٹی ٹیکس کا ایوان کو اعتماد میں لیئے بغیر پراپرٹی ٹیکس نافذ کردیا گیا تھا جس کی روشنی میں لوگوں کو لاکھوں کے بقایا جات جاری کر کے سولہ کاروباری مراکز کو سر بمہر کر دیا گیا جس پر شہری اور تاجر سراپا احتجاج بن گئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے صورتحال کو فوری نوٹس لیتے ہوئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ضلع راولپنڈی احمد شہباز وٹو کو کلر سیداں بھیج دیا جنہوں نے بلدیہ ہال میں شہریوں تاجروں اور کونسلروں کے ساتھ مذاکرات کیئے جن میں کئی بار نشیب و فراز آئے چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نے صورتحال کو سنبھالا دیا اور فریقین کو بامقصد مذاکرات کے لیئے آمادہ کیا اجلاس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں قمر ایاز،راجہ محمد ثقلین، آصف محمود کیانی،نبیلہ انعام،محسن نوید سیٹھی،سید سجاد حسین شاہ،شہزاد اکبر بٹ،کونسلروں راجہ ظفر محمود،عابد زاھدی، ٹھیکیدار لطیف بھٹی،جنید بھٹی،تاجر رہنماؤں حاجی ریاست حسین،زین العابدین عباس،شیخ خورشید احمد،چوہدری نعیم بنارس کے علاؤہ راجہ اسرار ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی عابد زاھدی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی ٹیکس کے نفاذ کے لیئے بلدیہ کو بائی پاس کر کے چیئرمین بلدیہ اور سابق ٹی ایم او خالد خان کی ملی بھگت سے شہریوں پر بھاری پراپرٹی ٹیکس نافذ کیا گیا جس کے لیئے ایوان سے منظوری کی گئی نہ ہی اخبار میں مشتہری کی گئی انہوں نے وضاحت کی کہ کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں میں پراپرٹی ٹیکس نافذ نہیں مگر کلرسیداں ہر یہ عذاب مسلط کیاگیاجس پر شہری سراپائے احتجاج ہیں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر احمد شہباز بھٹی نے کہا کہ کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں میں پراپرٹی کا نفاذ ابھی نہیں ہوا ہے مری میں تین کروڑ جبکہ کلرسیداں میں سات کروڑ کے ٹیکسز کا نفاذ کیا گیا شہری اور تاجر تعاون کریں تو ٹیکس کٹیگری کو تبدیل کرنے کو تیار ہیں بعد ازاں تفصیلی مذاکرات ہوئے جس کے نتیجے میں سیل کی گئی تمام دوکانیں ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا شہریوں سے کہاگیا کہ وہ ملنے والے نوٹسز کا بیس فیصد ایک ہفتے کے دوران جمع کروا دیں ہم شہر کا ازسر نو سروے کریں گے اور کلر سیداں کی کٹیگریز کو تبدیل کرکے شہریوں اور تاجروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کریں گے۔

Kallar Syedan; Citizens Councilors and Anjuman-e-Tajiran protest against imposition of highest property tax in Kallar Syedan ​​district, Excise Department sealed 16 shops, Excise and Taxation Rawalpindi Ahmed Shahbaz Wattoo arrived in Kallar Syedan ​​on the intervention of Provincial Parliamentary Secretary Raja Saghir Ahmed and the sealed shops were opened again.

Chief of Yasir Baldia Sahibzada Imran Akhtar handled the situation and prepared the parties for meaningful talks. PTI leaders Qamar Ayaz, Raja Muhammad Thaqleen, Asif Mehmood Kayani, Nabila Inam, Mohsin Naveed Sethi, Syed Sajjad Hussain Shah and Shehzad were present at the meeting. Akbar Butt, Councilors Raja Zafar Mehmood, Abid Zahidi, Contractor Latif Bhatti, Junaid Bhatti, Business Leaders Haji Reyast Hussain, Zainul Abidin Abbas, Sheikh Khurshid Ahmed, Chaudhry Naeem Banaras besides Raja Israr Advocate and others attended the briefing by Abid Zahidi. He said that heavy property tax was imposed on the citizens by bypassing the municipality for the implementation of party tax with the connivance of the chairman of the municipality and former TMO Khalid Khan for which it was not approved by the House nor advertised in the newspaper.

He clarified that property tax has not been imposed in Kahuta and Kotli Sattian but every punishment has been imposed on Kallar Syedan on which citizens are protesting.

Excise and Taxation Officer Ahmed Shahbaz Bhatti said that property tax has not been implemented in Kahuta and Kotli Sattian yet. Taxes of Rs 30 million and Rs 70 million were levied in Kallar Syedan If traders cooperate, they are ready to change the tax category. After detailed discussions, it was decided to de-seal all the sealed shops.

Citizens were told that they should submit 20% of the notices received within a week. Submit. We will re-survey the city and change the categories of Kallar Syedan ​​to eliminate the uneasiness among the citizens and traders.

Show More

Related Articles

Back to top button