DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Incompetence and negligence of the administration. Water pipeline leaking for past three days, road badly effected

انتظامیہ کی نا اہلی اور غفلت تین دن سے پانی کی پائپ لائن لیک طالب علموں سمیت تاجر اور عوام علاقہ کو شدید مشکلات سڑک کا کام بھی شدید متاثر انتظامیہ کو ٹس سے مس نہیں

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
انتظامیہ کی نا اہلی اور غفلت تین دن سے پانی کی پائپ لائن لیک طالب علموں سمیت تاجر اور عوام علاقہ کو شدید مشکلات سڑک کا کام بھی شدید متاثر انتظامیہ کو ٹس سے مس نہیں کہوٹہ کے عوام پانی کی باند بوند کو ترس رہے ہیں مگر یہاں تین دن سے لیک پائپ اللہ کی نعمت کو بے دردی سے ضائع کیا جا رہا ہے جبکہ ٹینکیاں خشک کوئی پرسان حال نہ ہے تفصیل کے مطابق کہوٹہ بس اسٹینڈ کے قریب پانی کی پائپ لائن تین دن سے لیک ہونے کی وجہ سے ہر طبقہ زندگی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ذبحہ خانہ تا مٹور روڈ سڑک کا کام بھی شروع ہے جو بُری طرح متاثر ہے سڑک ایک جانب سے کھلی ہوئی ہے جہاں سے تمام ٹریفک کا گزر ہوتا ہے اس کے ساتھ سکولوں اور کالجوں کے طلباء طلبات بھی یہاں سے گزرتے ہیں جبکہ کیچڑکی وجہ سے کئی بچے گر کر زخمی بھی ہو ئے ہیں انتظامیہ خواب خرگو ش کے مزے لینے میں مروف ہے عوام علاقہ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فل فور پائپ لیکیج کو ختم کتنے اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kahuta; Incompetence and negligence of the administration. Water pipeline leak for three days. Severe difficulties to traders and people of the area including students. Road work is also severely affected. The leaking pipe has been ruthlessly wasting water for days while the tanks are dry. The road from the slaughterhouse to the Mator road has also started which is badly affected. The road is open on one side from where all the traffic passes along with the students of schools and colleges also pass through here. While many children have fallen and been injured due to mud. The administration so far has not taken any action.

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نائب بلوچ نے کہوٹہ میں راجہ عبدالقیوم ایڈووکیٹ مرحوم کے تعزیتی ریفرنس میں موجود شر کاء سے خطاب

Jamaat-e-Islami Central Leader Naib Ameer Jamaat-e-Islami Pakistan Naib Baloch addresses public in the condolence reference of late Raja Abdul Qayyum Advocate in Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نائب بلوچ نے کہوٹہ میں راجہ عبدالقیوم ایڈووکیٹ مرحوم کے تعزیتی ریفرنس میں موجود شر کاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک صدارتی نظام کا متحمل نہیں ہو سکتا ملک میں سیاسی معاشی اقتصادی بحران ہے فوجی امریت نے عوام کے لیے مشکلات پیدا کیں موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ادارے تباہ ہو چکے ہیں نہ تو انکا وذن ہے نہ تیاری اور نہ ہی کوئی ملک کو بحرانوزن سے نکالنے کا کوئی راستہ نظر آتا ہے۔ راجہ عبداالقیوم ایڈووکیٹ کی شخصیت مذہبی سماجی اخلاقی ہر لحاظ ایک مکمل شخصیت تھی انھوں نے جماعت اسلامی کے ساتھ ساتھ ہمیشہ دین کی خاطر جدوجہد کی ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہوٹہ میں سابق امیر جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ راجہ عبدالقیوم ایڈووکیٹ مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض جماعت اسلامی نظریاتی کارکن سردار آمین ثاقب نے سر انجام دیے جبکہ تعزیتی ریفرنس سے جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی محمد عثمان عکاش، راجہ تنویر احمدسابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، سابق کونسلر حاجی ملک عبدالراوف، راجہ غلام حیدر و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ ریفرنس میں جماعت اسلامی کے کارکنان ورکرز سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو سیاست سے بے دخل کرنا دھرنوں نعروں اور جلسوں سے ممکن نہ ہے بلکہ اس کے لیے تمام جمہوری قوتوں خو متحد ہونا ہوگا آئین خے تحفظ اور بلادستی کے لیے قومی ترجیحات متعین کرنا ہونگی۔ لیاقت بلوچ و دیگر مقررین نے راجہ عبدالقیوم کی خدمات خو زبردست خراج عیقدت پیش کیا جبکہ اخر میں انکی بخشش و مغفرت اور درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

حلقہ پی پی سیون کی ممتاز نوجوان سیا سی و سماجی شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین کا حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

Engineer Raja Nazakat Hussain, a prominent young political and social figure of PP-7 constituency, visited various union councils of PP-7 constituency.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حلقہ پی پی سیون کی ممتاز نوجوان سیا سی و سماجی شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین کا حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگیوں والے گھروں میں حاضری دی لواحقین سے دلی ہمدری کا اظہار کیا،مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کی ممتاز نوجوان سیا سی و سماجی شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین نے حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کو دورہ کیا اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت شیخ طاہر یامین کی والدہ،سیاسی وسماجی شخصیت حاجی جاوید اختر،سابق چئیر مین زکواۃ و عشر کمیٹی عبدالعزیز پاشا،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیراحمد جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے حلقہ پی پی سیون کی ممتاز نوجوان سیا سی و سماجی شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین نے پنڈ بھنسیو کے ارسلان مصطفی کے کزن پائی لیاقت حسین کی وفات پر اورکہوٹہ کے پٹواری ساجد عباسی کے جواسال بیٹے اسامہ عباسی کی وفات پر،کہوٹہ محلہ راجگان والے راجہ حسنات کی وفات پر، محلہ آڑہ والے محمدسعید کے بیٹے اور بیٹی کی وفات پر،سید نجم الحسن نقوی کی بھابھی کی وفات پر،عامر خلیل مغل کے بھائی شکیل مغل کی وفات پر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی فاتحہ خوانی کی اور مر حومین کے لواحقین سے اظہار ہمددری کی۔

یونین کونسل دوبیرن کلاں کے علاقہ ممیال کے رہائشی راجہ محمد ولیدرشتہ ازواج میں منسلک ہوگے

Wedding of Raja M Walid celebrated in village Mamyal

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد ولیدرشتہ ازواج میں منسلک ہوگے دعوت ولیمہ میں سابق چیئرمین و ناظم یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل دوبیرن کلاں کے علاقہ ممیال کے رہائشی راجہ محمد ولیدرشتہ ازواج میں منسلک ہوگے ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کے آبائی گا وں ممیال میں منعقدہوا دعوت ولیمہ کی پر تکلف تقریب میں سابق چیئرمین و ناظم یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں، چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کلر سیداں راجہ ظفر اقبال،راجہ فرقان جنجوعہ اور دیگر معززین شرکت کی اس موقع پر شادی میں موجو د معززین علاقہ نے سابق چیئرمین و ناظم یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں سے ملاقات کی اور ان سے حلقے کی سیاست اور آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button