DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Burglaries crime on rise as two further homes in grid station area are burgled

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ چورایک دن گریڈاسٹیشن میں دو گھروں کا صفایا کر گے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ چورایک دن گریڈاسٹیشن میں دو گھروں کا صفایا کر گے جبکہ چند روز قبل بھی محمد بشیر کے گھر سے لاکھوں روپے کا سونا اور نقدی لے اُڑے جبکہ گزشتہ روز غوثیہ شادی ہال کے نزدیک سریا گودام سے ڈاکوؤں لاکھوں روپے نقدی چھین کر لے گے اسی طرح آئے روز موٹر سائیکل بھی چوری ہو رہے ہیں پولیس تھانہ کہوٹہ کی غفلت اور لاپرواہی سے کہوٹہ شہر اور گردونواح میں وارداتوں میں اضافہ گزشتہ روز گریڈ الیاس ولد غلام مرتضیٰ کے گھر کے تالے توڑ کر ستر ہزار نقدی اور طلائے بالیاں اور انگوٹھیاں اور دیگر سامان لے گے جبکہ اُسی روز عباس ولد غلام مرتضیٰ کے گھر سے بھی ہزاروں روپے نقدی اور سامان لے گے شہریوں عوام علاقہ نے سی پی او راولپنڈی ڈی ایس پی کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے عوام میں سخت حوف و ہراس پایا جاتا ہے

Kahuta; Burglary incidents have increased in Kahuta city and its environs. Two houses in the grid station in one day were burgled. A few days ago, gold and cash worth lakhs of rupees were stolen from Muhammad Bashir’s house. Similarly, motorcycles are also being stolen every day. Due to negligence and carelessness of Kahuta police station, incidents in Kahuta city and its environs have increased. There is strong fear among the people that action should be taken.

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا کہوٹہ کا دورہ مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا

Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan visited Kahuta and visited various union councils

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا کہوٹہ کا دورہ مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا ووٹروں، سپورٹرو ں ملاقات کی جبکہ بعض مقامات پر فوتگی والے گھروں میں فاتحہ خوانی کی۔گذشتہ روز سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیاانہوں نے ایم سی کہوٹہ کی وارڈ نمبر 10میں نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت عدیل افضل کے تایا جان،محمد وحید، محمد سعید کئے والد محترم عبد الطیف کی وفات پر،یوسی پنجاڑ کے گاؤں ہر لہ کے رہائشی ماسٹر گلفراز ستی کے بھائی،یونین کونسل دوبیرن خورد کے گاؤں منیند شریف میں خطہ پوٹھوہار کے مشہور شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر،یونین کونسل دوبیرن خورد کے گاؤں موڑی کے مقام پر سردار نصیر ایڈوکیٹ اور سردار صغیر ایڈوکیٹ کی والدہ محترمہ کی وفات پر،یونین کونسل دوبیرن خورد کے گاؤں پڑی سٹاپ کے رہائشی سہیل کیا نی کی وفات پر، یونین کونسل دوبیرن خورد کے گاؤں ٹھنڈاپانی کے مقام پر نوجوان سیاسی شخصیت شاہد قریشی اور حامد کی والدہ محترمہ کی وفات پر، یونین کونسل دوبیرن خورد کے گاؤں ٹھنڈاپانی والے پر ویز کیانی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیات ماسٹر محمد زبیر آف کلاہنہ،مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر منا اورایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ بھی ہمراہ موجود تھے۔

خطہ پوٹھوہار کے مشہور شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی کی ہمشیرہ کی دعائے قل گزشتہ روز انکی رہائش گاہ منیند میں منعقد کی گئی

Dua Qul of the sister of Haji Ghulam Rasool Abbasi, a famous poet of Pothwar region, was held at his residence in Maneend

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
خطہ پوٹھوہار کے مشہور شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی، غلام یذدانی عباسی کی ہمشیرہ، مبین عباسی، وسیم عباسی کی پھوپھی، حافظ زبیر عباسی کی ساس کی دعائے قل گزشتہ روز انکی رہائش گاہ منیند میں منعقد کی گئی دعائے قل میں کثیر تعداد میں سیاسی و سماج شخصیات شعر خوان حضرات نے شرکت کی اس موقع پر ثنا خوان مطفے ﷺ نے عقیدت کے پھول بھی نچھاور کیے جبکہ خصوصی دعا سجادہ نشین دربار عالیہ منیند شریف معروف روحانی شخصیت سائیں زاہد محبوب نے کروائی اس موقع پر مرحومہ کی مغفرت و بخشش کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کریگی ,سردار ارشد مجید

Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) will fulfill all its promises to the people: Sardar Arshad Majeed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار ارشد مجید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کریگی آنے والا دور ترقی کا ہے ملک کی معشیت درست سمت پر ہے بہت جلد عوام کے ساتھ کیے ہوئے وعدئے پورے ہونگے ایم این اے صداقت علی عباسی تمام وعدے وفا کریں گے ایک بیان میں اظہار خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار ارشد مجید نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام علاقہ کی خدمت میرا مشن ہے عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے آنے والا دور تعمیر و ترقی کا ہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان اسلامی فلاحی مدینہ کی ریاست بنے گی ایم این اے صداقت علی عباسی عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کریں گے انہوں نے کہا کہ سابق تحصیل ناظم کہوٹہ و چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ،تحصیل صدر پی ٹی آئی خورشید احمد ستی کی پارٹی کے لیے خدمات نا قابل تحسین ہے ہم پی ٹی آئی کے تمام کارکنان ایم این اے صداقت علی عباسی،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ اورتحصیل صدر پی ٹی آئی خورشید احمد ستی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سابق نائب ناظم دوبیرن خورد راجہ حامد اعجاز کی تائی گزشتہ روز وفات پا گئیں ہیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ انکے آبائی قبرستان گاؤں آئل سنمبل میں ادا کی گئی۔

Former Deputy Nazim Doberan Khurd Raja Hamid Ijaz’s aunty passed away yesterday. Funeral prayers were offered at her ancestral graveyard in Ail Sanmbal village.

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر۔۔۔
سابق نائب ناظم دوبیرن خورد راجہ حامد اعجاز کی تائی گزشتہ روز وفات پا گئیں ہیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ انکے آبائی قبرستان گاؤں آئل سنمبل میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، بلدیاتی نمائندوں اور عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر مرحومہ کی بخشش و مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button