DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Police have started a four-day physical remand of two accused M Ishaq and M Ismail Saknai of Jand Gujran involved in two separate incidents of robbery on money exchanges.

کلر سیداں پولیس نے منی چینجرز پر ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ملوث دو ملزمان محمد اسحاق اور محمد اسماعیل سکنائے جنڈ گجراں (گوجرخان) کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں پولیس نے منی چینجرز پر ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ملوث دو ملزمان محمد اسحاق اور محمد اسماعیل سکنائے جنڈ گجراں (گوجرخان) کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ یکم فروری 2020 میں، تین مسلح ڈاکوؤں نے کلر سیداں شہر میں واقع ایک منی چینجرسے 45 لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی تھی اور مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا تھا جبکہ 09 نومبر 2020 میں چھ مسلح ڈاکوؤں نے کلر سیداں شہر میں ایک اور منی چینجر پر ڈکیتی کی کوشش کرنے اور مزاحمت پر تین افراد کو زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے جس پر پولیس نے چند ہفتوں میں دو ملزمان وقاص اور یحییٰ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ساڑھے سات لاکھ روپے کی مسروقہ رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمیونیشن برآمد کر لیا تھا۔پولیس کے مطابق دو ملزمان کہوٹہ پولیس کی زیر نگرانی شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل میں ہیں جس کے بعد انہیں بھی شامل تفتیش کیا جائے گا جبکہ تین مزید ملزمان کی گرفتاریاں ابھی باقی ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش کلر سیداں سمیت روات،مندرہ،کہوٹہ اور گوجرخان اور دیگر علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔سب انسپکٹر سردار عنصر محمود مصروف تفتیش ہیں۔

Kallar Syedan; ​​Police have obtained four-day physical remand of two accused Mohammad Ishaq and Mohammad Ismail Saknai of village Jand Gujran (Gujar Khan) involved in two separate incidents of robbery on money changers. On February 1, 2020, three armed robbers looted Rs. 45 Lakhs from a money changer in Kallar Syedan and injured a security guard for resisting, while on November 9, 2020, six armed robbers killed another in Kallar Syedan and Attempting to rob a money changer and resisting, three people were injured and fled the scene. Police arrested two accused Waqas and Yahya in a few weeks and stole Rs7.5 Lakhswere found from their possession. According to police, two suspects are in Adiala Jail for an identity parade under the supervision of Kahuta police, after which they will also be interrogated, while three more suspects are yet to be arrested. According to the police, the accused have also revealed incidents of robbery in Rawat, Mandra, Kahuta and Gujar Khan and other areas including Kallar Syedan ​​during the interrogation. Sub-Inspector Sardar Ansar Mahmood is busy with the investigation.

روات پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث03ملزمان کو گرفتار کرلیا

Rawat police arrested 03 accused involved in attempted murder case

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—روات پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث03ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے گزشتہ روز فائرنگ کرکے بھٹے پر مزدوری کرنے والے 04 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرنے والے 04افراد کو زخمی کرنے کے واقعہ کا ایس پی صدر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او روات کوواقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا، ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث03ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں محمد شہزاد، محمد حسنین اور منیر احمد عرف منشی شامل ہیں، ملزمان نے گزشتہ روز معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے چار افراد کو زخمی کر دیا تھا،زخمیوں میں خاتون بھی شامل ہے،ملزمان کے خلاف ندیم کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،ایس پی صدر نے ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

ایس ایچ او کلرسیداں قیصر رشید کیانی کے مطابق انہوں نے کسی بھی کیس میں مقدمہ درج کرنے سے انکار نہیں کیا

According to SHO Qaiser Rashid Kayani, he did not refuse to file a case in any of the cases.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ایس ایچ او کلرسیداں قیصر رشید کیانی کے مطابق انہوں نے کسی بھی کیس میں مقدمہ درج کرنے سے انکار نہیں کیا ہمارا کام ہی دوخواست پر فوری ایکشن لینا ہوتا ہے انہوں نے ایک وضاحت میں کہا کہ کلرسیداں کی انتظامیہ نے کسی فلور ملز کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیئے پولیس کو کوئی استغاثہ ارسال ہی نہیں کیا البتہ فوڈ انسپکٹر ایک درخواست کے ہمراہ تھانے آئے تھے جو واپسی پر درخواست بھی اپنے ہمراہ لے گئے تھے لہذہ پولیس پر مقدمہ درج نہ کرنے کا الزام درست نہیں ہے۔

جب میں نے اپنا سی سی ٹی وی کیمرہ چیک کیا تو ان کا ایک ساتھی سٹور سے تقریبا بائیس ہزار مالیت کی برانڈڈ چائے لے کر بھاگ رہا تھا۔ارسلان تنویر

When I checked my CCTV camera, one of his companions was running away from the store with branded tea worth about Rs 22,000. Arsalan Tanveer

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ارسلان تنویر نے پولیس کو بیان دیا کہ میں یوٹیلٹی سٹور فرنچائز کا کام کرتا ہوں، گزشتہ روز اپنے سٹور میں موجود تھا کہ چار افراد آئے ان میں سے ایک باہر اپنے موٹر سائیکل پر کھڑا تھا اور تین اندر داخل ہو گئے اور مجھ سے گھی کے ریٹ پوچھنے کے بہانے پیچھے بلاکر لے گئے اور اس دوران ان کا ایک ساتھی اچانک غائب ہو گیا۔ان کے جانے کے بعد مجھے شک گزرا اور جب میں نے اپنا سی سی ٹی وی کیمرہ چیک کیا تو ان کا ایک ساتھی سٹور سے تقریبا بائیس ہزار مالیت کی برانڈڈ چائے لے کر بھاگ رہا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

پولیس نے معمول کی گشت کے دوران گاڑی سے چار سو لیٹر پٹرول اور ایک سو لیٹر ڈیزل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

Police recovered 400 liters of petrol and 100 liters of diesel from the vehicle during a routine patrol and registered a case.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں پولیس نے معمول کی گشت کے دوران گاڑی سے چار سو لیٹر پٹرول اور ایک سو لیٹر ڈیزل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ گاڑی کا ڈرائیور کھلے عام پٹرول و ڈیزل لے جانے کا پرمٹ یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔پولیس کے مطابق ملزم نے سموٹ شہر میں پٹرول ایجنسی قائم کر رکھی ہے۔

ریڈیو ٹی وی کمپئیر بلال کیانی کو پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں خطہ پوٹھوہار کا بہترین پروگرام ہوسٹ ہونے کے ایورڈ سے نوازا

Radio TV compere Bilal Kayani awarded for being the best host of Pothwar region in Punjab Arts Council Rawalpindi

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ریڈیو ٹی وی کمپئیر بلال کیانی کو پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں خطہ پوٹھوہار کا بہترین پروگرام ہوسٹ ہونے کے ایورڈ سے نوازا۔ پاکستان ٹیلی وژن کے معروف اداکار باطن فاروقی اور حمید بابر نے بلال کیانی کو ایوارڈ دیا،مقامی صحافی و سیاسی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

کامران مرتضیٰ کو جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے سینٹ میں امیدوار نامزد کرنے پر اظہار مسرت

Appreciation on the nomination of Kamran Murtaza as a candidate in the Senate by Jamiat Ulema-e-Islam

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق وائس چیئرمین یوسی 77 عالمگیر خان درانی نے کامران مرتضیٰ کو جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے سینٹ میں امیدوار نامزد کرنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button