DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Number of people arriving for vaccination at vaccination centre Kallar Syedan double

کورونا کے بچاؤ کے لیئے کلرسیداں شہر میں قائم ویکسین مرکز میں ویکسین کے لیئے آنے والوں کی تعداد میں دو گنا سے بھی زائد اضافہ

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کورونا کے بچاؤ کے لیئے کلرسیداں شہر میں قائم ویکسین مرکز میں ویکسین کے لیئے آنے والوں کی تعداد میں دو گنا سے بھی زائد اضافہ ہوا ابتدا میں ویکسین لگوانے والے تعداد تیس سے چالیس تھی جس میں گزشتہ چند ایام سے تقریبا تین گنا اضافہ ہوا ہے اور اب تک ایک ہزار افراد میں ویکسینیشن کی جا چکی ہے جن میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،پی ٹی آئی کے سٹی صدر سید سجاد حسین شاہ،راجہ محمد ثقلین،مسلم لیگ ن کلر سیداں کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،سابق ناظم شیخ حسن ریاض،شیخ زاھد شمسی،مسلم لیگ ن چوآخالصہ کے صدر صوبیدار میجر محمد رزاق،یپپلز پارٹی کے حاجی شوکت علی، محمد فیاض کیانی بھی شامل ہیں۔

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کورونا سے بچاؤ مراکز میں ہفتہ وار اتوار کی چھٹی منسوخ کردی گئی ہے اتوار کے روز بھی ویکسینیشن کا عمل جاری رھا۔

Kallar Syedan; The number of people coming for vaccination at the Vaccine Center in Kallar Syedan for Corona Prevention, has more than doubled. Initially, the number of vaccinators was 30 to 40, which has almost tripled in the last few days. So far, 1,000 people have been vaccinated, including former MPA Mahmood Shaukat Bhatti, PTI city president Syed Sajjad Hussain Shah, Raja Muhammad Thaqleen, PML-N Kallar Syedan ​​city president Haji Akhlaq Hussain and former Nazim Sheikh Hassan Riaz, Sheikh Zahid Shamsi, PML-N President Subedar Major Muhammad Razzaq, Haji Shaukat Ali of PPP and Muhammad Fayyaz Kayani.

کلر سیداں تا دانگلی روڈ کی خصوصی مرمت کے کام میں ناقص مٹیریل کے استعمال کے بعد چھ ماہ سے کام کی بندش موجودہ تبدیلی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے

The closure of work for six months after the use of faulty materials in repair work on Kallar Syedan to Dhuangali Road is a testament to the incompetence of the present government.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں تا دانگلی روڈ کی خصوصی مرمت کے کام میں ناقص مٹیریل کے استعمال کے بعد چھ ماہ سے کام کی بندش موجودہ تبدیلی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار شاہد محمود سنگڑال ایڈوکیٹ ایڈیشنل سیکرٹری مسلم لیگ ن لائرز فورم ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس پچاس ملین کی لاگت سے سڑک کی خصوصی مرمت کا کام شروع ہوا جو محض چند ایام بعد ہونے والی بارش کی نذر ہو گیا مرمت شدہ سڑک پر سے آج بھی سفر جانا انتہائی دشوار اور تکلیف دہ ہے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے ناقص میٹیریل کے استعمال کے نام پر تحقیقات کے کام بند کروایا تھا جو ابھی تک بند پڑا ہے کوئی انکوائری بھی نہیں ہوسکی عوام کے ٹیکس کے پیسے کو ضائع کر دیا گیا یہ روڑ آزاد کشمیر کے اضلاع میرپور اور کوٹلی کو اسلام آباد سے ملاتی ہے صرف مقامی لوگ ہی نہیں سمندر پار پاکستانی بھی صورتحال پر نوحہ کناں ہیں انہوں نے سڑک کے بارے میں باقاعدگیوں کی فوری انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن آفیسر راولپنڈی ڈویژن محترمہ تابندہ سلیم کا پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹ کے ایک وفد سے گفتگو

Director Public Relations Officer Rawalpindi Division Ms. Tabinda Saleem Talks to a Delegation of Pothohar Union of Journalists

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ڈائریکٹر پبلک ریلیشن آفیسر راولپنڈی ڈویژن محترمہ تابندہ سلیم نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بذدار صحافی برادری کا بے حد احترام کرتے ہیں اور وہ ان کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے اقدامات کر رہے ہیں جن پر ماضی میں کبھی کوئی توجہ نہیں دی گئی ان خیالات کاا ظہار انہوں نے پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے ڈاکٹر عتیق فرحاد کی قیادت میں ان سے ملاقات کی اور انہیں علاقائی صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔تابندہ سلیم نے کہا کہ علاقائی صحافیوں کے مسائل کو حل کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ایسے صحافی جو علاج معالجے کی سکت نہیں رکھتے ان کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز کا اجرا کیا جا رہا ہے۔راولپنڈی ضلع کی ساتوں تحصیلوں کے صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیحات میں شامل ہے ہم ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ڈاکٹر عتیق فراد نے ان سے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت میڈیا ٹاؤن فیز 2میں علاقائی صحافیوں کے لیے پلات مختص کرے انہیں ہیلتھ کارڈز جاری کیے جائیں اور محکمہ اطلاعات کی جانب سے صحافیوں کی فہرست جاری کی جائے۔انہوں نے تابندہ سلیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ملک نوید، راجہ نوید منور اور دیگر نے بھی مسائل پیش کیے۔

چیمبر روڈ روات میں جھگیوں میں آگ لگ گئی

Fire breaks out at the tents of nomads

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چیمبر روڈ روات میں جھگیوں میں آگ لگ گئی،ریسکیو 1122نے کاروائی کر کے آگ بجھائی مگر اس دوران متعددجھگیاں اور ان کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

معروف کاروباری ملک محمد فیاض نے پنجاب بار کونسل کے نو منتخب رکن چوہدری محمد آصف لکھن ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ گاؤں گولین میں اپنی رہائشگاہ پر دیا

Leading businessman Malik Mohammad Fayyaz hosted a sumptuous dinner in honor of newly elected member of Punjab Bar Council Chaudhry Mohammad Asif Lakhan Advocate at his residence in Goleen village.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف کاروباری ملک محمد فیاض نے پنجاب بار کونسل کے نو منتخب رکن چوہدری محمد آصف لکھن ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ گاؤں گولین میں اپنی رہائشگاہ پر دیا جس میں چوہدری شہریار ایڈووکیٹ،راجہ تنویر اختر ایڈوکیٹ،چوہدری اسدالرحمن ایڈوکیٹ،مرزا اورنگزیب ایڈوکیٹ،فرخ سیال،چوہدری اسماعیل،سعید بٹ،چوہدری سخاوت،چوہدری جاوید گولین،چوہدری سعید ڈاورہ، کامران کیانی،عبدالغفور،علی قریشی،حمزہ کیانی ایڈوکیٹ،اسامہ کیانی،ملک احسن ایڈوکیٹ،حسن عامر ایڈوکیٹ،چوہدری علی ایڈوکیٹ،چوہدری عبداللہ ایڈوکیٹ،راجہ ضیاء،ظفراقبال،حاجی شیراز،ہارون فیاض،اسرار شیراز،ڈاکٹر وحید،غلام معین الدین اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button