DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Shaheed Zulfiqar Ali Bhutto was an unparalleled leader, Raja Muhammad Shakeel Kayani

شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک بے مثال رہنما تھے، راجہ محمد شکیل کیانی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی نے قائد عوام سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 42 ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک بے مثال رہنما تھے، قائدِ عوام نے اس ملک کے معاشی، سیاسی اور جمہوری ڈھانچے کی بنیادوں کو مساوات پر رکھا تھااگر قائدِ عوام کو شہید نہ کیا جاتا تو آج پاکستان متحرک معیشت و معاشرے کے ساتھ ایک فلاحی ریاست ہوتا ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کر کے پاکستان کی آئندہ نسلوں کے مستقبل کو دفن کرنے کی کوشش کی گئی انہوں نے کہا ہے کہ مذہب، سیاسی وابستگی اور یونین سازی کے حقوق، جو متفقہ طور پر منظور کیئے گئے 1973ء کے آئین میں شامل ہیں، اس آئین کی منظوری آج تک اس ملک کی سب سے بڑی جمہوری کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید کی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک میں بڑے صنعتی، معاشی اور تجارتی منصوبے وجود میں آئے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شروع ہی سے بانی پاکستان کے نظریہ کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی وژن اور خیالات کے مطابق شرمندہ تعبیر کرنے میں کوشاں ہے۔ حقیقت میں پیپلز پارٹی کے نظریہ اور نظریہ پاکستان میں حیران کن مماثلت ہے۔پاکستان جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا اور پاکستان کا قیام جمہوری جدوجہد کی ایک شاندار مثال ہے۔ اسی طرح پیپلز پارٹی بھی سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جمہوری جدوجہد پر ایمان کی حد تک یقین رکھتی ہے۔

Kahuta; Raja Muhammad Shakeel Kayani, a well-known Pakistan Peoples Party (PPP)activist, said in a statement on the occasion of the 42nd birth anniversary of Quaid-e-Awam former Prime Minister Zulfiqar Ali Bhutto that Shaheed Zulfiqar Ali Bhutto was an unparalleled leader. The foundations of the country’s economic, political and democratic structure were laid on equality. If the Leader of the People had not been martyred, Pakistan today would be a welfare state with a vibrant economy and society.

تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں ہیلتھ کونسل کی میٹنگ

Health Council Meeting at Tehsil Headquarters Hospital Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں ہیلتھ کونسل کی میٹنگ۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کی خصوصی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں ہیلتھ کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان، ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی نمائیندگی صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد نے کی موجود تھے میٹنگ میں ہسپتال کے عمومی مسائل پر گفتگو ہوئی جس پر تمام ارکان نے اپنی اپنی رائے دی میٹنگ میں ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ظہیر راجہ زکاء اللّٰہ،سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی کہوٹہ ملک عامر محمود، ڈاکٹر عمر اور محمد علی قریشی نے بھی شرکت کی۔

ملک سجاد اعوان کی دعوت ولیمہ کی تقریب

Wallima ceremony of Malik Sajjad Awan celebrated

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ملک دلدار کا صاحبزادہ ملک سجاد اعوان رشتہ ازوا ج میں منسلک۔دعوت ولیمہ کی تقریب میں چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی ملک کلیم حسین اعوان سمیت دیگر مہمانوں کی شر کت۔گذشتہ روزدپری کے رہائشی ملک دلدار کے صاحبزادے ملک سجاد اعوان کی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کی رہائش گاہ میں منعقد ہو ئی۔کروناء کی وجہ سے اپنے فیملی کے افراد نے شر کت کی جس میں چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی ملک کلیم حسین اعوان،ملک حاجی ابرار، ملک حوالدار وزیر، ملک شافیر،ملک ثاقب، ملک حماداور ملک تبسم ریاض اور دیگر قریبی عزیزوں نے شر کت کی۔

تبدیلی کے نام پر عوام کے جذبات سے کھیلا گیا,عبد المجید مغل

In the name of change, the emotions of the people were played with, Abdul Majeed Mughal

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن یو اے ای کے چیف آر گنائزر عبد المجید مغل رہنماء مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تبدیلی کے نام پر عوام کے جذبات سے کھیلا گیا ہے جعلی تبدیلی نے ملک کی قوم کو دھوکہ دیا ہے نیا پاکستان بناتے بناتے پرانے پاکستان کا بھی حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے ملک کی عوام کی نظریں مسلم لیگ ن کی قیادت پر لگی ہوئی ہے انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گئی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبد المجید مغل چیف آر گنائزر مسلم لیگ ن یو اے ای نے میڈیا کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ملک کے حالات بد ترین سطح پر ہیں دیہاڑی دار دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے عوام کی نظریں مسلم لیگ ن کے قائدین پر لگی ہوئی ہیں انشاء اللہ آنے والی حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button