DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Choa Khalsa tailor returns £800 sent in clothing by its British Pakistani owner by mistake

چوآخالصہ کے شہری سجاد بٹ کے گھر ایک برٹش پاکستانی نے کپٹرے سلائی کے لیئے بھیجے جن میں لپٹے ہوئے آٹھ سو برطانوی پاؤنڈز بھی آ گئے مگر سجاد بٹ نے یہ رقم اس کے مالک کو واپس لٹا کر اپنی نیک نامی میں اضافہ کیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چوآخالصہ کے شہری سے آٹھ سو برطانوی اسٹرلنگ پاؤنڈز جن کی پاکستان کرنسی میں مالیت پونے دو لاکھ روپے ہے اس کے مالک تک پہنچا کر احسن عمل سرانجام دیا ہے چوآ خالصہ کے سجاد بٹ کے گھر ایک برٹش پاکستانی نے کپٹرے سلائی کے لیئے بھیجے جن میں لپٹے ہوئے آٹھ سو برطانوی پاؤنڈز بھی آ گئے مگر سجاد بٹ نے یہ رقم اس کے مالک کو واپس لٹا کر اپنی نیک نامی میں اضافہ کیا ہے۔

Kallar Syedan; Choa Khalsa tailor Sajid Butt has returned £800 sent in clothing by its British Pakistani owner by mistake, A British Pakistani owner had given cloths to be sewn but never realised he also had £800 in the cloths. Sajjad Butt has increased his reputation by returning the money to its owner.

ملک میں ہوشربا مہنگائی کی اصل وجہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں اور اہلیت کی کمی ہے,سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی

The main reason for the skyrocketing inflation in the country is the poor policies and incompetence of the rulers, Muhammad Zubair Kayani

www.pothwar.com / File picture of M Zubair Kiyani (PML-N)

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافہ مجبور و بے کس وگوں سے کھیلنے کے مترادف ہے عمران خان خود تو بجلی کے بل نذرآتش کرتے رہے اور اب ہر ماہ دو سے تین بار بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کے نرخوں میں اضافہ کرکے خود مہنگائی کو جواز فراہم کرتے ہیں جو ان کی معاشی پالیسیوں کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں ہوشربا مہنگائی کی اصل وجہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں اور اہلیت کی کمی ہے جس کی وجہ سے عالمی مالیاتی ادارے عوام دشمن معاشی پالیسیاں مرتب کرکے لوگوں کے مسائل میں بھاری اضافے کا موجب بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت تین برس میں قوم کو کسی طرح کا بھی ریلیف دینے میں ناکام ہے لنگر خانوں اور مرغیاں پالنے سے غربت نہیں غریب ہی ختم ہو سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نئے پاکستان اور تبدیلی کے نام پر خود اقتدار کے مزے کرنے والے کرپٹ اور نااہل حکمران ملک کو روزبروز کمزور کرنے کا موجب بن رہے ہیں۔

راجہ طلال خلیل نے مسلم لیگ ن کی جانب سے سینٹ کے انتخابات کے لیئے سعدیہ عباسی،مشاھد اللہ خان اور پرویز رشید سمیت دیگر کو مبارکباد

Raja Talal Khalil on behalf of PML-N congratulated Sadia Abbasi, Mushahidullah Khan and Pervez Rashid among others for the Senate elections.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ طلال خلیل نے مسلم لیگ ن کی جانب سے سینٹ کے انتخابات کے لیئے سعدیہ عباسی،مشاھد اللہ خان اور پرویز رشید سمیت دیگر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جماعت کے لیئے خود کو وقف کرنے والوں کو امیدوار نامزد کرکے ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ ن میں سینٹ کے لیئے ہمیشہ اہل اور مخلص لوگوں کو سامنے لایا جاتا ہے جو ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیئے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن ایک نظریئے اورسوچ کا نام ہے جسے سازشوں کے ذریعے ناکام نہیں بنایا جا سکتا مسلم لیگ ن ڈرائینگ روم کی نہیں عوام کی مقبول سیاسی جماعت ہے۔

چوہدری محمد ضمیر میموریل کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل آج بروز اتوار دن 03بجے چوآ خالصہ میں جواد فٹبال کلب چوآ خالصہ اور لکی سٹار کلر سیداں کے درمیان ہو گا،

The final of Chaudhry Muhammad Zameer Memorial Cup Football Tournament will be played between Jawad Football Club Choa Khalsa and Lucky Star Kallar Syedan on Sunday at 3 pm in Choa Khalsa.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چوآ خالصہ اسٹیڈیم میں جاری چوہدری محمد ضمیر میموریل کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل آج بروز اتوار دن 03بجے چوآ خالصہ میں جواد فٹبال کلب چوآ خالصہ اور لکی سٹار کلر سیداں کے درمیان ہو گا، راجہ خرم پرویز اور راجہ محمد ندیم مہمانان خصوصی ہونگے اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں جواد کلب چوآ خالصہ نے سادات کلب سوہاوہ کوایک گول سے جبکہ لکی سٹار کلر سیداں نے لجپال کہوٹہ کو 1/2گول سے ہرا دیا اس ٹورنامنٹ میں 27نامور ٹیموں نے حصہ لیا۔

کلرسیداں سے بادامی باغ لاہور براستہ جی ٹی روڈ کوسٹر سروس کا اجرا

Launch of Badami Bagh Lahore via GT Road Coaster Service from Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں سے لاہورمسافر سروس کے اجرا پر شہریوں کا اظہار مسرت تفصیلات کے مطابق ایک نجی کمپنی نے کلرسیداں سے بادامی باغ لاہور براستہ جی ٹی روڈ کوسٹر سروس کا اجرا کیا ہے جس سے مقامی کاروباری افراد کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے۔

منشیات فروش طاہر محمود ولد محمد رفیق سکنہ انچھوہاکے قبضے سے دس لیٹر شراب برآمد

Ten liters of liquor recovered from drug dealer Tahir Mahmood of Anchoa

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر سردارعنصر محمود نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش طاہر محمود ولد محمد رفیق سکنہ انچھوہاکے قبضے سے دس لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے اشتیاق حسین سکنہ علی زئی ضلع کرم ایجنسی کو گرفتار کر مقامی عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا

Police a arrest a man in connection with murder in Shah Bagh

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں پولیس نے اشتیاق حسین سکنہ علی زئی ضلع کرم ایجنسی کو گرفتار کر مقامی عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔ملزم کا نواحی علاقہ شاہ باغ میں ملائشین پلٹ ڈاکٹر کو قتل کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button